1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماں کی ممتا، چھاؤں گھنیری، ٹھاٹھیں مارتی رحمت

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏15 نومبر 2012۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    ماں کی ممتا

    ماں کی ممتا، چھاؤں گھنیری، ٹھاٹھیں مارتی رحمت
    ماں اک ایسی ہستی جس کے پاؤں تلے ہے جنت
    ماں کی نظر میں چمکے ہر دم چاہت کا اک نور
    خوش قسمت انسان وہی ہے ملی یہ جس کو راحت
    ماں کی دعا سے ٹل جائے ہر ایک بلائے جان
    ہاتھ دعا کو اٹھ جائیں تو مٹ جائے ہر وحشت
    دنیا بھر کی خوِشیوں سے بھر جائے اس کا دامن
    جس نے دل سے کی ہو اپنی پیاری ماں کی خدمت
    ماں زندہ تو قدم قدم پر اس کی دعائیں ساتھ
    اس کے دم سے گھر کے کونے کونے میں اک برکت
    بعد خدا کے ہستی یہ وہ، جو ٹھہری رحمٰن
    انسانی رشتوں میں سب سے بڑھ کر ماں کی عظمت
    ماں کا سایہ رہے سلامت مجھ پر اے عاطفؔ
    روز نظر یہ دیکھنا چاہے ماں کی پیاری صورت

    عاطفؔ سعید

    ایک محفل میں عاطفؔ سعید سے عرض کی تھی کہ "ماں" جیسی عظیم ہستی پر کچھ کلام لکھئے گا، ان کا بہت شکریہ کہ انہوں نے اتنا پیارا ھدیہِ تہنیت پیش کیا، اللہ پاک اجر عطا فرمائے، آمین۔
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماں کی ممتا، چھاؤں گھنیری، ٹھاٹھیں مارتی رحمت

    زبردست شئیرنگ جی شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں