1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لچکدار سمارٹ فون کی نمائش اگلے ماہ

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏26 ستمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس لچکدا ڈسپلے والے سمارٹ فون بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
    اس منصوبے کا اعلان کمپنی نے سیول میں ہونے والی گیلیکسی نوٹ تھری کی لانچ کے موقع پر کیا۔
    سام سنگ کے موبائل کی سٹریٹیجک مارکیٹنگ کے سربراہ ڈی جے لی کا کہنا تھا کہ ’ہم اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کروائیں گے جس کا ڈسپلے لچکدار ہوگا۔‘
    انہوں نے اس بارے میں مزید معلومات نہیں دیں۔
    ڈیجیٹل ڈسپلے ٹیکنالوجی اب خمدار اور مڑنے والی سکرینز کی جانب بڑھ رہی ہے۔
    جنوری میں سام سنگ نے ایسی مصنوعات کے نمونے دکھائے تھے جن کی سکیرن نہ صرف خمدار بلکہ انہیں بڑا بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ کیا اس قسم کی ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر کم لاگت میں بنانا ممکن ہوگا بھی یا نہیں۔
    ایک ریسرچ کمپنی سی سی ایس انسائٹ میں تجزیہ کار بین ووڈ کا کہنا ہے کہ ’خمدار سکرین سے صارف کا سمارٹ فون استعمال کرنے کا تجربہ مکمل طور پر بدل نہیں جائے گا لیکن ایسا کرنے سے سام سنگ فونز کی ایک ایسی وسیع مارکیٹ میں اپنا مختلف مقام بنا پائے گا جہاں زیادہ تر فون مُستطیل شکل والے اور فلیٹ سکرین ہیں۔‘
    سام سانگ اور اس کا کوریائی حریف ایل جی الیکٹرونکس خمدار ڈسپلے والے ٹی وی پہلے ہی بنا رہے ہیں۔
    سام سنگ پہننے والی ٹیکنالوجی کی جانب بھی بڑھ رہا ہے جیسا کہ حال ہی میں متعارف کروائی گئی کلائی پر پہننے والی گھڑی گیلیکسی گیئر جس میں فون بھی ہے۔
    سمارٹ فونز اب سب سے زیادہ بکنے والے فونز ہیں اور سی سی ایس انسائٹ کے مطابق سنہ دو ہزار تیرہ میں فروخت ہونے والے کل1.7 ارب فونز میں سے ایک ارب سمارٹ فون ہوں گے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/09/130925_samsung_smartphones_display_aw.shtml
     

اس صفحے کو مشتہر کریں