1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از فرہاد عامر, ‏3 اکتوبر 2011۔

  1. فرہاد عامر
    آف لائن

    فرہاد عامر ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:




    کبھی زندگی جو عذاب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا
    کوئی ٹوٹتا ہوا خواب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا


    یہ تمہارے ہونٹوں کی تشنگی، کبھی سیل خوں میں سفر کرے
    جو نظر کے آگے سراب ہو ، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا


    کبھی اپنے قرضہ جاں کا، کبھی زخم ہائے گداز کا
    تمہیں دینا کوئی حساب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا


    یوں خلا میں گھورتے گھورتے کوئی لمحہ ایسا ٹھہر پڑے
    کہ سوال ہو نہ جواب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا


    وہی تازگی ہے درون ِ دل، مرا زخم ناب کھلا ہوا
    تمہیں دیکھنا جو گلاب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا


    کسی دل گرفتہ خیال سے جو تمہاری آنکھیں امنڈ پڑیں
    کوئی موج ِ خون تہہ آب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا


    بڑی بےثبات ہے زندگی کسی موج ِ آب کے زور پر
    کہیں تیرتا جو حُباب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا


    مرے بخت کی یہ نوشت بھی ہے سیاہیوں سے لکھی ہوئی
    جو تمہارے آگے کتاب ہو ۔۔ مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

    :n_smiley_with_rose:

     
  2. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

    بہت خوب فرہاد عامر بھائی
     
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

    بہت اعلی انتخاب عامر بھائی۔۔۔
     
  4. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

    بہت ہی اچھی غزل ہے عامر بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں