1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لالے کی واپسی اور پاکستان کی فتح

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏15 جولائی 2013۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    گیانا میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 126 رنز سے شکست دے دی ہے۔
    پاکستانی ٹیم کی فتح میں اہم کردار شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی نے ادا کیا جنہوں نے پہلے نصف سنچری بنائی اور پھر سات وکٹیں بھی حاصل کیں۔
    اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی اور پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔
    اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جو ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف اس کا سب سے کم سکور ہے۔
    پاکستان کی بیٹنگ لائن اس میچ میں ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور 47 رنز پر اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔
    اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور شاہدی آفریدی نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور سکور کو 167 تک پہنچا دیا۔ ان دونوں کے درمیان ایک سو بیس رنز کی شراکت ہوئی۔
    آفریدی نے 55 گیندوں پر 76 رنز بنائے جبکہ مصباح الحق نے اپنے باون رنز کی تکمیل کے لیے 121 گیندوں کا سامنا کیا۔
    • شاہد آفریدی کی بارہ رنز کے عوض 7 وکٹیں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری اور کسی پاکستانی بولر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔
    • شاہد آفریدی ایک روزہ کرکٹ میں تین مرتبہ ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے اور پانچ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور محمد عرفان نے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر جانسن چارلس کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔
    عرفان نے ہی پانچویں اوور میں براوو کو آؤٹ کر کے دوسری وکٹ حاصل کی جبکہ ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 7 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب مصباح الحق نے کرس گیل کو رن آؤٹ کر دیا۔
    تہرے نقصان کے بعد ویسٹ انڈین بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا تاہم جب 23ویں اوور میں ویسٹ انڈیز کا سکور 41 رنز پر پہنچا تو شاہد آفریدی نے پہلے سمنز اور پھر کپتان ڈوین براوو کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کر دیا۔
    آفریدی نے ہی ویسٹ انڈیز کی باقی ساری وکٹیں بھی حاصل کی اور اس دوران ایک روزہ کرکٹ میں اپنی ساڑھے تین سو وکٹیں بھی مکمل کیں۔ وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں۔
    انہوں نے نو اوور میں بارہ رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری اور کسی پاکستانی بولر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔ انہیں اس آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
    پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی
    پاکستان کی ٹیم: ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمد حفیظ، مصباح الحق، اسد شفیق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، اسد علی، سعید اجمل اور محمد عرفان شامل ہیں۔
    ویسٹ انڈیز کی ٹیم: گیل، چارلس، براؤ، سائمنز، سیموئیل، ڈی جے براؤ، پولارڈ، سیمی، روچ، نارائن اور ہولڈر شامل ہیں۔


    [​IMG]
     
    پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لالہ مستی نہ کرے تو لالے کا کوئی جوڑ نہیں ۔ ۔ ۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اگر مستی نہ کرے تو لالہ کون کہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایسی وکٹیں ویسٹ انڈیز میں بنائی جاتیں ہیں جو مہمان ٹیموں کے لئے مصیبت بن جاتی ہیں ۔لیکن مصباح ،اور ،آفریدی کی شاندار پاٹنر شپ سے سکور اتنا ہو گیا تھا کہ ۔ویسٹ انڈیز پر شروع سے آخر تک پریشر رہا ۔اور شاہد آفریدی کی شاندار آل رونڈ کارکردگی سے کون انکار کر سکتا ہے ۔
     
    آصف احمد بھٹی اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    بس دعا کریں اللہ مصباح کے دل میں سے گیند کا پیار نکال دیں وہ پتہ نہیں کیوں ڈرتا ہے شارٹ مارنے سے
     
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی اب ہر بار لالے سے بہترین پرفارمنس لینے کے لیے اُسے دو تین مہینوں کے لئے باہر بٹھا دیا کریں ؟
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    :84:
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے ملالہ ڈے
    پھر لالہ ڈے
    اب "کالا" ڈے :eek:
     
    تانیہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    چاچو ! کوئی ایک آدھ " سالا ڈے " بھی منالیں ۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کل والے میچ میں کیا ہوا سب کو
     
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے میچ کی تھکاوٹ تھی اس لیے ہار گئے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی 3 پچاس اوورز کے اور میچ ہیں اور شاید 2 ٹی 20 اب کیا ہو گا
     
  15. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    لالہ جی کو ایک میچ کھیلا کر دوسرے میں باہر بٹھا دیا کریں ۔ مسلسل کھیلنے سے ان کو زنگ لگ جاتا ہے ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ طریقہ آزمانا بے حد ضروری ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں