1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لودھراں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون " کامیاب "

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏12 فروری 2018۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے لحاظ سے مسلم لیگ نون کے پیر اقبال شاہ کامیاب ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین دوسرے نمبر پر رہے ۔
    سرکاری خبر رساں ادارے پی ٹی وی کے مطابق حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنز سے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے پیر اقبال شاہ نے 116590 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین 91230 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے ہیں ۔
    اس کے علاوہ این اے 154 کے اس ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرزا علی بیگ اور دیگر سات آزاد امیدوار بھی دوڑ میں شامل تھے ۔
    یاد رہے کہ حلقہ 154 کی قومی اسمبلی کی نشست گذشتہ دسمبر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور علی ترین کے والد ، جہانگیر ترین کی آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کے بعد خالی ہوگئی تھی ۔
    اس سے پہلے 2013 کے عام انتخابات میں اس سیٹ پر صدیق بلوچ نے بطور ایک آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی تھی تاہم جعلی ڈگری ہونے کے باعث 2015 میں جہانگیر ترین کی درخواست پر الیکشن ٹرائبیونل نے انھیں برطرف کر دیا تھا ۔ 2015 کے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کامیاب رہے تھے ۔
    حلقہ این اے 154 میں کل 338 پولنگ سٹیشن بنائے گئے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 431002 تھی اور پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد کو تعینات کیا گیا ہے ۔
    ( بشکریہ - بی بی سی اردو )
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا تو ایسا ہی ہے کہ پھر سے اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کے لیے کام شروع کر دیا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں