1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مدح سیدالساجدین علیہ السلا م - علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by مبارز, Dec 14, 2009.

  1. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    مدح سیدالساجدین علیہ السلام

    زمانہ یہ تو ممکن ہے مرے بازو قلم کردے
    یہ ناممکن ہے میری قوت پرواز کم کردے

    خدا کیوں کر نہ اس کو صاحب جاہ و حشم کردے
    جو پائے سید سجاد پر سر اپنا خم کر دے

    مرے آقا مرے زین العبا اتنا کرم کردے
    جو ملت ہوگئی ہے منتشر اُس کو بہم کردے

    بتانِ عصر سے آزاد مالک کا حرم کردے
    ترے جد کی یہ اُمت ہے اے خیر الامم کردے

    تعجب کیا اگر زرخیز و طوفان خیز ہو جائے
    وہ مٹی جس کو اشک سید سجاد نم کردے

    نگاہ اہل دانش میں وہی ہے فاتح اعظم
    بندھے ہاتھوں سے جو اونچا شہادت کا علم کردے

    حیات تازہ حاصل ہو نشاط روح پیدا ہو
    صحیفہ اُس کا گر پڑھ کر کوئی مردہ پہ دم کردے

    مجاہد وہ، جوابِِ تیغ حیدر جس کے تیور ہوں
    نظر کے زور سے مسمار ایوان ستم کردے

    مؤرخ وہ، جو ارضِ شام کے اک ایک گوشہ پر
    بفیضِ اشک غم تاریخ آزادی رقم کردے

    مفکر وہ، جو افکار بشر کو ارتقا دے کر
    جبینِ نوع انسانی کو حق کے‌آگے خم کردے

    مسافر وہ، جو پابستہ دیار شام تک جاکر
    فنا زنجیر کے حلقوں سے سارے پیچ و خم کردے

    مدبر وہ، جو اپنے ایک حکیمانہ تبسم سے
    ستم کے خوگروں کو مائل رحم و کرم کردے

    دل انساں پہ گر اس کی نگاہ لطف ہو جائے
    فنا ہر کعبہ انسانیت کا ہر صنم کردے

    قصیدہ اس کا جولکھے کلیم عصر ہو جائے
    وہ مولا ہے جسے بھی چاہے جتنا محترم کردے
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: مدح سیدالساجدین علیہ السلا م - علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی

    بہت خوب مبارز جی


    جزاک اللہ

    آپ بہت اعلی کلام شئیر کر رھے ھیں خوش رھیں
     
  3. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: مدح سیدالساجدین علیہ السلا م - علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی

    دوست ماشاءاللہ

    اللہ آپ کو جزاءخیر عطا فرمائے آمین
     
  4. نادیہ۔رضا
    Offline

    نادیہ۔رضا ممبر

    جواب: مدح سیدالساجدین علیہ السلا م - علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی

    مبارز جی جزاک اللہ
    اچھا کلام ارسال کیا ہے :a191:
     

Share This Page