1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محدث اعظم پاکستان مولانا ابو الفضل محمد سردار احمد قادری چشتی رحمۃ اللہ علیہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد ایاز افضل عباسی, ‏14 ستمبر 2015۔

  1. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    محدث اعظم پاکستان مولانا ابو الفضل محمد سردار احمد قادری چشتی رحمۃ اللہ علیہ
     
    آصف 26، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت محدث اعظم پاکستان مولانا ابو الفضل محمد سردار احمد قدس سرہ ١٣٢٣ھ /١٩٠٥ء کو موضع دیال گڑھ ضلع گورداسپور (مشرقی پنجاب ، انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ دیال گڑھ ضلع گورداسپور کا مشہور قصبہ ہے جو بٹالہ سے چار میل کے فاصلے پر ہے۔
    اسم گرامی:
    والدین نے آپ کا نام (باقی بھائیوں کے ناموں کی مناسبت سے) سردار محمد رکھا۔ لیکن جب آپ علم دین کے حصول کیلئے بریلی شریف تشریف لے گئے تو وہاں کے اکابر اساتذہ ، احباب اور ہم درس طلبہ آپ کو سردار احمد کے نام سے یاد کرتے تھے ۔ اس صورت حال میں آپ نے والدین کا تجویز کردہ نام بھی ترک نہ فرمایا اور اساتذہ کرام کا عطا کردہ نام بھی استعمال میں رکھا ۔ یوں آپ اپنا نام محمد سردار احمد تحریر فرمایا کرتے تھے۔
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    کنیت:
    مناظرہ بریلی (١٣٥٤ھ /١٩٣٥ء) میں دیو بندیوں کے منظور نظر مناظر مولوی منظور سنبھلی کے مقابلہ میں عدیم المثال کامیابی پر آپ کی کنیت ابو المنظور مشہور ہوگئی۔ بعد میں صاحبزادہ محمد فضل رسول صاحب کی ولادت پر ابو الفضل ہوئی اور بمقتضائے " الاَسْمَاءُ تَتَنَزَّلُ مِنَ السَّمَائِ" اس عظیم المرتبت صاحب علم و فضل کے لئے یہی کنیت موزوں بھی تھی۔
    نائبِ دینِ نبی سردار احمد تیرا نام
    یعنی تو فضل خدا سے قوم کا سردار ہے
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    خاندان:
    آپ کا تعلق سیہول جٹ خاندان سے ہے ۔ شرافت ، دیانت ، پاکبازی اور مہمان نوازی میں یہ خاندان علاقہ بھر میں شہرت رکھتا تھا۔ پوراخاندان مشائخ کرام کامرید اور عقیدت مند تھا ۔ حضور غوث پاک رضی اﷲ عنہ سے کمال درجہ کی محبت رکھتا تھا۔
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    والدین کریمین:
    آپ کے والد ماجدکا اسم گرامی چوہدری میراں بخش چشتی تھا ۔ ان کا پیشہ کاشت کاری تھا ۔ زمین گاؤں کے قریب ہی تھی۔ تقریباً پچاس بیگھہ مزروعہ زمین کے مالک تھے۔ اس میں نصف زمین چاہی اور اتنی ہی بارانی تھی۔ زمین زرخیر ہونے کی وجہ سے نہایت عمدہ فصل اور اعلیٰ قسم کا کماد پیدا ہوتا تھا۔
    چوہدری میراں بخش چشتی دیہاتی ماحول کی برائیوں سے الگ تھلگ رہتے ۔ کسی کی غیبت نہ کرتے ۔ کسی کے نقصان میں راضی نہ ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی دشمنی کسی سے پیدا نہ ہوئی۔ یونہی حضرت محدث اعظم پاکستان کی والدہ محترمہ نہایت پاک سیرت عفیفہ تھیں۔ پابند صوم و صلوٰۃ اور حضور غوث پاک رضی اﷲ عنہ کی فدائی و شیدائی تھیں۔
    چوہدری میراں بخش چشتی رحمۃ اﷲ علیہ کا وصال محرم الحرام ١٣٣٧ھ/ ١٤ اکتوبر ١٩١٨ء کو ہوا۔ جبکہ والدہ محترمہ دو برس قبل انتقال فرما چکی تھیں۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    شریعت و طریقت سے محبت کی بناء پر آپ نے اسکول کی تعلیم کے دوران ہی سراج العارفین حضرت شاہ سراج الحق چشتی قدس سرہ کے دستِ اقدس پر بیعت کرلی ۔ یہ بیعت مروجہ رسمی بیعت نہ تھی بلکہ حقیقی بیعت تھی ۔ شیخ طریقت سے عقیدت ایسی پختہ تھی کہ اکثر و بیشتر اس تمنا کا شدت سے اظہار فرمایا کرتے تھے کہ :
    "میرا دل چاہتا ہے کہ میں پیر و مرشد صوفی سراج الحق صاحب جیسا ہوجاؤں۔"
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    تحصیل علم
    قرآن پاک ناظرہ پڑھنے کے بعد حضرت محدث اعظم پاکستان کو اس دور کے رواج کے مطابق پرائمری اسکول میں داخل کرادیا گیا ۔ یہا ں پر آپ نے مولانا ذوالفقار علی قریشی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جو پرائمری اسکول میں صدر مدرس ہونے کے ساتھ گاؤں کی مسجد کے امام و خطیب بھی تھے۔قرائن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے قرآن مجید ناظرہ بھی مولانا قریشی سے پڑھا تھا۔ مولانا موصوف حضرت شیخ الحدیث پر خصوصی توجہ فرماتے اور پیشانی میں سعادت ِازلی کے نمایاں آثار دیکھ کراکثر بزبانِ پنجابی فرماتے : "اوئے جٹّا! توں تے وڈا نامور مولوی عمل والا ہو ویں دا۔"
    میٹرک کا سالانہ امتحان جو اُن دنوں پنجاب یونیورسٹی لیا کرتی تھی فرسٹ ڈویژن میں پاس کرنے کے بعد آپ نے پٹواری کا امتحان دینے کا ارادہ فرمایا وجہ یہ تھی کہ آپ کے شیخِ طریقت حضرت شاہ سراج الحق چشتی علیہ الرحمۃ نے بھی پٹوار ی کا امتحان پاس کر رکھا تھا۔ لہٰذا ان کی پیروی میں آپ نے بھی پٹوار ی کا امتحان پاس کیا لیکن ملازمت نہ فرمائی۔پولیس کی ملازمت کی بھی پیشکش ہوئی لیکن آپ نے انکار فرمادیا۔
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    دینی تعلیم کا آغاز:
    ایف ۔اے کا امتحان دینے کیلئے آپ لاہور تشریف لائے اور یہاں امتحان کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔ انہی دنوں انجمن حزب الاحناف کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ دین سے فطری محبت و عقیدت آپ کو کشاں کشاں اس اجلاس میں لے گئی۔ یا یوں کہئیے کہ "فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنابندی" کے مصداق قدرت کو اب یہی منظور تھا کہ آپ کو اس عظیم کام کی جانب متوجہ کیا جائے جس کی خاطر آپ کو پیدا کیا گیا۔
    دورانِ اجلاس حضرت صدرالافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مرادآبادی نے تقریر کرتے ہوئے شہزادہ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان کی بریلی سے تشریف آوری کا اعلان نہایت شاندار الفاظ میں یوں فرمایا:
    "اعلیٰ حضرت ،عظیم البرکت ، مجدد مائۃ حاضرہ ،مؤید ملت طاہرہ ، صاحب الدلائل القاہرہ ، ذی التصانیف الباہرہ، امام اہلسنت مولانا الشاہ احمد رضاخان صاحب بریلوی قدس سرہ کے شہزادے حامی سنت، ماحی بدعت، رہبر شریعت، فیض درجت، مفتی انام ، مرجع الخواص والعوام ،حجۃ الاسلام مولانا الشاہ حامد رضا خان صاحب تشریف لارہے ہیں۔"
    حضرت شیخ الحدیث نے سوچا کہ جب اعلان کرنے والا خود اس درجہ عظیم الشان عالم ہے تو جس کی آمد کا اعلان کیا جارہا ہے وہ کس پائے کا عالم ہوگا لہٰذا آنے والے کی عظمت و شان کا تصور رکے آپ زیارت کے مشتاق ہوگئے۔ آخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور حضرت حجۃ الاسلام جو حسن باطنی کے ساتھ حسن ظاہری سے بھی مالامال تھے جلسہ گاہ میں رونق افروز ہوئے۔ مشتاقانِ دید پروانوں کی طرح آپ کے جمال ِ پاک پر نثار ہورہے تھے۔ اس ہجوم میں حضرت شیخ الحدیث بھی تجلیات ِ دیدار سے اپنے قلب و ذہن کو منور کررہے تھے ۔ اس زیارت کا فوری اثر یہ ظاہر ہوا کہ آپ نے ایف ۔ اے پاس کرنے کا ارادہ ترک کر کے حصول علم دین اور تبلیغ اسلام کا پختہ عزم کرلیا اور اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے حضرت حجۃ الاسلام کے ہمراہ بریلی جانے کا ارادہ فرمالیا۔ لیکن ابھی حضرت سے اجازت لینے کا مرحلہ باقی تھا لہٰذا دھڑکتے دل کے ساتھ حضرت حجۃ الاسلام کی قیام گاہ آستانہ عالیہ حضرت شاہ محمد غوث علیہ الرحمۃ حاضر ہوئے ۔
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    عرض مدّعا:
    آپ نے حضرت حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خاں کی خدمت میں اپنی کیفیت اور قلبی انقلاب کا ذکر کر کے بریلی ساتھ جانے اور علم دین حاصل کرنے کی تمنا کا اظہار کیا حضرت حجۃ الاسلام پہلی نظر میں ہی کشتہ تیر نظر کو پہچان گئے اور پیشانی پر چمکتے ہوئے سعادت ِ ازلی کے آثار دیکھ کر بھانپ گئے کہ یہ نوجوان ملت اسلامیہ کے ماتھے کا جھومر اور اہلسنت کا عظیم رہبر ہوگا۔ لہٰذا بکمالِ شفقت حضرت شیخ الحدیث کی درخواست کو شرف ِ قبولیت عطا فرمایا اور دو دن مزید قیام کے بعد آپ کو اپنے ساتھ بریلی شریف لے گئے۔
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    مرکز علم و عرفاں بریلی میں:
    بریلی پہنچ کر آپ نے دارالعلوم منظر اسلام میں تعلیم شروع فرمائی۔ دارالعلوم کے دیگر طلبہ کا قیام شہر کی مساجد میں ہوتا تھا لیکن نو وارد طالب علم محمد سردار احمد کو حضرت حجۃ الاسلام نے خاص اپنے آستانے پر ٹھہرایا۔ حضرت شیخ الحدیث کے قیام، طعام اور دیگر تمام اخراجات کا ذمہ بھی آپ نے لے لیا۔ جس قسم کا لباس اپنے صاحبزادوں کیلئے بنواتے اسی قسم کا لباس آپ کے لئے بھی سلواتے ۔ یہاں تک کہ لباس کے رنگ میں بھی یکسانیت اختیار فرماتے۔
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت مفتیئ اعظم فرماتے ہیں :"میں جب ان (حضرت شیخ الحدیث) کو دیکھتا، پڑھتے دیکھتا۔ مدرسہ میں ، قیام گاہ پر، حتّٰی کہ جب مسجد میں آتے تو بھی کتاب ہاتھ میں ہوتی ۔اگر جماعت میں تاخیر ہوتی تو بجائے دیگر اذکار و اوراد کے مطالعہ میں مصروف ہوجاتے ۔ ان کے اس والہانہ ذوق ِ تحصیل علم سے میں بہت متاثر ہوا ۔
    میرے پاس دوسرے پنجابی طالب علم مولوی نذیر احمد سلمہ پڑھتے تھے ان سے دریافت کرنے پر انہوں نے ان کی ساری سرگزشت سنائی پھر ان کے ذریعے وہ میرے پاس آنے جانے لگے ان کے باصرار درخواست کرنے اور مولوی نذیر احمدکی سفارش پر میں نے انہیں منیہ ، قدوری، کنز اور شرح جامی تک پڑھایا۔"
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    بریلی سے اجمیر:
    یہ وہ زمانہ تھا کہ حضرت صدرالشریعہ مولانا محمد امجد علی اعظمی دارالعلوم معینیہ عثمانیہ اجمیر شریف میں صدرالمدرسین تھے۔ اور حضرت کی بے مثال تدریس کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہاتھا۔ حضرت شیخ الحدیث کو اﷲ تعالیٰ نے جس عظیم الشان خدمت دین کیلئے پیدا فرمایا تھا اس کیلئے حضرت صدرالشریعہ جیسے بحر العلوم مربی کی ضرورت تھی۔ چنانچہ جب خود خانوادہئ رضویت کے بعض افراد مثلاً مولانا محمد ادریس رضاخاں اجمیر مقدس بغرض تعلیم جانے لگے تو آپ بھی ہر دو صاحبزادگانِ اعلیٰ حضرت سے اجازت لیکر حضرت صدرالشریعہ کی خدمت میں اجمیر مقدس حاضر ہوگئے۔ سلطان الہند خواجہئ اجمیر قدس سرہ کی بارگاہ عرش پناہ میں علم و فضل کے قطب اوحد( حضرت صدرالشریعہ) سے انہیں کیا ملا؟ اس بارے میں حضور مفتیئ اعظم مولانا مصطفی رضا خاں قدس سرہ کی شہادت کافی ہے۔ فرماتے ہیں:
    "پھر تو بحر العلوم کے پاس گئے اور خود بھی بحر العلوم ہوگئے
     
    آصف 26، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ محترم
     
  14. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    تدریس
    حضرت محدث اعظم پاکستان مولانا ابو الفضل محمد سردار احمد قدس سرہ بے مثل محدث ، عظیم فقیہ، کہنہ مشق مدرس ، کامیاب مناظر ،بالغ نظر مفتی، بہترین مصنف ، با فیض شیخ طریقت اور اعلیٰ پائے کے خطیب تھے۔ چاہتے تو دین کی خدمت کیلئے تدریس کے بجائے کوئی اور میدان منتخب فرمالیتے لیکن اس شعبے میں قحط الرجال کو دیکھتے ہوئے اپنے اُستاذِ محترم حضرت صدر الشریعہ کی اتباع میں آپ نے خود کو دینی علوم کی تدریس کیلئے ہمہ تن وقف کردیا ۔ خوش قسمتی سے فارغ التحصیل ہوتے ہی آپ نے اپنی مادر علمی دارالعلوم منظر اسلام بریلی سے ١٣٥٢ھ/ ١٩٣٣ء میں تدریس کا شاندار آغاز کیا ۔
    فیصل آباد تشریف آوری:
    آپ نے مفتیئ اعظم مولانا شاہ مصطفی رضاخاں بریلوی جو ان دنوں بغرض ِحج حرمین شریفین میں مقیم تھے سے استصواب کیا کہ آیا ساروکی رہ کر دین کی خدمت کروں یا لائل پور میں ؟ مفتیئ اعظم کی دوربین نگاہوں نے بھانپ لیا کہ حضرت شیخ الحدیث کی عالمی تبلیغی سرگرمیوں کیلئے ساروکی کا دیہاتی ماحول نہیں بلکہ لائل پور جیسا مرکزی شہر زیادہ موزوں ہے لہٰذا آپ نے دیارِ حبیب سے جو جواب مرحمت فرمایا اس میں لائل پور میں خدمتِ دین انجام دینے کی طرف اشارہ تھا۔ رمضان المبارک ١٣٦٨ھ/جولائی١٩٤٩ء میں آپ لائل پور (فیصل آباد ) تشریف لے آئے۔ ابتداء میں آپ کا قیام محلہ سنت پورہ میں تھا ۔ آپ کا ارادہ یہ تھا کہ نئے تعلیمی سال (شوال ١٣٦٨ھ ) سے تدریس کا آغاز کردیا جائے ۔
    وعظ و تقریر
    اگرچہ تدریس، تبلیغ کی احسن صورت ہے۔ لیکن عوام الناس پر براہِ راست اثرات مرتب کرنے کے حوالے سے تقریر کی اہمیت کا انکار بھی ممکن نہیں۔ حضرت شیخ الحدیث قدس سرہ، اس ذریعہئ تبلیغ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ تھے۔لہٰذاآپ دن کو تدریس کے فرائض سر انجام دیتے اور رات کو فیصل آباد کی گلی گلی ، کوچے کوچے میں عشق مصطفی علیہ التحیہ و الثناء کی خوشبوئیں اور حسنِ عمل کے موتی بکھیرتے۔
    تحریکِ پاکستان میں شرکت:
    مسلمانوں کے علیحدہ وطن پاکستان کے قیام کیلئے آپ نے بھر پور جد وجہد فرمائی۔ اس مقصد کیلئے قائم اہل سنت کی ملک گیر تنظیم آل انڈیا سُنی کانفرنس کے کئی اجلاسوں میں آپ نے شرکت فرمائی۔
    قیام ِ پاکستان پر اظہارِ مسرت: جمعۃ الوداع (٢٧رمضان المبارک ١٣٦٦ھ/ ١٥ اگست ١٩٤٧ء ) کا خطبہ آپ نے اپنے آبائی قصبہ دیال گڑھ میں دیا۔اس موقع پر آپ نے قیامِ پاکستان پر اظہارِ مسرت فرماتے ہوئے اﷲ کا شکر ادا کیا اور لوگوں کو نئے اسلامی ملک کے قیام پر مبارکباد دی۔
     
    آصف 26 نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    عبادت کا ایسا ذوق و شوق تھا کہ بچپن میں ہی چلتے پھرتے ذکر کرتے اور نعت پڑھتے رہتے ۔ والد ماجد کی انگلی پکڑ کر مسجد میں جاتے اور باجماعت نماز ادا کرتے۔ آپ کی نماز روایتی نماز نہ ہوتی بلکہ بارگاہِ خداوندی میں حاضری کا تصور ذہن پر غالب رہتا۔ اجمیر شریف کے زمانہ طالب علمی میں آپ کی نمازوں کی کیفیت بیان کرتے ہوئے حافظ ملت مولانا عبد العزیز مبارکپوری علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں :" سلسلہ کے وظائف اور نماز با جماعت کے پابند تھے۔ خشیّتِ ربّانی کا یہ عالم تھا کہ نماز میں جب امام سے آیت ترہیب سنتے تو آپ پر لرزہ طاری ہوجاتا حتیٰ کہ پاس والے نمازی کو محسوس ہوتا تھا یہ طالب علمانہ مقدس زندگی کی کیفیات ہیں۔ اس سے آپ کی روحانیت کا اندازہ ہوسکتا ہے اور آپ کے مقامِ رفیع کا پتہ چل سکتا ہے۔
    توکل علی اﷲ : آپ کی حیات طیبہ کا طائرانہ جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ زندگی کے ہر موڑ پر اﷲ تعالیٰ پر توکل اور کامل بھروسہ جلوہ آراء نظر آتا ہے ۔ چشمِ تصور سے ذرا دیکھئے کہ فیصل آباد کا اجنبی اور مخالفانہ ماحول اور بریلی کے نامور شیخ الحدیث کا ایک چبوترے پر بیٹھ کردرسِ حدیث شروع کردینا،مخالفوں کی ریشہ دوانیوں کے باوجود مدرسہ اور پاکستان کی عظیم الشان مسجد کی بنیاد رکھ دینا۔ اپنوں، بیگانوں کی جانب سے سازشوں حتیٰ کہ قاتلانہ حملوں کے باوجود پایہئ ثبات میں لغزش نہ آنابغیر خدا پر توکل اور بھروسے کے کیا ممکن نظر آتا ہے؟ عشقِ مصطفی علیہ التحیہ و الثناء:
    اس عقیدے پر پوری اُمت کا قطعی ، یقینی اجماع ہے کہ ایمان کی جان عشقِ مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم ہے۔ تمام رشتوں، ناتوں، دوستیوں اور تعلقات سے بڑھ کر اگر سرکارِ دوعالم صلی اﷲ علیہ وسلم سے محبت نہیں تو ایمان نا مکمل ہے۔ اقبال نے کیا خوب کہا ہے:مغزِ قرآں، روحِ ایماں ، جانِ دیں ہست حُبِّ رحمۃ للعلمین
    حضرت محدث اعظم علیہ الرحمۃ کے اخلاق و عادات کی سب سے نمایاں بات حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے والہانہ محبت ہے۔ ان کے اس وصف ِ خاص کا اظہار صرف ان کی زبان ہی سے نہیں ہوتا تھا بلکہ یہ ان کے دل میں رچا ہوا اور رگ و ریشہ میں سمایاہوا تھا۔اَلْحُبُّ ِﷲِ وَالْبُغْضُ ِﷲِ:
    اﷲ کی رضا کی خاطر دوستی اور اسی کی خاطر دشمنی تکمیل ایمان کیلئے ضروری ہے
    ۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد ہے: مَنْ اَحَبَّ ِﷲِ وَ اَبْغَضَ ِﷲِ وَ اَعْطٰی ِﷲِ وَ مَنَعَ ِﷲِ فَقَدِ اسْتَکْمَلَ الْاِیْمَانَ
    جس نے اﷲ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کسی سے محبت کی ، اﷲ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کسی سے عداوت کی، اﷲ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کسی کو کچھ دیا اور اﷲ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کسی کو کچھ نہ دیا اس نے ایمان کو مکمل کرلیا۔
    حضرت محدث اعظم پاکستان علیہ الرحمۃ نے اس حدیث پاک پر یہاں تک عمل کیا کہ اﷲ اور اس کے پیارے حبیب صلی اﷲ علیہ وسلم کے دشمنوں سے تعلقات تو کجا عمر بھر مصافحہ تک نہ کیا۔ عمر کے آخری ایام میں حضرت سیدمعصوم شاہ نوری سے فرمایا: "شاہ صاحب ! میری دو باتوں کے گواہ رہنا۔ایک تو یہ کہ یہ فقیر حضور غوث پاک رضی اﷲ عنہ کا مرید اور غلام ہے دوسری یہ کہ اس فقیر نے عمر بھر کسی بے دین سے مصافحہ نہیں کیا۔"
     
    آصف 26 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    جس طرح آپ بد مذہبوں اور بے دینوں سے مصافحہ نہیں کرتے تھے ویسے ہی آپ ان کے جلسوں اور جلوسوں میں بھی شرکت سے گریز فرماتے تھے۔ ایک مرتبہ دیوبندیوں ، وہابیوں کا ایک وفد حضرت محدث اعظم علیہ الرحمۃ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے پروگرام کے مطابق ایک مخلوط مشترکہ جلسہ کی صدارت کیلئے آپ سے عرض کیا تو آپ نے فوراً جواب دیا: " فقیر ایسے جلسوں کی صدارت نہیں کرتا بلکہ ان کا سداردّ کرتا ہے۔" اس پر وفد کے ارکان لاجواب ہوکر چل دیئے۔
    اساتذہ و مشائخ:- الماس و یاقوت بے شک قیمتی ہوتے ہیں مگر الماس تراش کی تراش خراش انہیں کہیں سے کہیں پہنچادیتی ہے۔اسی طرح بڑے بڑے علماء کی علمیت و قابلیت ان کے اساتذہ کی مرہون منت ہے ۔ ذیل میں حضرت محدث اعظم پاکستان علیہ الرحمۃ کے اساتذہ کرام کے اسمائے گرامی پیش خدمت ہیں:
    حضرت صدرالشریعہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ
    حضرت حجۃ الاسلام مولانا شاہ محمد حامد رضا خاں بریلوی علیہ الرحمۃ
    حضرت مفتیئ اعظم مولانا شاہ محمد مصطفی رضا خاں بریلوی علیہ الرحمۃ
    حضرت خواجہ شاہ محمد سراج الحق چشتی صابری علیہ الرحمۃ
    مولانا حاجی پیر محمد خان علیہ الرحمۃ
    حکیم مولوی ذوالفقار علی قریشی علیہ الرحمۃ
    علالت و آخری ایام :-شب و روز کی جاں گسل مصروفیات کا اثر حضرت شیخ الحدیث علیہ الرحمۃ کی صحت پر پڑا جس کے نتیجے میں آپ کی طبیعت بگڑنے لگی۔پہلے پہل تو آپ نے بالکل پرواہ نہ کی اور اسی ضعف و نقاہت کے عالم میں حسب معمول درس و تدریس ، وعظ و تقریر اور دعوت و ارشاد کا سلسلہ جاری رکھا۔ ٢٥ صفر المظفر ١٣٨١ھ/٨ اگست ١٩٦١ء کو عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر آپ جلسہ گاہ تک بڑی مشکل سے تشریف لائے۔ ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے ہزاروں تلامذہ و مریدین اور اکابر علماء و مشائخ آپ کی ناسازیئ طبع سے بہت مغموم اور سخت متفکر ہوئے۔
    اسی عرس کے موقع پر حضرت مولانا عنایت اﷲ صاحب نے خدمت ِ اقدس میں عرض کیا کہ صاحبزادہ محمد فضل رسول کو دستارسجادگی عطا فرمائیں اور انہیں اپنا خلیفہ اور قائم مقام مقرر فرمائیں۔ فرمایا : "اچھا پگڑی لاؤ یہ کام بھی ہوجائے۔ اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند کردے گاجس طرح حضرت صدر الافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی کے صاحبزادے کی دستار بندی پہلے ہوگئی تھی، وہ بھی درجات حاصل کرگئے"۔ چنانچہ بطور خلیفہ و جانشین حضر ت صاحبزادہ محمد فضل رسول کی دستار بندی تمام احباب کی موجودگی میں سنی رضوی جامع مسجد میں کی گئی۔
    وصال شریف:-حضرت محدث اعظم پاکستان نے وصال شریف سے تقریباً چھ ماہ قبل اشارے ، کنایے میں اپنے وصال کا ذکر کرنا شروع کردیا تھا تاکہ احباب ہجر و فراق کے اس صدمے کو سہنے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوجائیں۔
    وصال شریف سے تقریباً چھ ماہ قبل آپ نے خواب دیکھا جس میں اکابر اُمت، مشائخِ عظام ، حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخاں بریلوی قدس سرہ،، حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خاں بریلوی ، صدر الافاضل بدر المماثل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی، صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی، مرشدِ برحق خواجہ شاہ محمد سراج الحق چشتی صابری اور دیگر پاکانِ اُمت علیہم الرحمۃ کی زیارت فرمائی۔ یہ خواب احباب و خدام سے بیان فرما کر ارشاد فرمایا:
    " ان مشائخ عظام کی زیارت و ملاقات سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ وقت قریب ہے کہ یہ فقیر خود ان سے جا ملے"۔
    دمِ آخر آپ کے کان میں اذان دی گئی اور سورہ یٰسین شریف ، شجرہ قادریہ رضویہ، درود تاج اور قصیدہ غوثیہ پڑھا گیا۔ اسی عالم میں رات ایک بج کر چالیس منٹ پر اﷲ ہو کہتے ہوئے یہ آفتابِ علم و فضل جس کی نورانی کرنوں سے عالمِ اسلام برسوں منور ہوتا رہا، ہمیشہ کیلئے روپوش ہوگیا۔ انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔
    یکم شعبان المعظم ١٣٨٢ھ / ٢٩ دسمبر ١٩٦٢ء کی شب کو سورج ڈوبا اور صبح ہوتے ہوتے دنیائے علم و حکمت میں اندھیرا پھیل گیا۔
     
    آصف 26 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں