1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے ایس ایم ایس کی بھرمار سے بچاؤ

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏5 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے ایس ایم ایس کی بھرمار سے بچاؤ
    ۔۔۔ فاضل جمیلی ۔۔۔



    میں کمیونی کیشن کے بڑھتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہتا ہوا ہائی ٹیک انسان ہوں۔ٹیکنالوجی کی لائف سیونگ جیکٹ نے مجھے ڈوبنے سے بچا تو لیا ہے لیکن اشتہاری کمپنیوں اور اداروں کے جنک ایس ایم ایس نے مجھے حواس باختہ کر رکھا ہے۔ ایسے میں معلوم و نامعلوم بہی خواہوں کی جانب سے صبح بخیر، شام بخیر، شب بخیر، جمعہ مبارک، جیت مبارک، مات افسوس کے دن رات آنے والے پیغامات نے سیل فون کے ساتھ ساتھ میرے دماغ کی بیٹری بھی بٹھا دی ہے۔ مختلف اداروں، تنظیموں اور کلبوں نے اپنے ارکان تک پیغام رسانی کے لیے سیلولر کمپنیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ تقریبات کی اطلاع یا کسی رکن کے ہاں ولادت یا وفات سے دیگر ارکان کو مطلع کرنے کے لیے ایس ایم ایس کا استعمال انتہائی کارآمد اور تیز رفتار ذریعہ ہے۔ لیکن فروغ مصنوعات کے لیے ایس ایم ایس کے جابرانہ استعمال نے میرے صبح وشام کے ساتھ ساتھ کام اور آرام کے لمحات کو ایک ایسے چوراہے پر لا کھڑا کیا ہے جہاں سے خلقِ خدا گزرتی ہے۔ طرح طرح کی بولیاں بولتی ہوئی، کہنیاں مارتی ہوئی اور پاؤں پر پاؤں رکھتی ہوئی۔ ان میں کچھ ستم ظریف تو ایسے بھی ہیں جو اپنی تلذذ پسندی کے لیے دن رات گندے لطیفے گڑھنے، تلاش کرنے اور پھر دوسروں تک منتقل کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ اگر ڈیلیٹ کا آپشن نہ ہو تو دل و دماغ کے مکدر ہونے کے ساتھ ساتھ سیل فون سے بھی تعفن اُٹھنے لگے۔ بھائی اگر کوئی مہربان اچانک دانش ور ہو گیا ہے تو اپنی دانش کی پوٹلی کو اپنے پاس ہی رکھے۔ مجھے میری کوتاہ فکری کے ساتھ زندہ رہنے دے۔ کسی نے اچانک مذہب کا چولا پہن کر دین کی پگڑی سر پر سجالی ہے تو بہت مبارک ہو، میرے مذہب کو میرے دل میں ہی رہنے دے۔ میں کسی کے کہنے پر بیسیوں ایس ایم ایس آگے بڑھا کر ثواب کمانے سے باز آیا۔ اگر کوئی اچانک کسی جنسی مرض میں مبتلا ہو گیا ہے تو گندے لطیفوں سے خود ہی لطف اندوز ہو، میرے لیے اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا۔۔۔ اگرکوئی کسی ایک سیاسی پارٹی یا لیڈر کو پسند کرتا ہے تو اپنی پسند کو اپنے تک محدود رکھے۔ مجھے یہ اطلاع دینے اور کسی مخالف لیڈر کو گالیاں دینے میں شریک کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں