1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قیام و طعام طیب و حلال اور انجام بالخیر

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏25 جون 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    زندگی کو اس طرح سے جیئیں کہ آپ کو اپنے صاحب کا خوف اپنے رب کے خوف سے بڑھنے نہ پائے.

    صاحب قابلِ صد احترام ہے مگر ماں باپ سے بڑھ کر نہیں.

    اپنی نوکری اور کاروباری مصروفیات کو ایمانداری نیک نیتی اور دوسروں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں تو آپ کا کام عبادت میں شمار ہونے لگتا ہے.
    بڑے سے بڑا انسان بھی عارضی طور پہ اختیارات اور طاقت سے بھر پور مسند پہ براجمان رہتا ہے.

    کوئی انسان خود کو اپنے ماں باپ کے احسانوں تلے دبا ہوا محسوس کرے اور ان کے لئے تہہ دل سے عملی طور پہ سرگرداں رہے کہ وہ راضی رہیں; ایسی روش صرف مشفق و مہربان اور صاحبِ ایمان و ایقان شخص کے حصہ میں آتی ہے.
    ماں باپ کی دلجوئی اور نگہداشت کو پسِ پشت ڈال کر اپنی بیوی اور اولاد کیلئے خود کو ہلکان کرنا ہلکے انسان کی پہچان ہے. جسے ہیرے جواہرات نہیں کھلونے چاہئیں.

    اپنی بلاغت کا اسرار اور اظہار زبان سے کرنے والے کمزور انسان شمار ہوتے ہیں جو کسی مشکل اور رکاوٹ کا سامنا کرنے کی جرأت نہیں رکھتے.
    ایمان والے ایقان والے اور نڈر انسان خاموش طبع تنہائی پسند پاکیزگی کے علم بردار نہایت خود دار وضح دار ظالموں کیلئے چٹان اور کمزوروں کیلئے مہربان ہوتے ہیں.

    سچا اور کھرا انسان وہی ہے جو اچھے وقت میں آپ کے دائیں رہتا ہو اور مشکل و کڑے وقت میں آپ کے آگے کھڑا ہو.

    غوری
    11 مئی 21
     

    منسلک کردہ فائلیں:

اس صفحے کو مشتہر کریں