1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لبِ دریا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از امین عاصم, ‏1 دسمبر 2011۔

  1. امین عاصم
    آف لائن

    امین عاصم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    ایک نظم احباب کی خدمات میں حاضر ہے۔
    مخلص

    لبِ دریا
    کردارِ مسلماں‌نظر آیا لبِ دریا
    جس شان سے باطل سے وہ الجھا لبِ دریا

    دریا کو حجاب آیا نہ کیوں‌نام پہ اپنے
    شبیر تھا جب خوں‌ میں نہایا لبِ دریا

    جنت میں‌ہیں وہ کوثر و تسنیم کے مالک
    دنیا نے جنہیں‌رکھا تھا پیاسا لبِ دریا

    اُس دن تو فرشتے بھی بہت روئے تھے جس دن
    تڑپا تھا جگر گوشہء زہرا لبِ دریا

    یہ غیرتِ دریا نے کیا کیسے گوارا!
    سیراب ہوا خون سے صحرا لبِ دریا

    تھی خون میں‌اصغر کے نہاں‌برق وہ عاصم
    جل جاتی زمیں‌خون جو گرتا لبِ دریا
    امین عاصم

     
  2. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لبِ دریا

    واہ جی واہ۔۔ امین عاصم جی۔۔ بہت ہی زبردست۔۔

    مر جا فرات اپنے ہی پانی میں ڈوب کر
    پیاسا چلا گیا تھا تیرے پاس سے حسین :rda:
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لبِ دریا

    واہ بہت خوب ۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں