1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محترم محمد یاسر علی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏26 ستمبر 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم محمد یاسر علی !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    محمد یاسر علی کا تعارف

    پہلے تو ہماری طرف سے :n_thanks:
    اگر واپڈا والے درمیان میں نہ ہوں تو یہ پرچہ تو ہم 15 منٹ میں حل کر دیتے
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    [BLINK]یاسر محمود[/BLINK] امی کہتی ہیں کہ پھوپھو نے یاسرعلی رکھا تھا پر شاید یہ پہلی بے انصافی ہمارے ساتھ ہو گی کہ ہمارا نام سرکاری کاغذات میں غلط درج ہو گیا بہرحال ہم نے غیرسرکاری طور پہ ہمیشہ یاسرعلی ہی استعمال کیا جب فورمز کی دنیا میں آمد ہوئی تو محمدیاسرعلی کر لیا یہی ہم کو اچھا لگتا ہے ۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    آج تک کسی نے کوئی لقب نہیں دیا ہر کوئی یاسر ہی کہتا ہے

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    14-6-1983 سے حساب لگا لیں

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    راولپنڈی ، اپنا پیارا پاکستان جنم دن سے ہی

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    بی اے کیا ہے اگر حالات نے اجازت دی تو آگے کا ارادہ ہے ضروری اس لیے سمجھی تاکہ باعزت بے روزگاروں میں نام کا اندراج کروایا جا سکے

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    پتا نہیں یوں ہی بے مقصد زندگی گزار رہے ہیں

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    جاب کی تلاش

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    ہم تعلق اس طبقہ سے ہے جن کے مستقبل ہوتا ہی نہیں تو پھر عزائم کیسے

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟

    بذریعہ گوگل آج ہم اپنے بلاگ پہ اردو کے مختلف فورمز کے لنک لگانے کے لیے اردو کے مختلف فورمز کو چیک کر رہے تھے فورم کی سادگی اچھی لگی تو رجسٹر ہو گئے


    لیں جی ہم نے زندگی میں پہلی بار تمام سوال حل کیے ہیں
    اب رزلٹ کا انتظار کرتے ہیں
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    بہت بہت شکریہ یاسر بھائی ۔
     
  4. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    آپ کا بھی بہت بہت شکریہ یہ تو بتانا ہی بھول گیا اگر میرا مذید تعارف پڑھنا ہے تو
    http://yasir5260.blogspot.com/p/about.html پہ پڑھ سکتے ہیں
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    تعارف کے لیے شکریہ محمد یاسر علی صاحب۔۔۔۔امید ہے کہ اپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے:hands:
     
  6. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    شکریہ تانیہ بہن ان شاء اللہ کوشش کریں گے
     
  7. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    شکریہ جی تعارف کا۔۔۔اُمید ہے آپ کی طرف سے اچھی شئیرنگز آتی رہیں گی
     
  8. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    بہت بہت شکریہ صدیقی بھائی
     
  9. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    یاسر بھائی آپ کے بارے جان کے اچھا لگا۔۔۔۔۔۔مزید یہ کہ ہمارے ہی شہر سے ہیں۔۔۔۔۔امید ہے کہ ملاقات بھی ہو ہی جائے گی۔۔۔۔ورنہ ہارون بھائی آکر ملاقات کروائیں‌گے۔۔۔۔امید ہے کہ آپ ہماری اردو کے دیگر لڑیوں‌میں‌خوب گھوم رہے ہونگے اور جلد ہی اپنے پسندیدہ موضوعات میں‌حصہ ڈالنے کی کوشش بھی کریں گے۔
     
    محمد یاسرعلی نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    اسلام علیکم
    یاسر صاحب رونق بزم بننے کا بے حد زیادہ شکریہ ۔ آپ کا تعارف بہت ہی اچھا اور جامع قسم کا ہے اب تو ہماری ایک ہی خواہش ہے کہ راولپنڈی میں آپ کی رہائش رتہ کھنہ روڈ پر ہو تو کیا ہی بات ہے
     
  11. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    ہماری جائے پیدائش مغل آباد ،ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی ہے پر حالات نے بچپن میں ہی اپنے گھر سے جدا کر دیا تھا اس وقت راولپنڈی کے ایک نواحی گاوں میں ماموں کے مکان میں رہتا ہوں ابھی تو ایک سال سے بے روزگار ہوں تو پنڈی جانا کم ہو گیا ہے یعنی جب کوئی کام ہو تب ہفتے میں ایک آدھ بار ہی ۔ سکول ، کالج کی تعلیم راولپنڈی میں ہی حاصل کی ۔ آج بھی شناختی کارڈ پہ پنڈی کے پتے لکھے دیکھ کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں ۔
     
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    یاسر بھائی آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ امید ہے آپ کی شرکت سے ہماری اردو پیاری ارود کی پیاری محفل کی رونق میں مزید اضافہ ہو گا۔ ہم آپ کی طرف سے اچھی اچھی شیرنگ کے منتظر رہیں گے۔ امید ہے آپ کو اپنی دلچسپی کا بہت سا سامان یہاں میسر ہو گا۔
    خوش رہیں۔
    والسلام
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    اس سلسلے میں ایک ہی بات کہوں گا " ہمت مرداں مدد خدا"
     
  14. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    بہت بہت شکریہ بلال بھائی اور ہارون بھائی
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    ویسے آپس کی بات ہے آپ کو ہماری پیاری اردو کیسی لگی
     
  16. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    اچھی لگی ہوگی۔۔۔۔۔۔:225:
     
  17. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    یاسر بھائی تعارف کا شکریہ۔

    آپ کی رقم کردہ چند لڑیاں پڑھیں دل خوش ہوا. یعنی بقول شاعر

    "خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو"
     
    محمد یاسرعلی نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. مرمیڈ
    آف لائن

    مرمیڈ ممبر

    شمولیت:
    ‏30 ستمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    نائس ٹو سی یو ہیئر۔۔۔۔:)
     
  19. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محترم محمد یاسر علی کا تعارف

    اچھا لگا آپ کا تعارف :computer:
     
    محمد یاسرعلی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں