1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مالیاتی بحران کیبعد امریکا مزید عالمی قیادت کے قابل نہیں رہا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 جنوری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مالیاتی بحران، امریکا مزید عالمی قیادت کے قابل نہیں رہا،
    فرانسیسی صدر سرکوزی اور جرمن چانسلر مارکل​

    پیرس (جنگ نیوز) فرانس اور جرمنی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مالیاتی بحران کے شدید جھٹکے کے بعد امریکا مزید عالمی قیادت کے قابل نہیں رہا، اب امریکا دیگر بڑی طاقتوں پر اپنے نظریات مسلط نہیں کر سکتا۔ امریکا جدید اقتصادی نظام کے سانچے میں خود کو ڈھالنے کیلئے تبدیلیاں لائے ورنہ یورپی ممالک، مشترکہ اقتصادی نظام اپنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں گے۔ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی اور جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے جمعہ کو پیرس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی بحران کے بعد امریکا دیگر ممالک پر اپنے نظریات مسلط کرنے کے قابل نہیں رہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تین ماہ بعد گروپ 20 کے سربراہ اجلاس میں نو منتخب امریکی صدر بارک اوباما مالیاتی نظام کو ازسرنو مرتّب کرنے میں یورپ کا بھرپور ساتھ دینگے۔ جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ گروپ 20 کے سربراہ اجلاس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالے سے مزید تبدیلیوں کا مطالبہ کرینگے۔ اس سلسلے میں یورپی ممالک جلد اپنا لائحہ عمل واضح کرینگے۔ انجیلا مارکل نے مزید کہا کہ اب اپنے نظریات و خیالات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے یورپین، امریکی ڈکٹیشن کا انتظار نہیں کرینگے۔ فرانس کے صدر سرکوزی نے کہا کہ گروپ 20 کے سربراہ اجلاس میں امریکا کا غلبہ قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی امریکی اتحاد کے بڑے حامی تھے، تاہم میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اب 21 ویں صدی ہے، امریکا اب ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

    بحوالہ : جنگ نیوز
     
  2. عبدمنیب
    آف لائن

    عبدمنیب ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2008
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نئ سپر پاور یورپی یونین ہی ہے۔
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    چائنہ اور اسکے ساتھ ایشین بلاک کو بھی نظر انداز نہیں‌کیا جاسکتا ۔
    روس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باوجود ایک اہم عالمی طاقت کے طور پر زندہ ہے۔ اور اپنے خطے میں مشرقی یورپ سمیت خاصا بااثر ملک ہے۔
    لگتا ہے مستقبل میں دو یا تین طاقتوں کے ساتھ دنیا کا منظر بنے گا۔
     
  4. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    افسوس ہم نہ ہوں گے
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ایک امریکی تجزیہ نگار نے پیشن گوئی کی ہے کہ امریکہ میں 2009 کے آخر میں ایک اور شدید مالی بحران آئے گا۔ جس کے نتیجے میں وہاں خانہ جنگی کا ماحول بنے گا اور یہ خانہ جنگی امریکہ کے اندر بہت سی مشکلات پیدا کرے گی۔

    یہی پیشن گوئی سٹی بینک آف امریکہ کے پریذیڈنٹ نے بھی کی ہے۔ اس کے مطابق امریکہ کی بہت سی کمپنیاں دوسرے ممالک بشمول انڈیا، برازیل، چائنہ میں اپنے کاروبار منتقل کر رہی ہیں۔

    جبکہ ایک روسی دانشور نے بھی پیشن گوئی کردی ہے کہ امریکہ کی خانہ جنگی کے نتیجہ میں‌بہت سی ریاستیں علیحدہ ہوسکتی ہیں۔

    شاید یہ روسی دانشور کا خواب ہو یا اس کا تجزیہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں