1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لقب تھافاروق جس جواں کا، عمرعمر ہے،عمر عمر ہے ۔۔حافظ محبوب احمد، سرگودھا

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    لقب تھافاروق جس جواں کا، عمرعمر ہے،عمر عمر ہے
    نبیﷺ نےجسکوخداسےمانگا، عمرعمر ہے، عمر عمرہے

    نتیجہ تاریخ نےنکالا، عمرعمرہے، عمرعمرہے
    سبھی کتابوں میں ہےیہ لکھا، عمرعمرہے، عمرعمرہے

    اڑاکےرکھ دی منافقِ روسیہ کی گردن،سو فیصلہ یہ
    فلک سےقرآن بن کےاترا، عمرعمر ہے،عمر عمرہے

    جورائےبھی دی، خداکوایسی پسندآئی کہ سب نےدیکھا
    بنی ہےقرآن کاوہ حصّہ ، عمرعمر ہے،عمر عمر ہے

    فلک نےدیکھانہ ایسامنصف بنی ہےیہ کائنات جب سے
    وہ عدل وانصاف کاحوالہ،عمرعمرہے،عمرعمر ہے

    کسی نےدیکھانہ ہوگارب کی زمیں پہ ایسابھی نیک حاکم
    وہ جس کےخط سےرواں ہودریا،عمرعمر ہے، عمر عمر ہے

    وہ جس کےخوابِ سحرکورب نےاذاں بنایاہےتاقیامت
    وہ جس نےایساشرف ہے پایا،عمرعمرہے،عمرعمرہے

    خداکےگھرمیں نمازپڑھنےکی کب اجازت تھی مومنوں کو؟
    یہ کارنامہ بھی ہےعمرکا، عمرعمرہے، عمرعمر ہے

    وہ فاتحِ ارضِ روم و فارس،وہ فاتحِ مصروبیتِ مقدس
    وہ جس کےہاتھوں ہےدین پھیلا، عمرعمرہےعمرعمرہے

    وہ جسکی عظمت کےمعترف ہیں سخن طرازانِ اہل مغرب
    وہ جسکی قائل ہے ساری دنیاعمرعمرہے،عمرعمرہے

    وفات کےبعدبھی ہےجسکوزہے! میسّرنبی کی قربت
    نبیﷺکاساتھی، نبیﷺ کاپیاراعمرعمرہےعمرعمرہے
    ---
    حافظ محبوب احمد، سرگودھا
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں