1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مختلف الرجک علامات کا علاج

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از معظم, ‏7 فروری 2008۔

  1. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    مختلف الرجک علامات کا علاج
    نیچے مختلف الرجک (حساسیت والی) علامات کا بیان کیا جا رہا ہے. ساتھ ہی ری ایکشن کے اسباب کا بیان بھی پیش خدمت ہے۔
    ١۔پتی اچھلنا(Urticaria):پینی سیلین، ایمپی سیلین، اسٹرپٹومائی سین، کینا مائی سین، سیفا لکسین مونو ہائیڈریٹ، سیفے لوریڈین، کلوکسا سیلین، اموکسی سیلین، ارتھرو مائی سین وغیرہ اینٹی بایوٹکس کے استعمال سے پتی اچھلنے کا عمل ان مریضوں میں ہوجاتا ہے جن کو ان دواؤں سے حساسیت ہوتی ہے۔
    پتی اچھلنے کی تکلیف ظاہر ہوتے ہی مزید دوا استعمال کرنا بند کردیں، جانچنے پرجو مریض مذکورہ اینٹی بایوٹک دواؤں سے حساس ہوں انھیں یہ دوا بالکل نہ دیں. اگر ان دواؤں کے استعمال کرنے میں معمولی یا شدید صورت میں پتی اچھلنے کی تکالیف ہوجائیں تو ان کو Embramin25mg(Mebryl) ایک سے دو ٹکیہ پانی سے دیں۔
    اگر پیچیدگی ہو توPheniramin maleate(Alergex, Benadryl) ایک سے دو ملی لیٹر دن میں دو بار عضلاتی انجکشن لگائیں، دوسرا انجکشن خاص ضرورت پڑنے ہی پر لگائیں. خارجی استعمال میں Crotomiton+Hydrocortisoneکا مرکب کروٹوریکس ایچ سی(Crorax-HC) متاثرہ علاقے میں دن میں ٢۔٣ بار لگائیں. اس کے علاوہ Loratadinکا مرکب Loridinٹکیہ بڑوں کے لئے اور سسپنشن بچوں کے لئے دن میں ایک بار استعمال کرنا بھی مفید ہے۔
    ٢۔الرجک جلدی سوزش(Allergic dermatitis):اس طرح کی علامات بھی اکثر اینٹی بایوٹک دواؤں کے اندھا دھند استعمال سے ہوتی ہیں،جلدی سوزش جیسا کہ الرجک ری ایکشن کچھ اینٹی بایوٹک دواؤں کے انجکشن لگانے کے فوراً بعد ہی ہوجاتا ہے، اس لئے رد عمل کے علائم ظاہر ہوتے ہی مزید دوا کا استعمال بند کر دیں اور مریضوں کو مکمل آرام کا حکم دیں. معمولی جلدی سوزش میںPheniramin maleateیعنی ایول(Avil)٢٥ یا ٥٠ ملی گرام والی ایک ٹکیہ دن میں دو تین بار کھلائیں بچوں کو جن کی عمر ٤ ماہ سے١ سال تک کی ہے٥ئ٢ ملی لیٹر ایول سیرپ، ١سے ٥سال والے کو ٥ ملی لیٹر، ٦سے ١٤ سال والے کو٥ سے ٥ئ٧ ملی لیٹر، سبھی کو دن میں ٢۔٣ بار پلائیں. شدید حالت میں ایول کا ١ سے ٢ ملی لیٹر کا عضلاتی یا آہستہ آہستہ وریدی انجکشن لگائیں۔
    توجہ! اس کا مصرف کرتے ہی جھپکی آسکتی ہے. اس لئے کار، ٹرک ، بس وغیرہ چلانے کا کام بالکل نہیں کرنا چاہیے. دوا کے دوران استعمال مرکزی نظام عصبی(CNS) کو مضمحل کرنے والے جیسے الکحل اور افیمی مسکن کا استعمال نہ کریں۔
    Dimethindene maleateسے بنی نوارٹس کمپنی کی دوافارسٹال(Foristal) بڑوں اور ٦ سال سے زیادہ کے بچوں کوایک ٹکیہ دن میں تین باریا ٥ئ٢ ملی گرام کی ایس آر(SR) ٹکیہ دن میں دو بار، ٦ سال سے کم عمر کے بچوں کو آدھی ٹکیہ دن میں تین بار کھلائیں۔
    ٣۔ الرجک خارش(Allergic pruritis): پینی سیلین، اسٹرپٹومائی سین، ایمپی سیلین، سلفاڈرگس وغیرہ کے انجکشن یا براہ دہن ادویہ کا استعمال یا حساسیت پیدا کرنے والی خارجی اشیاء جب انسانی جسم میں داخل ہوتی ہیں یا داخل کی جاتی ہیں تو جسم کی دفاعی قوت اس کا مقابلہ کرتی ہے جس سے برابر ٹکراؤ سے جسم کو نقصان پہنچ کر الرجک خارش کے علائم کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں. ایسی حالت میں مذکورہ سبھی دوائیںمناسب مقدار میں مفید ہیں۔
    فورسٹالDimethindene maleate(Foristal) ایک ٹکیہ بڑوں کو اور بچوں کو آدھی ٹکیہ دن میں تین بار دیں۔
    ٤۔ہے فیور(Hay fever):بعض مریضوں میں جب اس کے جسم میں کوئی حساسیت پیدا کرنے والی دوا داخل کی جاتی ہے تو ناک کی اندرونی جھلی ورم کر جاتی ہے. آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں، ناک سے پانی آنے لگتا ہے، چھینکیں آتی ہیں، انفی راستے بند ہوجاتے ہیں، آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور تپ ہوجاتا ہے، اس طرح ''ہے فیور'' کے مذکورہ علائم ظاہر ہوتے ہی مزید دوا کا استعمال بند کردیں اور فوراً ہی Astemizol(Stemiz)بڑوں کو روزانہ ایک ٹکیہ،٦ سے ١٢ سال تک کے بچوں کے لئے سسپنشن ایک ملی لیٹر سے ایک چمچہ تک دیا جائے یا پریڈنی سولون(Undirol) ١سے ٢ ملی لیٹر کا انجکشن عضلاتی لگائیں. ایکٹی فیڈ(Actifed) بڑوں اور ١٢ سال سے زیادہ عمر والوں کو ایک ٹکیہ، ٢ سے ١٢ سال کے بچوں کو آدھی ٹکیہ دن میں دو بار دیکر آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے ضرورت پڑنے پر دن میں تین بار کھلائیں۔
    توجہ! قلبی عروقی بیماریوں میں اس کا استعمال نہ کریں. ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس شکری اور شدید ہائپر تھائیرائیڈزم میں اس کا استعمال بڑے احتیاط سے کریں۔
    ٥۔برانکیل دمہ(Bronchial asthma):بہت سی دوائیں جن کے انجکش لگانے کے بعد یا براہ دہن استعمال سے مریض کا بار بار سانس پھولنے لگتا ہے، دل بیٹھتا ہوا اور مریض جسمانی محنت نہیں کر سکتا ہے. ایسی حالت میں علائم کے ظاہر ہوتے ہیKetotifen(Stafen) ایک ٹکیہ روزانہ دو بار کھانے کے ساتھ، ٦ ماہ سے ٢ سال کے بچوں کو آدھا چمچہ دن میں دو بار کھانے کے ساتھ دیا جائے. معمولی حالت میںMaraxجو کہ ہائیڈروکسی زائن، تھیوفائیلین اور ایفیڈرین کا مرکب ہے ،ایک کیپسول دن میں ٢۔٤ بار دیں۔
    توجہ! قلبی عروقی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور ایام حمل میں اس کا استعمال نہ کریں. شدید حالتوں میں ڈکسامیتھاسون کا عضلاتی یا آہستہ آہستہ وریدی انجکشن لگائیں۔
    ٦۔اکزیما(Eczema): کلوکساسیلین، ایمپی سیلین، سیفالکسین وغیرہ اینٹی بایوٹک کے استعمال سے بعض کو اکزیما ہوجاتا ہے. ہاتھ پیر یا دوسری جگہوں پہ چھوٹی چھوٹی پھنسیاں نکل آتی ہیںجن میں تیز درد، سوزش اور کھجلی ہوتی ہے. ٤۔٥ دن کے بعد ان سے نکلنے والی رطوبت پیپ میں بدل جاتی ہے،تب پھنسیوں کے پھٹنے سے گاڑھی پیپ جم کر کھرنڈ بن جاتے ہیں۔
    اکزیما کے علامات ظاہر ہوتے ہیChlorpheniramin maleate(Cadistin)١٢ سال سے زیادہ عمر والوں کو ایک ٹکیہ،١٢ سال سے کم عمر کے بچوں کو آدھی ٹکیہ، سبھی کو دن میں ٣۔٤بار کھلائیں، چھوٹے بچوں کو چوتھائی ٹکیہ ضرورت کے مطابق دیں یا اس کا پیڈی ایٹرک سیرپ٦ سے ١٢ سال کے بچوں کو١٠ ملی لیٹر، ٢ سے ٦ سال کے بچوں کو٥ ملی لیٹر، سبھی کو دن میں ٣۔ ٤ بار پلائیں. شدید حالت میں اسی کی ہائی پاور کی ١ ریپی ٹیبس (ٹکیہ) صبح اور ١ رات میں سوتے وقت بڑوں کو کھلائیں. متاثرہ جلد پر لیڈر کارٹ (Ledercort) مرہم دن میں ٣۔٤ بار لگائیں. شدید حالت میں بیٹامیتھاسون کا انجکشن لگائیں اور ساتھ میں جلد پر کواڈری ڈرم(Quadriderm) کریم دن میں ٢۔٣ بار لگائیں۔
    ٧۔معمولی جلدی ورم:بہت سی دوائیں بعض افراد کے لئے حساسیت رکھتی ہیں اور ان کے استعمال کے بعد معمولی جلدی ورم ہوجاتا ہے. اس لئے دوا کا استعمال کرنے سے پہلے اس کے الرجن رد عمل پر اچھی طرح غور و فکر ضرور کر لینا چاہیے. اگر اس سے جلد کا ورم ہونے کا امکان ہو تو دوا استعمال میں نہ لائیں. لیکن اگر پہلے سے اس کی جانکاری نہ ہو اوردوا استعمال کرنے کے بعد جلدی ورم ہوجائے تو Prednisolone(Wysolone)١ سے ١٢ ٹکیے (٥ سے ٦٠ ملی گرام)روزانہ ضرورت کے مطابق دیں. لیکن شدید حالت میں اسی کا عضلے میں روزانہ انجکشن لگائیں . متاثرہ جلد پر کواڈری ڈرم (Quadriderm) مرہم دن میں ٢۔٣ بار لگائیں. براہ دہنCyproheptadin(Ciplactin)١ سے ٢ ٹکیہ دن میں ٢ بار کھلائیں۔
    ٨۔ورم غار الانف(Sinusitis): بے شمار دوائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے استعمال سے ناک کے سوراخوں کی دیواروں میں ورم ہوجاتا ہے، ناک سے ریزش ہوتی ہے، اس لئے ان علائم کے ظاہر ہوتے ہیChymotrypsin(Alfapsin)٢ ٹکیہ دن میں ٤ بار کھانے سے ٣٠ منٹ پہلے کھلائیں یا Clemastin(Tavegyl) ایک ٹکیہ صبح اور ایک شام کو کھلائیں اور Ephedrine(Endrine) ہر نتھنے میں ٢۔٣ قطرہ دن میں ٢۔٣ بار ڈالیں۔
    ٩۔انفی ریزش(Rhinorrhoea): اس سمی علامت کے ظاہر ہوتے ہیDyphenhydramine (Benadryl)٢٥ یا ٥٠ ملی گرام کا ایک کیپسول دن میں ٢۔٣ باراور ایک کیپسول رات کو سوتے وقت دیں. شدید حالت میںAzatadin(Zadin)بڑوں کو ١سے ٢ ٹکیہ دن میں تین بار، ٦ سے ١٢ سال کے بچوں کو آدھی سے ایک ٹکیہ صبح اور شام اور ١سے ٦ سال کے بچوں کوچوتھائی سے آدھی ٹکیہ دن میں ٢ بار کھلائیں۔
    ١٠۔ سانس کا مشکل سے آنا(Dyspnoea): بہت سی دواؤں کے استعمال سے الرجی کے سبب سانس مشکل سے آتی ہے جس کودور کرنے کے لئے سلبوٹامول اور تھیوفائی لین کا مرکب(Theoasthalin)١۔٢ ٹکیہ بڑوں کواور ٢ سے ٦ سال کے بچوں کو آدھی ٹکیہ دن میں تین بار کھلائیں۔
    توجہ! تھائی رائیڈ سمیت میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    ١١۔سردی زکام(Common cold): بہت سی دوائیں ایسی ہیں جن کے جسم میں داخل ہوتے ہیں زکام ہوجاتا ہے. زکام ہوتے ہی کلور فینی رامین، پیراسیٹامول، اور فینائل پروپانولامین کے مرکب(Febrex plus) کی ایک ٹکیہ دن میں ٣۔٤ بار دیں. بچوں کے لئے اس کا سیرپ اور ڈراپ بھی آتا ہے۔
    ١٢۔خشک کھانسی(Non-productive cough): ایسی دوائیں بھی ہوتی ہیں جن کے کھانے سے رد عمل کے علائم ظاہر ہوکر سوکھی کھانسی آنے لگتی ہے. ایسا رد عمل پیدا ہوتے ہی Benadryl exp.بڑوں کو ٢ چمچہ دن میں٣۔٤ بار اوربچوں کوآدھا سے ایک چمچہ دن میں ٢۔٣ بار یا ضرورت کے مطابق دن میں ٣۔٤ بار پلائیں۔
    توجہ! اس کے استعمال سے جھپکی آنے لگتی ہے اس لئے ٹرک، بس، ٹریکٹر، کار، جیپ اور موٹر سائیکل وغیرہ چلانے اور کسی مشین کو اس کے استعمال کے دوران چلانے سے پر ہیرز کیا جائے۔
    بناڈرل کف فارمولا(Benadryl cough farmula)٥۔١٠ ملی لیٹر ہر ٢۔٣ گھنٹے پر بڑے استعمال کریں اور بچوں کو٥ئ٢ سے ٥ ملی لیٹر ہر تین گھنٹے پر استعمال کرائیں۔
    ١٣۔شدید تپ(Hyperpyrexia): بہت سی دواؤں کے استعمال سے شدید تپ ہوجاتا ہے. ایسی حالت میںAmpicillin٥٠٠ ملی گرام کا ایک کیپسول، وٹامن بی کمپلکس اور وٹامن سی کا مرکب جیسے بیکوسول (Becosule) ایک کیپسول اور پریڈنی سولون(ہوسٹاکورٹن ایچ(Hostacortin-H)) ایک ٹکیہ ایسی ایک مقدار دن میں ١۔٢ بار پانی سے دیں. بچوں کو پیراکسین سسپنشن٢٥ئ١ ملی لیٹر اور وٹازائم ڈراپس(Vitazyme Drops) ١٠ ۔١٥ قطرہ دن میں ١۔٢ بار ایک ساتھ پلائیں۔
    ١٤۔منہ سرخ ہوجانا:بعض دواؤں کے استعمال اور انجکشن لگانے سے مریضوں کے منہ کی فضا الرجی سے سرخ ہوجاتی ہے ایسی حالت میں ایول(Avil) ١۔٢ ملی لیٹر کا عضلاتی انجکشن لگائیں. معمولی حالت میں اس کی ایک ٹکیہ یا سیرپ٥ئ٢ سے ٥ ملی لیٹر دن میں ٢۔٣ بار دیں۔
    توجہ! دوا کے استعمال سے مریض کو سستی یا جھپکی آ سکتی ہے. اس لئے ڈرائیونگ نہ کریں اور نہ ہی کوئی مشین چلائیں۔
    ١٥۔ انجکشن کے مقام پر درد اور ورم: ایسی حالت میں بورک کمپریشر کریں۔
    طریقہ:۔٢٥ ملی لیٹر پانی میں ١٠ گرام بورک ایسڈ اچھی طرح گھول کر ابالیں. اب صاف کپڑا یا گاز ڈبوکر پانی نچوڑ لیں اور اس کی بھاپ سے انجکشن کے مقام پر دن میں ٣۔٤ بار سینک کریں. محلول ٹھنڈا ہونے پر اسے پھر ابالیں. شدید حالت میں جلد پر تھرمبوفوب(Thrombophob) مرہم دن میں ٣۔٤ بار لگائیں. لیڈر مائی سینDemeclocycline(Ledermycin)٣٠٠ ملی گرام کا ایک کیپسول اور ابوجے سک پلس(Ibugesic plus) ایک ٹکیہ دونوں کو ملا کر ایسی ایک خوراک دن میں ٢۔٣ بار پانی سے دیں۔
    بچوں کی مقدار خوراک
    اس کتاب میں کسی حد تک دواؤں کی مقدار خوراک بچوں کے لئے بھی بیان ہوئی ہے، لیکن دوا کی خوراک لکھتے وقت غالباً بڑوں کو مد نظر رکھا گیا ہے. اس لئے بچوں کی خوراک معلوم کرنے کے لئے دوا کی پیکنگ میں موجود لیٹریچر دیکھیں یا ''ڈرگ ٹوڈے''، ''سمس'' اور دیگر کتابوں کی طرف رجوع کریں. علم ادویہ کے بیان میں ہماری کتاب''اردو معالجاتی اشاریہ'' ابھی زیر طباعت ہے. انشاء اللہ عنقریب پیش خدمت ہوگی، دواؤں کی خوراک مذکورہ کتاب میں تفصیل کے ساتھ لکھ دی گئی ہے۔
    البتہ ایک اجمالی قاعدہ یہ ہے کہ ایک سال کے بچوں کو بڑوں کی خوراک کا دسواں حصہ دیں، اس خوراک کا آدھا حصہ ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو دیں، ٣ سال کے بچوں کو بڑوں کی خوراک کا پانچواں حصہ دیں٦ سے ١٠ سال کے بچوں کو بڑوں کی خوراک کا تہائی سے آدھا حصہ تک دیں۔
    ڈاکٹر محمد معظم صدر منیر میڈیکل ریسرچ سینٹر
    پورہ معروف پوسٹ کرتھی جعفر پور ضلع مئو۔ یوپی۔ انڈیا۔
    moazzamhaidari@yahoo.com
    جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم ڈاکٹر معظم صاحب۔ ایک بار پھر اتنی مفید پوسٹ پر بہت شکریہ ۔

    ایک سوال میرے ذہن میں آیا ہے کہ کیا جو دوائیں آپ نے تجویز کی ہیں وہ بے ضرر ہیں؟ یعنی انکے سائیڈاِفیکٹس بالکل نہیں ہیں ؟ اگر مرض کی تشخیص کاملاً نہ ہوسکنے کی بنا پر کوئی قاری (پڑھنے والا) غلط دوا استعمال کر بیٹھتا ہے تو اس میں کوئی پریشانی کا سامنا تو نہیں‌کرنا پڑ سکتا ؟

    امید ہے آپ جواب سے مرحمت فرمائیں گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں