1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماں کے عالمی دن پر ،اپنی امی جان کو خراج تحسین پیش کریں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏10 مئی 2009۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    ماں ایک برس بیت گیا ۔کل ہی کی تو بات ہے
    تم ہم سے منہ موڑ گئی ،اس دنیا سے ناطہ توڑ گئی
    پھر بھی نا جانے کیوں ،میرے دل کی یہی آس ہے۔
    جب بھی میر ے یہ ہاتھ دعا کے لیے اٹھتے ہیں
    تیرا وہ پرنور چہرہ لب خاموش بند نگایں
    جب بھی میری ہتھلیوں پر نمودار ہوتیں ہیں
    بس اسی ایک لمحے میں یہ سوچتی ہوں
    کہ دنیا کی نظروں میں تم میرے پاس نہیں ہو
    لیکن میرے دل سے یہ آواز کیوں آتی ہے
    مجھے ہر ایک لمحہ یہ یقین کیوں دلاتی ہے
    تمہاری ممتا کی وہ گرمی، تمہارے ہاتھوں کی وہ نرمی
    میرے روبرو میرے چار سو میرا یہ گماں میرے درمیاں
    مجھے ہر ایک پل تیری ہی آس ہے
    میرے پاس بھی نا ہو کر تم ہر ایک لمحہ میرے پاس ہے
    میری امید بھی تم میری آس بھی تم
    میرے ہر ایک درد کا احساس بھی تم
    میرا ارمان بھی تم میرا فغان بھی تم
    میری زمین بھی تم میرا آسمان بھی تم
    میری یہ دعا ہر ایک لمحہ تیرے ساتھ رہے
    وہ مقام تیرا بلند ہو ، فرشتوں کے تم سنگ ہو
    گرمی نا تجھے چھو سکے، ہر گناہ سے تم پاک ہو
    تیرا وہ جہاں جہنم سے دور جنت میں آباد ہو
    تجھے ملے سکوں ،تو اپنے ربَ کے پاس ہو
    بشکریہ۔۔اردو انسٹیٹیوٹ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچانک پھر بچایا کسی نادیدہ ھستی نے
    مگر کیسے ھوا یہ معجزہ معلوم کرنا ھے
    تجھے کچھ یاد ھے کل کب تجھے میں‌یاد آیا تھا?
    مجھے اے ماں! ترا وقت دعا معلوم کرنا ھے
     
  3. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کامیابیاں، یہ عزت، یہ نام تم سے ہے
    خدا نے جو دیا ہے مقام تم سے ہے
    تمہارے دم سے ہے کھلے میرے لہو میں گلاب
    میرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے
    کہاں بصارتِ جہاں اور میں کم سِن و ناداں
    یہ میری جیت کا سب اہتمام تم سے ہے
    جہاں جہاں ہے میری دُشمنی، سبب میں ہوں
    جہاں جہاں ہے میرا احترام، تم سے ہے
    ۔
    ۔
    ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ (حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    ٭ محبت کی ترجمانی کرنے والی کوئی چیز ہے تووہ پیاری ماں ہے۔ (شیخ سعدی)
    ٭ ماں کا ایسا پیارہے جوکسی کے سیکھنے اور بتانے کا نہیں۔ (حکیم لقمان)
    ٭ ہمیشہ ڈروکہ ماں نفرت فریاد سے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے ۔ (بوعلی سینا)
    ٭ ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ دار ہے۔ (مولانا حالی )
    ٭ مجھے پھول اورماں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ (نادرشاہ )
    ٭ سخت سے سخت دل کوماں کی پرغم آنکھوں سے موم کیا جا سکتا ہے ۔ (علامہ اقبال)
    ٭ خوشیوں کے تلاطم اورحسرتوں کے ہجوم میں ماں کو دیکھ۔ (نپولین )
    ٭ میں زندگی کی کتاب میں ماں کے سوا کسی کی تصویر نہیں دیکھتا۔ (وکڑایوگو)
    ٭ بچے کے لیے سب سے اچھی جگہ ماں کا دل ہے خواہ بچے کی عمر کتنی ہو ۔ (شیکسپئر)
    ٭ دنیا کی بہترین موسیقی ماں کی لوری کی آواز ہے۔ (جان ٹزاویلر)
    ٭ اس وقت کو یاد کروجب تم مجبورتھے جسم کی مانند تھے اورتمہاری ماں کی نگاہیں تمہیں پیار سے دیکھتی تھیں۔
    ٭ رب کعبہ کی بعد صرف ماں کی آغوش میں ہی سکون ملتا ہے۔
    ٭ گود میں جو تیری سر رکھ دیا میں نے محسوس ہوا اس سے بہتر بھی کوئی جنت ہوگی
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ مجیب منصور بھائی اور خوشی صاحبہ ۔
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
    خصوصاً مجیب منصور بھائی ۔ آپ کی تحریر نے آنکھوں کے گوشے نم کر دیے۔
    اللہ تعالی ہر اولاد کے والدین کو سلامت رکھے اور ہر والدین کو اولاد کا سکھ چین نصیب کرے۔ آمین

    اپنی پیاری ماں کی نذر ۔۔۔

    [youtube:3im20peb]http://www.youtube.com/watch?v=_21qBZpD7FM[/youtube:3im20peb]
     
  5. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نعیم بھائی ابھی ہفتے کو ہم سب نے یہ مووی بیٹھ کے دیکھی ہے آپ یقین نہیں کریں گے ہم سب کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ سب سے زیادہ حیرت مجھے میرے منے فہیم کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کے ہوئی ۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    فہیم اور ابو الفہیم کو کیسے سمجھ میں آگئی ؟ کیا فلم انگریزی میں ڈب کی ہوئی ہے ؟
     
  7. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    پھولوں کی خوشبو بہاروں کی برسات ماں ہی تو ہے
    مہک رہی ہے جس سے میری کائنات ماں ہی تو ہے
    سچی ہیں جس کی محبتیں سچی ہیں جس کی چاہتیں
    سچے ہیں جس کے پیار کے جذبات ماں ہی تو ہے
     
  8. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    سب کا بہت شکریہ خصوصا نعیم بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں