1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماہ رمضان کے فضائل و خصائص

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نور, ‏31 اگست 2008۔

  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ماہ رمضان کے فضائل و خصائص

    عطا الرحمن نوری: مبلغ سنی دعوت اسلامی​

    ماہ رمضان ” رمض“ کا مصدر ہے ۔ رمض کا معنی ” گرمی یا جلنا “کے ہوتے ہیں ۔ چونکہ یہ مہینہ گناہوں کوجلا ڈالتا ہے ۔ اس لئے اسے رمضان کہتے ہیں۔ر مضان المبارک میں پانچ حروف ہیں یعنی (ر) سے رضائے الہیٰ (م) سے مغفرت الہیٰ (ض ) سے ضمانت الہیٰ(الف) سے الفت الہیٰ (ن) سے نوافل بھی مراد لیے جاتے ہیں ۔گویاجس نے رمضان المبارک میں عبادت کیا وہ ان ساری چیزوں کا حقدار ہے ۔
    (بحوالہ : رمضان کیسے گذاریں ؟ مصنف امیر سنی دعوت اسلامی حضرت حافظ و قاری مولانا شاکر علی نوری صاحب )

    صوم یعنی روزہ اعلان نبوت کے پندرہ ہویں سال یعنی دس شوال ۲ میں فرض ہوا۔رسول گرامی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں “(بخاری)

    آمد رمضان پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ :

    جس دن رمضان المبارک کا چاند طلوع ہونے کی امید ہوتی اور شعبان کا آخری دن ہوتا ۔ مصطفےٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد نبوی میں صحابہ کرام رض کو جمع فرما کر خطبہ ارشادفر ماتے جس میں رمضان المبارک کے فضائل و ظائف و خصائص اور اہمیت کو اجاگر فرماتے تا کہ اس کے شب و روز سے فائدہ اٹھایا جائے اور اس میں غفلت ہرگز نہ برتی جائے ۔ اس کے ایک ایک لمحے کو غنیمت جانا جائے ۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ شعبان کے آخری دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا ۔ آپ ص نے فرمایا :”اے لوگو!ایک عظیم المر تبت اور برکتوں والا وہ مہینہ سایہ فگن ہورہا ہے جس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے ۔ اللہ تعالی نے اس مہینہ کے روزے فرض کئے ہیں ۔ اور اس مہینے کی راتوں میں عبادت کو افضل قرار دیا ہے ۔ جس شخص نے اس مہینے میں ایک نیکی کی یا ایک فرض ادا کیا ۔ اس کا اجر اس شخص کی طرح ہوگا ۔ جس نے کسی دوسرے مہینے میں ستر (70)فرض ادا کئے ۔ یہ مہینہ صبر کا ہے اور صبر کا صلہ جنت ہے ۔یہ مہینہ نیکی پہنچانے کا ہے ۔ اس مہینے میں مومن کی روزی میں اضافہ کیا جاتا ہے ۔ جس شخص نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا ۔ اس کے گناہ بخش دیئے گئے ۔ اسکی گردن آتش دوزخ سے آزاد کی جائے گی اور روزہ دار کے روزے کا ثواب کم کئے بغیر افطار کرانے والے کو بھی روزے دار کے برابر ثواب ملے گا۔“ (بحوالہ غنیۃ الطالبین باب نمبر 13، صفحہ نمبر359)

    رمضان شریف کے اہم ایام :

    دوسرے مہینوں پر ماہ رمضان المبارک کی فضیلت چند اعتبار سے ہے ۔
    1۔ ماہ رمضان میں قرآن مقدس کا نزول ہوا۔
    2۔ اسی ماہ میںشب قدر ہے ۔ جس میں و شب بیداری ہزار مہینوں کے قیام سے بہتر ہے ۔ ہر ماہ میں عبادت کے لئے وقت مقرر ہے مگر اس ماہ میں روزہ دار کا لمحہ عبادت میں شمار ہوتا ہے ۔ اس ماہ میں نیکیوں کا ثواب دس گناہ سے سات سو گناہ تک بڑھا دیا جاتا ہے ۔ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر ہوجاتا ہے ۔ جنت دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔ جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ۔ آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور بندوں کی جائز دعائیں باب اجابت تک بالکل آسانی کے ساتھ پہنچ جاتی ہے ۔
    3۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے اس ماہ کو ایک تاریخ کو نازل ہوئے ۔
    4۔توریت شریف اس ماہ ’6‘کی تاریخ کو نازل ہوئی۔ انجیل شریف اسی ماہ کی 13تاریخ کو نازل ہوئی ۔
    5۔قرآن مقدس اس مہینے کی 24تا ریخ کو نازل ہوا ۔
    6۔خاتون جنت جگر گو شہء رسول حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالی کا وصال ۔ اسی ماہ کی 3تاریخ کو ہوا ۔
    7۔ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی کا وصال اسی ماہ کی 17تاریخ کو ہوا ۔
    8۔جنگ بدر اسی ماہ کی 17تاریخ کو ہوئی۔
    9۔فتح مکہ اس ماہ کی 20تاریخ کو ہوئی ۔
    10۔حضرت علی مشکل کشا شیر خدا رضی اللہ تعالی کی شہادت اس ماہ کی 21تاریخ کو ہوئی ۔
    (بحوالہ : ماہ رمضان کیسے گزاریں )

    جو شخص ماہ رمضان کا چاند دیکھ کر حمد و ثناءبجا لا ئے اور سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ لے تو اسے مہینہ بھر آنکھوں میں کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہوگی ۔ خدائے قدیر وجبار ہمیں رمضان شریف میں کثرت سے عبادات کرنے کی توفیق عطافرمائے ، آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلو ۃ والتسلیم
     
  2. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    سبحان اللہ تعالی
    نور جی بہت شکریہ
    جزاک اللہ
    :dilphool:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترمہ نورالعین بہن !
    رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت اتنا خوبصورت مضمون شئیر کرنے پر شکریہ
    اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  4. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    جذاک اللہ بہر عمدہ تحریر شئر کی آپ نے :dilphool:
     
  5. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    مضمون کو پسند کرنے کا شکریہ :dilphool:
     
  6. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں