1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لاہور سنسان ہو گیا، لوگ فون پر ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے رہے، سرچ آپریشن

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏7 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور سنسان ہو گیا، لوگ فون پر ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے رہے، سرچ آپریشن
    لاہور (سٹاف رپورٹر) انارکلی فوڈ سٹریٹ دھماکے کے بعد شہر لاہور مکمل طور پر سنسان ہو گیا۔ تفریح کیلئے گھروں سے نکلنے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی گھروں کی طرف لوٹ گئے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد میں گھروں سے تفریح کیلئے باہر جانیوالوں کی خیر خیریت فون پر دریافت کرتے رہے۔ شہر کے اہم مقامات لکشمی چوک، گوالمنڈی، مغل پورہ و دیگر علاقے دھماکے کے خوف سے اچانک سنسان ہو گئے اور شہری گھروں کی طرف واپس لوٹ گئے۔ شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے بعد شہر میں ناکوں کے دوران رات گئے تک شاہراہوں سے گزرنے والے افراد کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان افراد سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ تمام ڈویژنوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔​
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر شہر کے محافظ سو رہے ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ کیا ہماری پولیس فورس صرف تنخواہ وصول کرنے اور بے گناہ لوگوں پر تشدد کرنے کے لئے ہے یا عوام کی حفاظت کے لئے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں