1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماں

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏16 مارچ 2010۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماں

    دسمبر کی ایک سہہ پہر کو جونہی سکول سے چھٹی ہوئی تو بادل امڈ آئے میں نے سوچا بارش سے پہلے پہلے گھر پہنچ جاؤں گا۔ سو بنا انتظار کیے گھر کو چل پڑا۔ ابھی آدھی راہ میں تھا کہ موسلا دھار بارش برسنا شروع ہوگئی اور گھر پہنچتے پہنچتے سردی سے برا حال ہوگیا ۔ کانپتا ، ٹھٹھرتا گھر پہنچا تو بھائی نے دروازہ کھولتے ہی کہا ۔
    " میاں نظر نہیں‌ آرہا تھا بارش ہونے والی ہے ۔ ذرا رک نہیں سکتے تھے۔ "
    بہن نے کہا
    "بھائی تھوڑی دیر بارش رکنے کا انتظار کر لیتے ۔ "
    ابا جی بولے ۔
    " بیٹا بہت شوق ہے بارش میں بھیگنے کا ؟ ٹھنڈ لگے گی تو خود ہی سمجھ آجائے گی"
    اتنی دیر میں ماں بھی آگئی ۔ لپک کے تولیہ اٹھا ، میرے سرپہ رکھا اور بولی
    " کم بخت بارش ذرا دیر کو رک نہیں سکتی تھی ۔ میرا لال گھر پہنچ جاتا تو برستی"
    یہ سننا تھا کہ پانی میرے گالوں سے ہوتا ہوا نیچے ڈھلک آیا ۔
    لیکن وہ بارش کا پانی نہیں تھا۔
     
  2. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: ماں

    واہ ۔ ماں کی محبت کی مختصر اور خوبصورت منظر کشی۔ اپنی ماں‌کی یاد سے دل بھر آیا۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماں

    ماں -
     
  4. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: ماں

    ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں
    میں سوچ سوچ تھک گیا کہ کہاں سے شروع کروں۔۔
    اللہ تعالٰی سب کے والدین کا سایہ سر پر سلامت رکھے اور جن کے والدین اس دنیا سے پردہ کر گئے انہیں صبر عطا کرے اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے
    آمین ثم آمین

    اتنی اچھی شئرنگ کے لیے شکریہ نعیم بھائی
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماں

    آمین -
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماں

    ایک نظم ۔۔۔

    موت کی آغوش میں جب تھک کے سو جاتی ہے ماں
    تب کہیں جا کر تھوڑا سا سکوں پاتی ہے ماں

    روح کے رشتوں کی یہ گہرائیاں تو دیکھئے
    چوٹ لگتی ہے ہمارے اور چلاتی ہے ماں

    پیار کہتے ہیں کسے اور مامتا کیا چیز ہے؟
    کوئی ان بچوں سے پوچھے جن کی مر جاتی ہے ماں

    زندگانی کے سفر میں ،گردشوں کی دھوپ میں
    جب کوئی سایہ نہیں ملتا تو یاد آتی ہے ماں


    کب ضرورت ہو مری بچے کو، اتنا سوچ کر
    جاگتی رہتی ہیں آنکھیں اور سو جاتی ہے ماں

    مانگتی ہی کچھ نہیں اپنے لیے اللہ سے
    اپنے بچوں کے لیے دامن کو پھیلاتی ہے ماں

    لوٹ کر واپس سفر سے جب بھی گھر آتے ہیں ہم
    ڈال کر بانہیں گلے میں سر کو سہلاتی ہے ماں

    ایسا لگتا ہے جیسے آگئے فردوس میں
    کھینچ کر بانہوں میں جب سینے سے لپٹاتی ہے ماں


    دیر ہو جاتی ہے گھر آنے میں اکثر جب کبھی
    ریت پر مچھلی ہو جیسے ایسے گھبراتی ہے ماں

    شکر ہو ہی نہیں سکتا کبھی اس کا ادا
    مرتے مرتے بھی دعا جینے کی دئے جاتی ہے ماں
     
  7. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: ماں


    بہت عمدہ ہے
     
  8. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: ماں

    ایسا لگتا ہے جیسے آگئے فردوس میں
    کھینچ کر بانہوں میں جب سینے سے لپٹاتی ہے ماں

    ماں ۔ ایک ایسی نعمت جس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔
     
  9. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماں

    بہت ہی خوبصورت شئیرنگ ہے،!!!!
     
  10. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    جواب: ماں

    بےاختیار امی کی یاد آگئی ۔ :rona:
     
  11. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماں

    میں نے یہاں بھی ایک ماں کا ذکر سنا، جو اکیلی اسپتال میں زخمی حالت میں گم سم پڑی ہے، جو اپنے پہلے شوہر کو کھو چکی تھی، اور آج اپنے دونوں جوان بیٹوں کو اپنے پاس نہ پا کر غم زدہ اور بے حد دکھی ہے، صرف اسکی ایک بیٹی جو شادی شدہ ہے وہ ہی اسکے پاس ہے، جسکے دونوں بھائی یکے بعد دیگرے ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کر اپنی ماں اور بہن کو اس دنیا میں تنہا چھوڑ کرچلے گئے، نہ جانے اللٌہ تعالیٰ کی کیا مرضی ہے،!!!!

    جس ماں نے اپنے شوہر کے بعد اپنے تینوں بچوں کو اپنے گلے لگا کر دن رات محنت کرکے پروان چڑھایا، پہلے بڑے بیٹے نے اپنے قدموں پر کھڑے ہوتے ہی ایک کار لی اور ایک ایکسیڈنٹ کا شکار ہوگیا، اور یہ غم اسکی ماں بھولنے ہی نہ پائی تھی کہ چھوٹے بیٹے نے ایک اچھی نوکری پانے کے بعد ایک کار خریدی اور اپنی ماں کو زیارت کرانے مدینہ شریف لے گیا، جس کی شادی عنقریب ہونے والی تھی، لیکن اللٌہ کو نجانے کیا منظور تھا کہ واپسی پر انکا ایکسیڈنٹ ہو گیا، ماں تو زخمی حالت میں زندہ تھی، لیکن اپنے چھوٹے بیٹے کو بھی کھوچکی تھی، اکلوتی بیٹی جو کسی دوسرے شہر میں اپنے شوہر کے ساتھ تھی وہ فوراً اسپتال پہنچی اور اب وہ بس اپنی ماں کو خلا میں گھورتی ہوئے دیکھ رہی ہے،!!!!

    اس ماں کی کیا حالت ہوگی، جو کتنے پیار سے اپنے دل کے ٹکڑوں کو اپنے سینے سے لگائے یہاں ایک اسکول میں نوکری کرتے ہوئے لے کر چل رہی تھی، وہی اسکی زندگی کا سہارا تھے، لیکن اللٌہ کو نجانے کیا منظور تھا، کہ شوہر تو پہلے ہی نہیں رہے اور اسکے لخت جگر بھی اسکی زندگی میں اس کا ساتھ چھوڑ گئے،!!!!!

    اللٌہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین،!!!!!
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماں

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    اللہ تعالی محترمہ کو صبر جمیل اور بچوں کی مغفرت فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں