1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محرم الحرام میں قرب الٰہی پانے کے طریقے

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از زوہا, ‏5 دسمبر 2011۔

  1. زوہا
    آف لائن

    زوہا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2011
    پیغامات:
    104
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    محرم الحرام میں قرب الٰہی پانے کے طریقے
    چار رکعت نفل

    حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ جس نے عا شو رہ کے دن چار رکعت نما ز اس طر ح پڑھی کہ ہر رکعت میں ایک دفعہ سورئہ فاتحہ اور پچا س بار سورئہ اخلا ص پڑھی، اللہ تعالیٰ نے اس کے پچا س بر س گزشتہ کے اور پچا س برس آئندہ کے گناہ معاف فرمائے گا۔ جنت میں اس کے لیے نور کے ہز ار محل تعمیر کرائے گا۔ ایک اور حدیث میں چار رکعتیں دو سلا مو ں کے ساتھ مذکو ر ہیں۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ، سورئہ انزال، سورۃ کا فرون اور سورۃ اخلاص ایک ایک دفعہ اور نما ز سے فرا غت کے بعد ستر بار درود شریف پڑھنا مذکو ر ہے۔
    چھ رکعت نفل
    جو کوئی چھ رکعت ایک ہی سلام سے نفل ادا کرے ہر رکعت میں بعد الحمد شریف کے چھ سورتیں پڑھے، والشمس، القدر، الزلزال، سورئہ اخلا ص، سورئہ فلق اور سورئہ الناس بعد نما ز سجد ہ میں جا کر سورة الکا فرون پڑھے تو اللہ تعالیٰ سے جو حاجت طلب کرے گا پوری ہو گی۔
    نوافل کا اجر
    جو کوئی عا شورہ کے رو ز چار رکعت نما ز پڑھے کہ ہر رکعت میں بعد الحمد شریف کے گیا رہ مر تبہ سورئہ اخلا ص پڑھے۔ سلام کے بعد کثر ت سے سبو ح قدوس ربنا ور ب الملیکةوالروح پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے پچا س بر س کے گنا ہ بخش دیتا ہے اور اس کے لیے ایک نورانی منبر بنا تا ہے۔
    نو افل برائے روشنی قبر
    عا شور ہ کی را ت دو رکعت نفل قبر کی رو شنی کے وا سطے پڑھے جاتے ہیں جن کی ترکیب یہ ہے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد تین تین دفعہسورئہ اخلاص پڑھے جو آدمی اس رات میں یہ نماز پڑھے گا تواللہ تبارک و تعالیٰ قیا مت تک اس کی قبر روشن رکھے گا۔
    حضرت خو اجہ غریب نوا ز رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان
    ایک اور نما ز جو حضرت خو اجہ غریب نوا ز رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے اورا د میں لکھی ہو ئی ہے وہ بھی دو رکعت ہیں اور ہر رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ یسین ایک ایک بار پڑھے۔
    چھ رکعت نوافل کا اجر
    ایک اور روایت میں چھ رکعتیں آئی ہیں۔ ا ن کی ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ کریم بہشت میں دو ہزار محل عطا فرمائے گا۔ اور ہر محل میں ہزار دروازے یا قوت کے ہو ں گے اور ہر دروا زہ پر ایک تخت ہو گا۔ اس تخت پر ایک حور بیٹھی ہو گی اور اس کے علا وہ چھ ہزار بلائیں اس نمازی سے دور کی جا تی ہیں اور چھ ہزار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھی جا تی ہیں۔
    سورکعت نو افل
    شبِ عا شورہ میں 100 رکعت نوافل اس طر ح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد تین مر تبہ سورئہ اخلا ص پڑھے۔ نوافل مکمل کر نے کے بعد اطمینان سے بیٹھ کر 70 مر تبہ استغفار پڑھے۔ اس کا اجر بے حسا ب ہے۔
    ایام عا شورہ کے نفلی روزے
    عا شورہ کے نفلی رو زوں کے با رے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مندرجہ ذیل ہیں۔
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رمضان کے بعد دوسرے فضیلت والے روزے ماہ محرم کے ہیں ۔اور فرض نما زو ں کے بعد افضل ترین عبا دت را ت کے وقت کی ہے۔ ( مسلم )


    بشکریہ
    ماہنامہ عبقری
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محرم الحرام میں قرب الٰہی پانے کے طریقے

    جزاک اللہ!
    اللہ کریم عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔
    آمین
     
  3. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محرم الحرام میں قرب الٰہی پانے کے طریقے

    سلام یا حُسین علیہ السلام
     
  4. طالب رحمت
    آف لائن

    طالب رحمت ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    122
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محرم الحرام میں قرب الٰہی پانے کے طریقے

    جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں