1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے ساحر کہتے ہیں

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ساحر, ‏1 جنوری 2009۔

  1. ساحر
    آف لائن

    ساحر ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جنوری 2009
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :salam:
    مجھے ساحر کہتے ہیں
    جیسے مجھے یہاں آکر اچھا لگا ویسے ہی آپ کو میرا یہاں آنا بہت اچھا لگے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
    شاعری سے لگاؤ ہے مجھے
    اچھے دوستوں سے مزے مزے کی باتیں کرنے کاشوق ہے
    اور کیا بتاؤں
    آپ سے بات ہوگی تو سب پتا چل ہی جائے گا
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ساحر صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔


    [highlight=#FFFFBF:1tj4951o][glow=red:1tj4951o]پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان[/glow:1tj4951o]

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے
    [/highlight:1tj4951o]​

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟





    یا




    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  3. ساحر
    آف لائن

    ساحر ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جنوری 2009
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :salam:
    1۔پورا نام کیا کہیے صاحب ہمیں تو ساحر کہا جاتا ہے ۔۔۔۔اور رکھنا کس نے ہے زمانے نے رکھ دیا اور ہم نے اپنا لیا ۔۔۔۔۔۔۔
    3۔ عمر تو صاحب کتنی ہی ہو جائے یوں لگتا ہے کہ بچپن کل ہی کی بات ہے ویسے 25 برس بیت گئے جب گلشن میں پھول کھلا تھا
    4۔ محبت اور امن کے سفیر کا تعلق روشنیوں کے شہر سے ہے جس کی بانہوں میں قائد نے آنکھ کھولی اور محبت ہو تو ایسی کہ وہیں آسودہ خاک ہیں اور ہماری نسبت کچھ یوں کہ آنکھ اسی قائد کے شہر میں کھولی اور پیروی اس حد تک کرنے کی لگن کہ وہیں مدفن بنے ۔۔۔۔۔
    6۔ مشاغل کا کیا کہیئے صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔شاعری سی عشق ہے ۔۔۔۔۔ اردو ادب سے لگاؤ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ کتاب سے محبت ہے ۔۔۔۔۔۔۔ طالب علم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اقبال کو پڑھتے ہیں تو لگتا ہے کہ اقبال تو آج بھی زندہ ہے اور مسلمانوں کے حالات کی تصویر کشی بھی آج ہی کی ہے
    8۔ مستقبل کے عزائم تو بہت خطر ناک ہیں ۔۔۔۔۔اور خطرہ ہے بھی صرف ہم کو ۔۔۔۔ہم بھائی پیار اور محبت کو اتنا بڑھانا چاہتے ہیں کہ نفرت از خود مرجائے ۔۔۔۔۔اور دیکھئے صاحب نفرت مرتی ہے یا ہم
    9۔ ہماری اردو سے کون تعارف کروائے گا ۔۔۔۔۔۔۔اردو تو رچی بسی ہے دل میں جان میں خیال میں گمان میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں ویب سائیٹ سے تعارف انٹرنیٹ پر اچھے اشعار دیکھنے کی جستجو میں ہو گیا

    آپ کا پرچہ ہم نے الٹا سیدھا جیسا بھی حل کردیا ۔۔۔۔۔۔۔اب مہربانی کرکے ہمیں پاس ضرور کر دیجئے گا ۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھا لگا آپ کا تعارف امید ھے آپ کو بھی یہ محفل پسند آئے گی دیکھیں ہم نے آپ کا تعارف پسند کیا ھے جو کہ نامکمل تھا ویسے :hpy:
     
  5. ساحر
    آف لائن

    ساحر ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جنوری 2009
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    چلیں مکمل بھی ہو ہی جائے گا
    پسندیدگی کے لئے شکریہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ساحر بھائی ۔
    پرچہ حل کرکے ہماری اردو کے صارفین سے اپنا تعارف کروانے پر بہت بہت شکریہ
    امید ہے آپ ہماری اردو کے لیے اور بالخصوص اردو ادب میں ایک خوبصورت اضافہ ہوں گے۔

    اللہ تعالی آپکے دلی نیک مقاصد پورے فرمائے۔ آمین
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھے نمبروں میں پاس کرنے کی پرزور سفارش کی جاتی ہے :dilphool:
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے بارے جان کے اچھا لگا۔۔۔کہ ارادے کم از کم جوان ہیں۔ بس زرا اپنے بارے کم اور عزائم کے بارے زیادہ جانکاری دی۔ جس کے لیے شکر گزار ہیں۔ اور ویسے بھی اہمیت تو کام کی ہے۔۔۔شخصیت تو بعد میں ہے۔۔۔۔سو خوب رہا۔ اور امید کرتا ہوں کہ جب ارادے نیک اور بلند ہوں تو ۔۔۔۔۔۔پھر کچھ نہ کچھ مل ہی جاتا ہے اور بانٹا بھی جاسکتا ہے۔
     
  9. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا اللہ آپ کو تمام نیک مقاصد میں کامیاب کرے آمین ثم آمین :flor: :flor: :flor:
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔۔
    آپ کے جان کر اچھا لگا۔۔۔۔خوش رہیں۔۔۔اللہ رب العزت آپ کو دین و دنیا دونوں میں سرخرو اور کامیاب و کامران کرے۔۔۔آمین ثم آمین۔۔۔
     
  11. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ساحر جی ۔
    آپکے متعلق جان کر بہت اچھا لگا۔
    خدا آپکےنیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

    فورم کے دیگر چوپال ۔ بالخصوص اردو ادب میں آپکا انتظار رہے گا۔
     
  12. ساحر
    آف لائن

    ساحر ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جنوری 2009
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت شکریہ جناب ۔۔۔۔۔۔۔
    خوش آمدید کہنے کا
     
  13. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ویلکم ساحر صاحب۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ آپ ہماری اردو پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
    :flor:
     
  14. القرطاس
    آف لائن

    القرطاس ممبر

    شمولیت:
    ‏24 دسمبر 2008
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوش آمدید
     

اس صفحے کو مشتہر کریں