1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محبت کے جھانسے میں ایشیائی افراد کو لوٹنے والی اور اسکے شوہر کیخلاف مقدمہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏6 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    بریڈفورڈ…محبت کے جھانسے میں پھنسا کر 7 ایشیائی افراد کوبرطانیہ میں لوٹنے والی خاتون سدرا اوراسکے شوہرکے خلاف بریڈفورڈ کی عدالت میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ 33 برس کی سدرا نے شادی سے متعلق ویب سائٹ لوگوں کو جھانسہ دینے کا ذریعہ بنا رکھی تھی۔وہ خود کوایک ایسے مرد کی تلاش میں ظاہر کرتی تھی جو سچی محبت کرنیوالاہو۔ لوگوں کو اسی چکر میں ڈال کر خاتون نے مہنگے تحائف بٹورے اور سات مردوں سے پینتیس ہزار پاؤنڈ بھی جمع کرلیے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرم میں خاتون کا 45برس کا شوہر راجا حیدر بھی ملوث ہے جو شادی کے خواہش مندوں کے سامنے خود کو بیوی کا بہنوئی اور کزن ظاہر کرتا تھا۔ لوگوں کی ہمدردی بٹورنے کے لیے سدرا خود کوطلاق یافتہ اور ایک بچے کی ماں ظاہر کرتی تھی جو زندگی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھ کر سچی محبت کرنے والے جیون ساتھی کوڈھونڈر ہی تھی۔پہلی ملاقات ہی میں وہ شادی پرآمادگی ظاہرکردیتی اورواحد شرط شادی کے اخراجات مردکوبرداشت کرناٹہراتی۔پیسہ اورتحائف جمع کرتے ہی عاشق کوٹھکرادیتی۔شواہددیکھ کر دوبچوں کی ماں سدرااوراسکے ٹیکسی ڈرائیورشوہر نے الزامات تسلیم کرلیے۔عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کی شرط پردونوں کی ضمانت قبول کرلی ہے اورجوڑے کو اگلے ماہ سزاسنائی جائیگی۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=129166
     
    اویس جمال لون نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں