1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل، ایتھلیٹکس فیڈریشن کا نوجوان سے رابطہ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏6 اگست 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوجوان آصف کو ڈھونڈ نکالا اور لاہور طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) اکرم ساہی کے احکامات پر کوچ رفیق احمد نے نوجوان کو تلاش کرلیا جبکہ نوجوان آصف کولاہور بلا لیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لانگ جمپ لگانے والے نوجوان آصف کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹہ سے ہے اور وہ کراچی میں مقیم ہیں۔

    ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ آصف میٹرک پاس ہیں۔

    خیال رہے کہ آصف کی 10 سے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے حکومت کی توجہ اس طرف دلانے کی کوشش کی تھی۔

    صدرپاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم اسہی کا کہنا تھا کہ نوجوان آصف سے رابطہ ہوا ہے اور انہیں لاہور بلالیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے جبکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آصف کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو سے لگتا ہے کہ نوجوان میں آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے اور فیڈریشن لاہور آنے جانے کے لیے ان کی مالی معاونت بھی کرے گی۔

    اکرم ساہی نے کہا کہ نوجوان آصف کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد میں خود اس کا مداح بن گیا ہوں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان میں ٹیلنٹ کی ناقدری پر افسوس کا اظہار کیا اور نوجوان کو ان کی صلاحیتوں پر داد دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر اس نوجوان کی مناسب دیکھ بھال کرکے تربیت دی گئی تو اولمپک میں پاکستان کے لیے میڈل جیتیں گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں