1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھ پہ گزری یہ ابتلا برسوں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نور ایمان, ‏19 مارچ 2016۔

  1. نور ایمان
    آف لائن

    نور ایمان ممبر

    شمولیت:
    ‏19 مارچ 2016
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:

    مجھ پہ گزری یہ ابتلا برسوں
    میں رہی تجھ میں مبتلا برسوں
    ٭٭
    وہ دیا لے گئی ہوا کیونکر
    میری امید جو رہا برسوں
    ٭٭
    اسکو مدت ہوئی نہیں دیکھا
    جو کہ دل میں بسا رہا برسوں
    ٭٭
    اس کی ہی ذات کے بیاباں میں
    دل اسے ڈھونڈتا پھرا برسوں
    ٭٭
    شہر ویران کر گیا ہے وہ
    بن کے جس میں رہا خدا برسوں
    ٭٭
    ایک آنسو نے فاش کر ڈالا
    راز جو تھا نہیں کُھلا برسوں
    ٭٭
    اس کا آسیب مجھ پہ ہےچھایا
    جو رہا تھا مجھ پہ فدا برسوں
    ٭٭
    آج بھی آ گئی وہی نوبت
    وہ جو کل ہے ہوا، ہوا برسوں​
     
    محمد اطہر طاہر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد اطہر طاہر
    آف لائن

    محمد اطہر طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    63
    موصول پسندیدگیاں:
    51
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب بہت اعلی تخلیق
     
    نور ایمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    اس کی ہی ذات کے بیاباں میں
    دل اسے ڈھونڈتا پھرا برسوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ
     
    نور ایمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    دیدار ہوا آج اس تخلیق کا
    ہمیں تھا انتظار جس کا برسوں
     
    نور ایمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مرید باقر انصاری
    آف لائن

    مرید باقر انصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2015
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    141
    ملک کا جھنڈا:
    وااااااااااااہ وااااااااااااہ
    کیا کہنے خوبصورت اشعار

    " جو رہا مجھ پہ تھا فدا برسوں "

    اس مصرعہ کو اس طرح کر لیں

    باقی غزل عمدہ ہے ماشاءاللہ
     
    نور ایمان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں