1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

'مجھے بہت فخر ہے پر اس دوران عاجز رہنا بھی ضروری ہے'

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏3 جولائی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]


    پاکستان کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے احمد طور کو اس بات پر بے حد فخر ہے کہ وہ اپنے شہر کے پہلے ایسے شخص ہیں جنھیں ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    احمد طور میپس نامی سماجی ادارے میں بطور صدر دوسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ یہ ادارہ بچوں کو ایک چھوٹی عمر میں پیشے کا انتخاب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی استعطات کو بھی بڑھانے کے لیے مختلف سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کرواتا ہے۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے احمد طور کا کہنا تھا کہ 'سنہ 2012 سے لے کر اب تک ہمارا ادارہ مختلف پروگرامز کے ذریعے 80 ہزار بچوں کو مدد فراہم کرچکا ہے۔'

    میپں کے دفاتر ملک کے 30 مختلف شہروں میں قائم ہیں۔ ایوارڈ ملنے پر احمد طور کا کہنا تھا کہ 'مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ جس ادارے کے ساتھ وہ گذشتہ چار سال سے منسلک ہیں اسے اب ایک بین الاقوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے بہت فخر ہے پر اس دوران عاجز رہنا بھی ضروری ہے اور ملک کے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اپنا کام جاری رکھنا ہے۔'
     

اس صفحے کو مشتہر کریں