1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مائکروفکشن-کاشف حبابmicrofiction

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از Kashif Habaab, ‏1 فروری 2020۔

  1. Kashif Habaab
    آف لائن

    Kashif Habaab ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2019
    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    مائکروفکشن
    عنبر جاؤ اب کام وام چھوڑ کر اچھی طرح تیار ہو لو، اور سنو وہ نئے والا سوٹ کالے صندوق میں پڑا ہے نکال کر پہن لینا۔ فائزہ کو میں نے خاص بلا بھیج رکھا ہے۔ آتی ہوگی، تمھیں اچھے سے تیار کر دے گی۔
    فرحان جاؤ بیٹا نعمان کو ساتھ لے کر ہمسائیوں کی طرف سے بڑا صوفہ اٹھا لاؤ اور ہاں سرخ والا قالین بھی لیتے آنا ان کا ۔ شگفتہ بہن سے میں نے پوچھ لیا تھا، جلدی واپس آنا۔ زبیر ادھر آؤ بازار سے مٹھائی، سموے، بسکٹ اور کھانے کا سامان بھاگ کے لے آو۔ میں تکیوں کے غلاف بدل لوں۔ اجی آپ ۔۔ آج کی دیہاڑی ضائع ہونے کا افسوس مکمل ہو چکا تو اٹھ کے کپڑے بدل لیں۔ استری کر رکھے ہیں۔
    اری چھوٹی ساتھ والی حمیرہ سے اس کے جہیز والے برتن پکڑ لاؤ، ذرا جلدی۔
    عنبر درپن کے روبرو کھڑی بناؤ سنگھار کرتی ہوئی اپنی ماں کے احکامات سن رہی تھی۔
    دل ہی دل میں جانے کون سے راگ چھیڑے بیٹھی تھی کہ اماں کی آواز اُن راگوں میں گم گشتہ ہو گئی۔
    من کے میٹھے گیت اس قدر رسیلے لگ رہے تھے کہ وقت گزرنے کا احساس نہ ہوا۔ فائزہ ہر زاویے سے عنبر کے چہرے کو دیکھ دیکھ کر خال و خط جاذبِ نظر بنانے میں محو تھی کہ چھوٹی کی آواز آئی " آپی امی کہ رہی ہیں چائے لے کر آ جائیں مہمان آ گئے ہیں"
    عنبر سر تا پا حیا کی شال اوڑھے چائے مہمانوں کے سامنے رکھتی ہے۔ دوپٹہ جو ٹھیک طور سے لیا ہوا تھا ، اسے پھر سے درست کر کے لوٹ جاتی ہے۔
    مہمان سامانِ خورد و نوش سے شکم سیر کرتے ہوئے رسمی الفاظ ادا کر کے رخصت ہو گئے۔ "ہم سوچ کر بتائیں گے"۔
    اگلے ہی روز سوچ کر بتا دیا گیا "ہمیں یہ رشتہ پسند نہیں، لڑکی کا رنگ پکا ہے ذرا "
    اب کیا تھا:

    رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
    ہو رہے گا کچھ نہ کچھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    کامل ایک ہفتہ بعد عنبر برتن دھوتے ہوئے ایک دم ہاتھ روک دیتی ہے:
    عنبر!
    جاؤ اب کام وام چھوڑ کر اچھی طرح تیار ہو لو، اور سنو وہ نئے والا سوٹ کالے صندوق میں پڑا ہے نکال کر پہن لینا۔

    کاشف حباب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں