1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محمدانوش کی دعا

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمدانوش, ‏19 دسمبر 2009۔

  1. محمدانوش
    آف لائن

    محمدانوش ممبر

    شمولیت:
    ‏17 ستمبر 2008
    پیغامات:
    69
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    یا اللہ رب العزت، اے دونوں جہانوں کے پالنہار، یا رب محمدصلی اللہ علیہ وسلم سب تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں بے شک تیری ہی ذات سب سے برتر واعلی ہے ۔ ہر بڑایی تیرے ہی لیے ہے۔ تو سب کی سنتا ہے دلوں‌کے بھید جانتا ہے۔ تو سب کا رازق ومالک ہے۔ تو سب کا مددگارہے۔ کسی بڑے کی بڑایی تیرے سامنے کچھ قدرت نہیں‌رکھتی مگر جس کو تو عطا فرماے۔ کویی چھین نہیں سکتا جو تو عطا فرمانا چاہے اور کویی دے نہیں سکتا جو تو نہ دینا چاہے ۔۔

    یا اللہ رب العزت میرے پاک پرودگار۔ جس طرح تونے حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ کے اندر محفوظ رکھا۔۔ جس طرح نے اپنے خلیل حضرت ابراھیم علیہ السلام کو نمرود کی آگ سے محفوظ رکھا۔ جسطرح تونے ذبیح اللہ حضرت اسمیل علیہ السلام کو اپنی قدرت کاملہ سے قربانی کے وقت محفوظ رکھا اور اپنے کلیم اللہ کو کوہ طور پر محفوظ رکھا۔ اسی طرح ہمارے پیارے ملک پاکستان پر بھی اپنا خاص لطف و کرم و عنایات سے ہر اندرونی اور بیرونی آفات وبلیات نظر بد، فتنہ انگیزی، حسد غیبت، دنگا فساد، دہشتگردی، ظالم حکمرانوں اور ظالم لوگوں کی شر سے محفوظ فرما۔ یا اللہ رب العزت ہم سب پر اپنا خاص رحم وکرم فرما۔ ملک پاکستان کو تاقیامت امن و آشتی کا گہوارہ بنا۔ اسکو تمام دنیا میں‌بلند و اعلی مقام عطا فرما۔ تمام مسلمان جو دنیا میں کہیں بھی پسماندگی، بھوک وافلاس تنگدستی گزار رہے ہیں انکو اپنے کبھی بھی ختم نہ ہونے والے خزانوں سے اچھی اور خوشحال زندگی نصیب فرما۔ یا اللہ یا الرحم الرحمین تجھ سے بڑا غنی کویی نہیں۔ ہم سب کے تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کو معاف فرما۔ ہمیں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے نقش قدم پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمیں نیک بنادے۔ ہمیں ایسا بنادے کہ دنیا وآخرت میں کسی کے سامنے شرمسار نہ ہونا پڑے۔ ہمیں‌نیک لوگوں کی صحبت نصیب فرمادے۔ ہمیں گناہوں کی بیماری سے شفاےکلی عطا فرمادے۔ ہمیں‌چھوٹوں سے پیار اور بڑؤں کی عزت کرنے والا بنادے۔ ہمیں‌پنجگانہ باجماعت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمادے۔ جو مسلمان بے اولاد ہیں انکو نیک اور صالح اولاد عطا فرما۔ جو مسلمان بیمار ہیں انکو صحت کاملہ عطا فرمادے۔ جن جن مسلمان بہن بھاٰییوں کے ازدواج کے مسایل ہین انکے اچھے اسباب عطا فرمادے۔ ہمیں آقا علیہ الصلوۃ السلام کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنادے۔ ہمین بھلایی کے کام کرنےوالا بنادے اور برایی و بے حیایی کے کاموں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کی توفیق عطا فرمادے۔ ہماری اولاد کو نیک اور صالح بنادے۔ ہمیں اپنے والدین کا عزت کرنے والا اور فرمانبردار بنادے۔ ہمیں اپنے فرایض کو حق کے ساتھ ادا کرنے والا بنادے۔ دوسروں کی مدد کا جذبہ عطا فرماے۔ غصے، حسد غیبت، جھوٹ کی لعنت سے محفوظ فرما۔

    یا الرحمن الرحیمین تیرے سوا کویی ہماری فریاد سننے والا نہیں،۔ تو یکتا و بے مثال ہے۔ تو ہر چیز پر قادر ہے۔ تیرے ہی قبضہ قدرت میں‌سب بھلایی کے خزانے ہیں۔ تو رحیم ہے تو کریم ۔ تو عفار ہے تو ستارہے۔ تو ہی رب عرش عظیم ہے۔ ہماری تمام نیک دعاوں کو اپنی پاک و بلند بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرما۔ جو ہم اپنی اس ناپاک زبان سے تجھ سے نہ مانگ سکے یا اللہ تو جانتا ہے ہمیں وہ بھی اپنی قدرت کاملہ سے عطا فرما۔

    جس کسی نے بھی دعا کے واسطے یا رب کہا
    کردے پوری آرذو ہر بے کس و مجبور کی

    یا رب دکھادے وہ مدینہ کیسی بستی ہے
    جہاں میرے مولی دن رات تیری رحمت برستی ہے

    آمین ثم آمین
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: محمدانوش کی دعا

    آمین

    انوش جی اللہ تعالی آپ کی اور ہم سب کی دعائیں قبول کرے آمین ثم آمین
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محمدانوش کی دعا

    آمین ثم آمین

    اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں