1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماحول بہتر بنانے کے لیے اسلام کے روحانی اصولوں کو اپنانا ہو گا، شہزادہ چارلس

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏11 جون 2010۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    ماحول بہتر بنانے کے لیے اسلام کے روحانی اصولوں کو اپنانا ہو گا، شہزادہ چارلس

    آکسفورڈ (رپورٹ: آفتاب بیگ) پرنس آف ویلز کا کہنا ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی مشکلات روحانی بے یقینی کے سبب ہیں محض بڑھتی ہوئی آبادی کو اس کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سائنسی ٹیکنالوجی کو محض دنیا کے قدرتی نظام کی بربادی کے لئے غلط استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ مغرب کا محض گرین ٹیکنالوجی کی بناء پر ماحول کو بہتر بنانے کا دعویٰ غلط ہے اس کے لئے اسلام کے بتائے ہوئے روحانی اصولوں کو اپنانا ہو گا۔ شہزادہ چارلس گزشتہ روز آکسفورڈ اسلامک سنٹر جس کے وہ 1993ء سے پیٹرن بھی ہیں کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ”اسلام اور ماحولیات“ کے موضوع پر لیکچر دے رہے تھے، اپنے 50 منٹ کے لیکچر کے دوران جسے مسلم ویمنز، مسلم سکالرز کے علاوہ آکسفورڈ کے لارڈ میئر جان گوڈارڈ اور پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن سمیت کئی ممالک کے سفارتکار بھی سن رہے تھے۔
    مختلف قرآنی آیات کے حوالے دیتے ہوئے موجودہ دور کے سائنسدانوں پر واضح کیا کہ ماحول کو محض آبادی یا صنعت کاری نے نقصان نہیں پہنچایا بلکہ یہ انسان کے اندر گہری روحانی مشکلات کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کو عالمی ماحولیات کی بہتری کے لئے اسلامی راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ دنیا اور انسانیت کو عقل و دانش اور روحانی علم کی دی گئی دولت کی اصل محافظ مسلم دنیا ہے اور یہ دونوں معروف اور نایاب تحفے اسلام نے عطا کئے ہیں۔ سائنسدانوں کو اسلام کی ماحولیاتی اپروچ کو سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ سائنس و جدید ٹیکنالوجی میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ مذہبی و دینی تعلیمات سے استفادہ کئے بغیر ماحولیات کی پیچیدگیوں پر قابو پا سکے۔ شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ بے شک بڑھتی ہوئی آبادی بھی ایک عنصر ہے اور محض 1950ء میں دنیا کی آبادی 2.5 بلین سے بڑھ کر 6.8 بلین تک پہنچ گئی جو تقریباً 75 ملین سالانہ اضافہ ہے۔ یہی رفتار رہی تو 2050ء تک 9بلین کی آبادی میں اضافہ کا خدشہ ہے اور آبادی میں اضافے والے سرفہرست 10 ممالک میں سے 9 کا تعلق براعظم افریقہ کے ممالک سے ہے لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ دنیا اس عنصر کو محض اصل مسئلہ سے توجہ منتقل کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ مغرب کو کنزیومر ازم نے بے روح کر دیا ہے اور محض مالی منافع کی وجہ سے روحانی تعلیمات کو نظر انداز کر دیا ہے۔ شیلڈونین تھیٹر میں تقریباً ایک ہزار شرکا نے پرنس آف ویلز کے تاریخی لیکچر کے اختتام پر کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔


    روزنامہ جنگ 11جون 2010
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماحول بہتر بنانے کے لیے اسلام کے روحانی اصولوں کو اپنانا ہو گا، شہزادہ چارلس

    جزاک اللہ برادر بھائی ۔
    اسلام کی روحانی تعلیمات کے دامن میں بلاشبہ سکون و اطمینان کی لازوال دولت پوشیدہ ہے
    اسی لیے اللہ تعالی نے فرمایا کہ خبردار ! اللہ کی یاد میں‌ہی دلوں‌کا سکون ہے۔

    اللہ تعالی سب کو دین اسلام کے محبت و سکون بھرے آفاقی پیغام کو سمجھنے اور قبول کرنے کی توفیق دے۔ آمین
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ماحول بہتر بنانے کے لیے اسلام کے روحانی اصولوں کو اپنانا ہو گا، شہزادہ چارلس

    بہت خوب شئیرنگ ھے شکریہ اس کے


    کیا غیر مسلم اب ہمیں بتائیں گے کہ اسلام کی تعلیم کیا ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں