1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محمد حفیظ ٹیسٹ ٹیم سے باہر

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏5 اکتوبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
    پاکستان کی ٹیم چودہ اکتوبر کو ابو ظہبی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
    پاکستان کی ٹوئنٹی ٹوئٹنی ٹیم کے بتیس سالہ کپتان محمد حفیظ نے جنوبی افریہ کے خلاف فروری میں کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچوں میں صرف 43 رنز بنائے تھے اور گزشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں صرف 59 رنز بنا سکے تھے۔ اس طرح انہوں نے آخری پانچ ٹیسٹ میچوں میں صرف 102 رنز بنائے ہیں۔
    پاکستان کی اے ٹیم آٹھ اکتوبر کو جنوبی افریقہ کہ خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد مزید تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
    دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 23 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
    ٹیسٹ میچوں کے علاوہ دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی بھی کھیلیں گی جن کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم: مصباح الحق (کپتان)، خرم منظور، اظہر علی، یونس خان، عمر امین، عدنان اکمل، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، عبدالرحمان، جنید خان، محمد عرفان، راحت علی۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2013/10/131005_hafeez_dropped_aw.shtml
     

اس صفحے کو مشتہر کریں