1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محبت میں جو رنجش ہو رہی ہے ۔۔۔ صفدر ہمدانی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏4 فروری 2013۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    محبت میں جو رنجش ہو رہی ہے ۔۔۔ صفدر ہمدانی
    محبت میں جو رنجش ہو رہی ہے
    عجب مجھ پہ نوازش ہو رہی ہے

    مرے باہر ہوا کا شور ہے اور
    مرے اندر بھی بارش ہو رہی ہے

    میں کس کے آسماں میں اُڑ رہا ہوں
    مجھے یہ کس کی خواہش ہو رہی ہے

    قبا ، اہلِ سیاست میں ہے شامل
    خلافِ عقل سازش ہو رہی ہے

    میں ترکِ عشق کر لوں اُس سے لیکن
    مگر جو خود سے پرسش ہو رہی ہے

    محبت ہی مرا مسلک ہے صفدر
    محبت کی نوازش ہو رہی ہے ۔۔۔ صفدر ہمدانی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں