1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محور مدینہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زوہا, ‏6 اگست 2011۔

  1. زوہا
    آف لائن

    زوہا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2011
    پیغامات:
    104
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    ہے مرکز مدینہ ہے محور مدینہ
    سبھی عاشقوں ہے ہے دلبر مدینہ

    میرے دل کی دنیا بدل سی گئ ہے
    ہوا نقش جب سے ہے دل پر مدینہ

    کیا ہے زمانہ اسی نے تو روشن
    کہ ہے نور کا ایک سمندر مدینہ

    اگر ہے کسی کا کوئی اور ہوگا
    مرا مدعا ہے برابر مدینہ

    شفاعت کا حقدار ہو جاؤں گا میں
    ملے بہر مدفن مجھے گر مدینہ

    جیوں بھی مروں بھی مدینے میں آصف
    میں جاوں گا حسرت یہ لے کر مدینہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں