1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجا ھد حسین کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مجاھدحسین گوھر, ‏26 دسمبر 2014۔

  1. مجاھدحسین گوھر
    آف لائن

    مجاھدحسین گوھر ممبر

    شمولیت:
    ‏6 نومبر 2014
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    نہ ھم ماضی نہ مستقبل نہ کوئی حال رکھتے ہیں
    ہتھیلی پر لکیروں کا اگرچہ جال رکھتے ہیں

    کسی انسان کے بس میں نہیں ہوتاسمجھ پائے
    مقدر کے ستارے اپنی اپنی چال رکھتے ہیں

    خوشی میں حد سے جو باہرہمیں ہونے نہیں دیتا
    ہر اک موسم میں ہم اک درد ایسا پال رکھتے ہیں

    نظر آتا نہیں جس پر کوئی بھی داغ نفرت کا
    ہم اپنے جسم پر وہ چاہتوں کی شال رکھتے ہیں

    ضروری تو نہیں ہم بستیاں برباد کر ڈالیں
    اگرچہ دامن دل میں کئی بھونچال رکھتے ہیں

    جنہیں سب پیار کرتے ھیں کوئی دھوکہ نہیں دیتا
    وہ کیسے لوگ ہیں اور کیسے خدوخال رکھتے ہیں

    رشید ان پراثرانداز ہوں غم کیسے ممکن ہے
    جواپنےسامنےصبرورضا کی ڈھال رکھتے ہیں

    رشید میواتی (کٹے گی رات کیسے) سے انتخاب
     
    سین اور واصف حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں