1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لیزر شعاعوں سے دیوار کے دوسری جانب رکھا موبائل فون چارج کیا جاسکتاہے ۔ماہرین

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏24 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    امریکی سائنسدانوں نے ایک جدید ٹیکنالوجی دریافت کی ہے جس کے ذریعے آپ اپنا موبائل فون چارجر سے دور رکھ کر بھی چارج کرسکے ہیں۔حد یہ کہ اگر فون رکھنے کی جگہ اور چارج کے درمیان دیوار بھی حائل ہو تب بھی موبائل چارج ہوجائیگا اور اس ٹیکنالوجی کا سہاراایسی لیزر شعاعوں کے سر ہے جو نظروں سے بھی اوجھل رہتی ہیں۔تکنیکی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ طریقہ کار وائرلیس جیسا نظر آتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 14فٹ کی دوری پر رکھے ہوئے فون اس کے ذریعے چارج ہوسکتے ہیں۔اسے تیار کرنے والے انجینیئروں کا کہناہے کہ یہ ٹیکنالوجی جلد ہی مختلف ڈیوائسسز اور گیجٹس میں ا ستعمال ہوگی۔ نئی ٹیکنالوجی دریافت کرنے کا سہرا یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں کے سر ہے۔انکا کہناہے کہ موبائل فون کے علاوہ مختلف کیمروں میں بھی انہیں باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسکے بعد یہ یو ایس بھی پورٹ سے بھی زیادہ برق رفتاری سے چارجنگ کا کام انجام دے سکتی ہے۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں