1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مختصر نظمیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏13 مئی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    اس نئی لڑی میں مختصر نظمیں ہم سب ملکر شیئر کرینگے

    تو ابتدا میں فاخرہ بتول کی ایک نظم سے کرتا ہوں

    -----------

    یہی اب کام کرنا ہے

    ستاروں سے کہو
    اب رات بھر ہم ان سے باتیں کر نہیں سکتے
    کہ ہم اب تھک گئے جاناں!
    ہمیں جی بھر کے سونا ہے
    کسی کا راستہ تکنے کا یارا بھی نہیں ہم کو
    مسافر آگیا تو ٹھیک ہے لیکن،
    نہیں آتا تو نہ آئے
    ان آنکھوں میں ذرا بھی روشنی باقی نہیں شاید
    وگرنہ تیرگی ہم کو یوں گھیرے میں نہیں لیتی
    مگر یہ سب،
    ازل سے لکھ دیا تھا لکھنے والے نے
    ستاروں سے کہو، بہتر ہے ہم کو بھول ہی جائیں
    ہمیں آرام کرنا ہے
    ضروری کام کرنا ہے


     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اداسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

    اداسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کے پچھلے پہر آکر
    ہماری نیم خوابیدہ سی پلکوں پر
    ستاروں کی طرح سے جھملاتی ہے
    اگر پوروں سے چھو لینے کی خواہش جاگ جائے تو
    اداسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل جلاتی ہے
    اداسی ـــــــــــ بھیگ جاتی ہے

     
  3. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    وضاحت
    میں نے اُس کے بدلے لہجے کی وضاحت پوچھی،

    کچھ دیر خاموش رہا۔۔۔۔

    پھر مسکرا کے بولا۔۔۔۔

    "پاگل۔۔۔

    جب لہجے بدل جائیں تو وضاحتیں کیسی۔۔؟؟؟؟"​


     
  4. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    مــیں وہ دلــہن ہــوں
    جــس کو پــہلی رات کــوئی
    گــھونگھٹ اٹھا کے یــہ کــہہ دے
    مــیرا ســب کــچھ تــیرا ہے
    دل کے ســوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پروین شاکر​
     
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ﺫﺭﺍ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ
    ﻣﯿﺮﮮ ﮨﻢ ﻧﻔﺲ
    ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﺟﻮ ﺗﻢ ﭘﮧ ﻧﺜﺎﺭ ﺗﮭﺎ
    ﻭﮦ ﮈﺭﺍ ﮈﺭﺍ ﺳﺎ ﺟﻮ ﭘﯿﺎﺭ ﺗﮭﺎ
    ﺗﯿﺮﮮ ﺷﻮﺥ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﮬﻮﻝ ﺗﮭﯽ
    تیرا ﺑﮭﯽ ﺩﻝ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭ ﺗﮭﺎ
    ﺫﺭﺍ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ
     
  6. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اگر راستہ بدلنا ہو تو
    کچھ مشکل نہیں جاناں
    بڑا آساں سا جملہ ہے
    " ستارے مل نہیں سکتے"

     
  7. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    دوست
    اس اکیلی چٹان نے
    سمندر کے ہمراہ
    تنہائی کا زہر اتنا پیا ہے
    کہ اس کا سنہری بدن نیلا پڑنے لگا ہے

     
  8. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اس نے اپنی ساری قیمتی چیزیں
    اٹھا کر سنبھال لی
    سوائے میرے​

     
  9. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    تمہیں معلوم ہے جاناں!
    کہ تم بھی ایک قاتل ہو
    میرے اندر کا ایک ہنستا ہوا انسان
    تم نے مار ڈالا ہے۔۔۔!!!
     
  10. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے درمیاں
    کچھ بھی نہیں تھا
    تو ___
    جدائی کس طرح آئی؟؟؟​
     
  11. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    کبھی گنگناؤ تو
    اس طرح
    مرے زخم پھر سے
    گلاب ھوں
    کبھی مسکراؤ تو
    اس طرح
    مری دھڑکنیں بھی
    لرز اٹھیں
    کبھی چوٹ کھاؤ تو
    اس طرح
    جو نہیں تو پھر
    بڑے شوق سے
    سبھی رابطے سبھی ضابطے
    کسی دھوپ چھاؤں میں توڑ دو​

     
  12. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی شوخ لہجے کو
    بے حد اداس کردینا
    قسم سے مار دیتا ہے
    نظر میں بسنے والوں کا
    نظر انداز کر دینا​

     
  13. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    سمجھوتہ
    لوٹنے والا لوٹ آیا ہے ۔
    سارے شکوے بھول چکے ہیں ۔
    ہم دونوں پھر پہلے والے میت ہوے ہیں ۔
    لیکن اب وہ میرے دکھ پہ افسردہ ہو ۔
    یا میری خوشیوں پہ خوش ہو ۔
    تو جانے کیوں لگتا ہے ۔
    میں اسکا سوتیلا دکھ ھوں ۔
    میں اسکا سوتیلا پیار ۔
     
  14. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    کہو ، وہ دَشت کیسا تھا ؟
    جِدھر سب کچھ لُٹا آئے
    جِدھر آنکھیں گنوا آئے
    کہا ، سیلاب جیسا تھا، بہت چاہا کہ بچ نکلیں مگر سب کچھ بہا آئے
    کہو ، وہ ہجر کیسا تھا ؟
    کبھی چھُو کر اسے دیکھا
    تو تُم نے کیا بھلا پایا
    کہا ، بس آگ جیسا تھا ، اسے چھُو کر تو اپنی رُوح یہ تن من جلا آئے

    کہو ، وہ وصل کیسا تھا ؟
    تمہیں جب چھُو لیا اُس نے
    تو کیا احساس جاگا تھا ؟
    کہا ، اِک راستے جیسا ،جدھر سے بس گزرنا تھا ، مکاں لیکن بنا آئے
    کہو ، وہ چاند کیسا تھا ؟
    فلک سے جو اُتر آیا !
    تمھاری آنکھ میں بسنے
    کہا ، وہ خواب جیسا تھا ، نہیں تعبیر تھی اسکی ، اسے اِک شب سُلا آئے

    کہو ، وہ عشق کیسا تھا ؟
    بِنا سوچے بِنا سمجھے ،
    بِنا پرکھے کیا تُم نے
    کہا ، تتلی کے رنگ جیسا ، بہت کچا انوکھا سا ، جبھی اس کو بھُلا آئے
    کہو ، وہ نام کیسا تھا ؟
    جِسے صحراؤں اور چنچل ،
    ہواؤں پر لکھا تُم نے
    کہا ، بس موسموں جیسا ، نا جانے کس طرح کس پل کسی رو میں مِٹا آئے
     
  15. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
  16. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ضبط کی
    خاموشی کو توڑ کر
    اسے اک لہجہ عطا کر
    جو اظہار کرے
    یا میرے مفقود الوجود
    درد کو جسم کی حدوں
    میں قید کر دے​
    عبد المطلب مقید​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اب کیا ڈھونڈتے ہو
    جلے ہوۓ کاغذوں
    کی راکھ میں
    وہ فسانہ ہی جل گیا
    جسکا عنوان
    ' تم ' تھے

     
  18. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    سنو
    تم سے میری بات ہوی تھی
    تم نے مجھ کو سمجھایا تھا
    اپنی ذات سے باہر نکلو
    گھر کو لوٹو
    گھر کو دیکھو
    اور بھی لوگ تمھارے دم سے زندہ ہیں
    تم میں اپنی ساری خوشیاں دیکھ رہے یہں
    سوچ لیا یے
    دیکھ لیا یے
    لوٹ آیاہوں
    لیکن میرے اندر کوئی ٹوٹ گیا ہے​

     
  19. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    مری گردن میں
    بانہیں ڈال دی ہیں
    تم اپنے آپ سے
    اکتا گئے کیا ؟؟؟​

     
  20. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ایک پشیمانی سی رہتی ھے
    الجھن اور گرانی بھی
    آؤ پھر سے لڑ کر دیکھیں شاید
    اس سے بہتر کوئی اور سبب مل جائے ھمکو
    پھر سے الگ ھو جانے کا​

     
  21. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بہت تاخیر سے لیکن
    کھلا یہ بھید خود پر بھی
    کہ میں اب تک
    محبت جان کر جس
    جذبہِ دیرینہ کو اپنے لہو سے سینچتی آئی
    وہ جس کی ساعت صد ِ مہرباں ہی زندگی کی شرط ٹھہری تھی
    فقط اک شائبہ ہی تھا محبت کا
    یونہی عادت تھی ہر رستے پہ اس کے ساتھ چلنے کی
    وگرنہ ترکِ خواہش پر
    یہ دل تھوڑا سا تو دُکھتا
    ذرا سی آنکھ نم ہوتی​
     
  22. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    تنہائی کرتی ہے
    جب یادوں کے تذکرے
    کچھ لفظ
    سسکیوں میں دم توڑ جاتے ہیں
    تجھے بھول جانے کی صدا مسکرانے کی
    قسم چھوڑ دیتے ہیں
    کچھ زخم پرانے
    نئ چال چل کر ہمیں مار جاتے ہیں
    تجھے یاد کرتے ہیں
    دل ضبط کے دھاگوں سے
    آذاد کرتے ہیں
    ہرحوصلےکی جنگ ہم ھار جاتے ہیں
     
  23. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بھول جاؤ کہ اپنے ماضی میں رکھا کیا ہے؟
    یہی نا!
    دو چار ملاقاتیں
    ادھورے شکوے
    ادھوری باتیں
    اور کچھہ اداس شامیں
    چند ٹوٹی ہوئی امنگیں
    فون کی بے ربط کالیں
    اور کیا ہے اپنے ماضی میں؟
    بھول جاؤ
     
  24. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اونچے قد کے بونے لوگ ۔۔۔!!
    لب پر میٹھے میٹھے بول
    دل میں کینہ، بغض ، ریا
    نیت میں ازلوں سے کوٹ
    لفظوں کا بیوپار کریں
    مطلب ہو تو پیار کریں
    جھوٹے دعوے یاری کے
    شعبدے ہیں مکاری کے
    وقت پڑے تو کھلتے ہیں
    اُونچے قد کے بونے لوگ ۔۔!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں