1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لاہور :تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے۔ سر پر ٹانکے۔ حالت خطرے سے باہر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏7 مئی 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے میں اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔


    ایکسپریس نیوز کے مطابق غالب مارکیٹ لاہور میں جلسے میں خطاب کے لئے عمران خان اپنے 3 گارڈز کے ہمراہ لفٹر کے ذریعے اسٹیج پرجارہے تھے کہ ایک گارڈ کا توازن خراب ہوگیا، اس نے عمران خان کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس دوران تمام افراد 14 سے 16 فٹ بلندی سے گرگئے، جس کے نتیجے میں عمران خان کے سر کے پچھلے حصے پر چوٹ آئی اور ان کے سر سے خون بہنے لگا،عمران خان کو پہلے فضل اسپتال لبرٹی لےجایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں شوکت خانم اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔ اسپتال کے باہر تحریک انساف کے ہزاروں کارکن موجود ہیں جن میں نوجوانوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق زیادہ بلندی سے گرنے کے باعث عمران خان کو سر اور کمر پر چوتیں آئی ہیں تاہم خوش قسمتی سے یہ چوٹیں شدید نوعیت کی نہیں، خون کے بہاؤ کو روکنے کے لئے عمران خان کے سر کے اگلے حصے میں 5 اور پچھلے حصے پر 6 ٹانگے لگے، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہےاور وہ ہوش میں ہیں تاہم انہیں آرام کی شدید ضرورت ہے۔ عمران خان کی حالت کے پیش نظر تحریک انصاف نے آج لاہور میں ہونے والے جلسوں کو ملتوی کردیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم، صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔


    بشکریہ ۔ ایکسپریس نیوز۔
     
    غوری، "ابوبکر"، ھارون رشید اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر طاہرالقادری کی عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات

    ik.png
     
    غوری، ھارون رشید، پاکستانی55 اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    الحمد اللہ ! اللہ پاک نے بہت کرم فرمایا ، ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق اتنی اُونچائی سے گرنے کے باوجود سوائے چند چوٹوں کے اللہ نے کوئی بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا ، کچھ چھوٹے موٹے فیکچرز کے سوا سب خیر ہے ۔
    محترم ڈاکٹر صاحب اور تمام دوستوں کی محبت کا شکریہ ۔
    آپ سب کی دُعاؤں کی اشد ضرورت ہے ۔
     
    غوری، نعیم، ھارون رشید اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    الحمد اللہ ثمہ الحمد اللہ
    حادثے کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران نیم بے ہوشی کے حالت میں بھی مسلسل کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد نے کروڑوں پاکستانیوں کی امید اور کپتان کی جان بچا لی ۔
     
    غوری اور احتشام محمود صدیقی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک اپنا خاص کرم فرمائے۔بےشک وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں
     
    غوری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نظریاتی لیڈر۔ رہنما کسی بھی جماعت کے لیے اثاثہ ہوتے ہیں۔
    عمران خان کی حفاظت اور سیکورٹی کے ضمن میں ان کے ورکز کی طرف سے اکثر جذباتی پن کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔۔ حتی کہ موجودہ بدترین امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر انہیں بلٹ پروف سکرین کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے ۔۔ لیکن وہ ایک دفعہ کھڑے ہوئے تو انکے جذباتی کارکن جو سیکورٹی انتظامات کو شاید ’’بزدلی’’ گردانتے ہیں۔ اور سوشل میڈیا پر باقی لیڈروں کو بزدل اور عمران کو بہادر ثابت کرنے کے چکر میں دوبارہ بلٹ پروف سکرین کہیں بھی لگنے نہیں دی گئی ۔
    اسی طرح موجودہ حادثہ بھی ایک وارننگ ہے ۔ نظریاتی رہنما قومی اثاثہ ہوتے ہیں۔ انکی حفاظت اور قدر کی جانی چاہیے۔ اور یہی سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کے لیے مختلف صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم مسلح ہوکر حجرہ اقدس کے باہر اور دوران جنگ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کے باہر پہرہ دیا کرتے تھے ۔۔ دروازے پر بھی ایک محافظ کھڑا ہوتا تھا۔۔ اور مسجد نبوی میں اس محافظ والی جگہ پر آج بھی ایک ستون بطور نشانی قائم ہے۔
     
  7. "ابوبکر"
    آف لائن

    "ابوبکر" ممبر

    شمولیت:
    ‏19 نومبر 2011
    پیغامات:
    178
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ لاہور میں جلسے کے لیے تیار کردہ سٹیج پر چڑھتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ منگل کی شام سات بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب عمران خان ایک لفٹر کے ذریعے سٹیج پر جا رہے تھے کہ نیچے گر گئے۔
    لاہور میں بی بی سی کے نامہ نگار عباد الحق کے مطابق عمران خان کے سر پر کافی چوٹ آئی ہے اور انہیں ٹانکے لگائے گئے ہیں۔عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ اور سکین کیے جائیں گے۔
    شوکت خانم میموریل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان ٹھیک ہیں، وہ اپنے جسم کو ہلا سکتے ہیں، ہوش میں ہیں اور سٹیبل ہیں۔
    "عمران خان ٹھیک ہیں، وہ اپنے جسم کو ہلا سکتے ہیں، ہوش میں ہیں اور سٹیبل ہیں۔ عمران خان نے ان سے ملنے والوں کو پہچانا ہے۔ ان کی کمر پر دو معمولی فریکچر آئے ہیں جو خطرے والی بات نہیں ہے۔ انھیں جمعرات تک ہسپتال میں آرام کروایا جائے گا۔"​
    پروفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان
    انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ان سے ملنے والوں کو پہچانا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کی کمر پر دو معمولی فریکچر آئے ہیں جو خطرے والی بات نہیں ہے۔
    پروفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ عمران خان کو جمعرات تک ہسپتال میں آرام کروایا جائے گا۔
    ہمارے نامہ نگار کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمن منگل کی شام لاہور میں غالب مارکیٹ میں ایک جلسے سے خطاب کے لیے آئے تھے۔ سٹیج پر پہنچنے کے لیے ان کو لفٹر پر کھڑا کیا گیا۔ ان کے محافظ بھی ان کے ساتھ تھے۔ اچانک توازن خراب ہونے کے باعث عمران خان اور ان کے محافظ گر گئے۔
    نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فضل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شوکت خانم میموریل ہپستال کر دیا گیا۔
    انھوں نے مذید بتایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نجی ہسپتال میں موجود ہے جبکہ ہسپتال کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور میڈیا اور کارکنوں کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔
    اس سے قبل مقامی ٹی وی چینلز کی فوٹیج میں صاف دکھائی دے رہا تھا کہ عمران خان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ ان کے ساتھ ان کے محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
    سٹیج زمین سے بارہ سے پندرہ فٹ کی بلندی پر بنایا گیا تھا۔عمران خان چوٹ لگنے کے باعث نیم بے ہوش ہوگئے تھے۔
    پاکستان کے سابق سپن بالر عبدالقادر جو عمران کے جلسے میں شریک تھے، انہوں نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ عمران کے سر پر چوٹیں آئیں اور خون بہہ رہا تھا۔
    ادھر پاکستان کے مختلف سیاسی رہنماؤں، صدر، اور نگران وزیرِ اعظم کی جانب سے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔
    [​IMG]
    پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک رہنما اسد عمر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کےسر پر چوٹ آئی ہے لیکن وہ ہوش میں ہیں۔اسد عمر نے اپنےٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سی ٹی سکین کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ صرف ایک معمولی سا فریکچر ہے۔ عمران خان انشاءاللہ ٹھیک ہو جائیں گے تاہم اس وقت وہ کافی تکلیف میں ہیں۔
    عمران خان کے سٹیج سے گرنے کی خبر پر سوشل میڈیا ایک دم جاگ اٹھا۔ جہاں دعاؤں اور تمناؤں کی ٹویٹس تھیں وہیں لوگ ان کی صحت اور سلامتی کی خبریںر لکھ رہے تھے۔
    شیراز خان نے ٹویٹ کی ’گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں، جلد صحتیاب ہوں عمران خان‘۔
    ایک اور نوجوان نے ٹویٹ کی کہ ’کاش میں لاہور میں ہوتا تاکہ میں عمران خان کو خون دے سکتا کیونکہ میرا خون ان سے ملتا ہے‘۔
    بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے گر کر ملک کو ایک نکتے پر یکجا کیا ہے اور ہر کوئی بلا سیاسی تفریق ان کی صحت کے لیے دعا کر رہا ہے۔

    بی بی سی اردو
     
    غوری, آصف احمد بھٹی, نعیم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم پاکستان کا بھلا سوچنے والوں کی خیر فرمائے ۔ آمین۔
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:


    عمران خان کا ہسپتال سے ٹی وی کو انٹرویو
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک انہیں جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائیں آمین
     
    آصف احمد بھٹی اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    عمران خان کا پیغام
    main6.gif
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    کل ساری رات میں عمران خان کی خیریت کی دعائیں کرتا رہا اور پل پل کی خبر کے لئے جو مناسب سمجھا چینل کے ذریعے معلومات حاصل کرتا رہا۔۔۔۔۔

    الحمد للہ جو ہوا سو بہتر ہوا۔

    عمران خان کی سوچ ذاتی مفادات سے بالاتر ہے گویا وہ ہم جیسے پسے ہوئے پاکستانیوں کیلئے سرگرم عمل رہے ہیں اور ہمارے بہن بھائیوں کی خود داری اور آذادی کے لئے ہمیں جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر یاد دلاتےرہے ہیں کہ چوروں اور غداروں سے محتاط رہیں۔ اور پاکستان میں مثبت تبدیلی کے لئے ان کا ساتھ دیں۔

    حادثے کے بعد بھی عمران خان صاحب نے نہایت سچا اور کھرا بیان دے کر ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے۔ یہ ان کے ایمان اور صداقت کی دلیل اور واضح شہادت بھی ہے اور ہمارے لئے یاد دہانی بھی۔

    انشاءاللہ عمران خان کی آواز اور پکار دور دور سنی جارہی ہے اور قوم ان کے ساتھ ہیں۔

    میں اس واقعے کے بعد اس طرح سے بھی سوچ رہا ہوں کہ اب عمران خان صاحب کو کچھ آرام مل جائے گا اور بقیہ قوم کو ان کے یاد دلائے ہوا سبق از خود سوچنے پر مجبور کرے گا۔

    اللہ تعالی عمران خان صاحب کو مکمل صحت عطاء فرمائیں اور انھیں بھرپور کامیابی سے ہمکنار فرمائیں تاکہ ہم دین الہی پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز سے برائیوں اور ظلم و جہالت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

    تمام ساتھیوں کے خلوص اور دعائیہ پیغامات پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔

    سدا خوش رہیے۔۔۔۔۔۔

    والسلام علیکم
     
    پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ رحم کرے اور عمران خان کو ٹوٹل صحت دے ۔ آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں