1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لاہور میں‌5 بم دھماکے ۔ 2 افراد حراست میں لے لیے گئے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 جنوری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور میں پے در پے5دھماکے،2افراد حراست میں لے لئے گئے
    کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں​


    لاہور(جنگ نیوز) لاہور کے علاقے مال روڈ پر الفلاح تھیٹراور مزنگ چونگی کے قریب فیروزپور روڈ پر 5دھماکے ہوئے اورپولیس نے جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مال روڈ پر ہونے والے 4 بم دھماکوں میں سے ایک دھماکا الفلاح تھیٹر کے گیٹ اور دو نالے کے قریب ہوئے ،دھماکوں سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ امدادی ٹیمیوں کے اہلکاروں کا کہناہے کہ دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ پانچواں دھماکا فیروزپور روڈ پر تماثیل تھیٹر کے قریب ہوا ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس سے علاقے میں گیس پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو خالی کرانا شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،اور شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے پولیس کی جانب سے لوگوں کو دھماکوں کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے،،جبکہ دھماکوں کے بعدپولیس کے اعلیٰ حکام دھماکوں کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔بم دھماکوں کے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی نوعیت ٹائم ڈیوائس بموں جیسی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک مشکوک گاڑی کھڑی ہے ،صدر آصف علی زرداری کی جانب سے لاہور دھماکوں کی مذمت کی ہے،،

    بحوالہ : جنگ نیوز
     
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اللہ رحم کرے ہمارے وطن پر ۔
    اور اسکے اندرونی و بیرونی دشمنوں‌کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں