1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قیامت کی علامات صغریٰ

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از عدنان بوبی, ‏31 اکتوبر 2009۔

  1. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    قیامت کی علامات صغریٰ
    قیامت کی علامات صغریٰ میں سے سب سے پہلی علامت حضرت محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری اور آپ کی وفات ہے ‘پچھلی آسمانی کتابوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کالقب ”نبی الساعۃ“ لکھا ہے ۔جس کا معنی ہے: ” قیامت کا نبی “یعنی آپ وہ آخری نبی ہوں گے کہ جن کی امت پر قیامت قائم ہو گی ۔

    [​IMG]

    اولاد نافرمان ہو جائے گی ‘بیٹیاں تک ماں کی نافرمانی کرنے لگیں گی ‘ دوست کو اپنا اور باپ کو پرایا سمجھا جانے لگے گا ۔

    [​IMG]

    علم اٹھ جائےگا اور جہالت عام ہو جائےگی ‘دین کا علم لوگ دنیا کمانے کیلئے حاصل کرنے لگیں گے ۔
    [​IMG]

    نااہل لوگ امیر اور حاکم بن جائیں گے ‘اور ہر قسم کے معاملات ‘عہدے اور مناصب نااہلوں کے سپرد ہو جائیں گے۔جوجس کام کا اہل اور لائق نہ ہوگا وہ کام اس کے سپرد ہو جائے گا۔
    [​IMG]

    لوگ ظالموں اور برے لوگوں کی تعظیم اس وجہ سے کرنے لگیں گے کہ یہ ہمیں تکلیف نہ پہنچائیں۔
    [​IMG]

    شراب کھلم کھلا پی جانے لگے گی ‘زنا کاری اور بد کاری عام ہو جائےگی۔
    [​IMG]

    اعلانیہ طورپر ناچنے اور گانے والی عورتیں عام ہو جائیں گی،گانے بجانے کاسامان اور آلات موسیقی بھی عام ہو جائیں گے ۔
    [​IMG]

    لوگ امت کے پہلے بزرگوں کو برا بھلا کہنے لگیں گے۔
    [​IMG]

    جھوٹ عام پھیل جا ئےگا اور جھو ٹ بو لنا کما ل سمجھا جا نے لگے گا۔
    [​IMG]

    امیر اور حاکم ملک کی دو لت کو ذا تی ملکیت سمجھنے لگیں گے۔
    [​IMG]

    اما نت میں خیا نت شرو ع ہو جا ئےگی ‘اما نت کے طو ر پرر کھوا ئی جا نےوالی چیزوں کو لو گ ذا تی دو لت سمجھنے لگیں گے ۔
    [​IMG]

    نیک لو گو ں کی بجا ئے ر زیل اور غلط کا ر قسم کےلوگ اپنے اپنے قبیلے اور علا قے کےسردا ر بن جا ئینگے ۔
    [​IMG]

    شرم و حیا با لکل ختم ہو جا ئے گا ۔
    [​IMG]

    ظلم و ستم عا م ہو جا ئے گا ۔
    [​IMG]

    ایما ن سمٹ کر مد ینہ منو رہ کی طرف چلا جا ئے گا جیسے سا نپ سکڑکر اپنی بل کی طرف چلا جا تا ہے ۔
    [​IMG]
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    عدنان بوبی ۔ فرامین نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ہمیں حالاتِ حاضرہ سے آگاہ کرنے کے لیے بہت شکریہ ۔ اللہ آپکو جزا دے۔ آمین
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم عدنان بوبی بھائی ۔
    آپ نے نیک ، علمی معلومات فراہم کرنے کا سعید سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے احادیث مقدسہ میں سے بہت اہم فرمودات ہم تک پہنچائے ہیں۔ بہت شکریہ و جزاک اللہ خیرا

    اگر ان فرمودات کو بغور دیکھا جائے تو آج ہم انفرادی و اجتماعی طور پر ان حالات میں پوری طرح پھنس چکے ہیں۔

    ہم خود نااہل، بددیانت، ذلیل و بدکار لوگوں کو اپنا سردار (حکمران)‌بنا کر پھر اللہ تعالی سے تقدیر سنوارنے کی دعائیں کرتے ہیں۔

    بددیانت، خیانت کرنے والے اور چوروں لٹیروں کو ملکی خزانے کا رکھوالا بنا کر پھر قومی کی معاشی بہتری کی توقعات رکھتے ہیں اور قومی خزانہ لوٹ لینے والوں کو وقتی طور پر برا بھلا کہہ کر چند سالوں بعد پھر انہی کے نام پر ووٹ کی مہریں ثبت کرتے ہیں۔

    نیک، صالح ، سچے شخص کی بات پر ہنسی مذاق اڑا کر اسے دیوانہ سمجھتے ہیں۔ سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں ، مکارانہ معاہدوں ، اور فریبی منشور پر عملدرآمد نہ کرنے کے باوجود انہیں بہت ذہین، زیرک، سمجھدار اور عقلمند سمجھ کر ان کے لیے تعریفی نعرے لگاتے ہیں۔

    شراب خوری، بدکاری، فحش ناچ گانے کو روشن خیالی، جدید ذہنیت، وقت کی رفتار جیسے عنوان دے کر نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ (الا ماشاءاللہ) ٹی وی کے ذریعے اپنے گھروں ، اپنے بچوں تک بھی پہنچاتے ہیں۔

    آج ہمارے مسلمانوں میں ہی ایک طبقہ ایسا پیدا ہوچکا ہے جو دین اسلام کے محسنوں، بزرگانِ دین اور اولیاء و صوفیا کہ جنہوں نے ساری زندگی تعلیماتِ اسلام سے لوگوں کو روشنی دینے میں‌گذار دی ، انہیں برا بھلا کہنے، لکھنے اور ثابت کرنے میں بسر کررہے ہیں۔

    قربان جائیں علمِ غیب بتانے والے عظیم نبی مکرم :saw: پر جنہوں نے صدیوں پہلے ہر جزئیات سے ہمیں آگہی فرما دی ۔
    اور افسوس ہم مسلمانوں‌پر جنہوں نے سارے فرمودات کو پسِ پشت ڈال کر گمراہی اپنانے کو ترجیح دی ۔


    کاش ہم فورم کے اس حصے میں یہ فرمودات پڑھ کر ہی خود کو بدلنے اور اپنے وطن کے حالات بدلنے کے لیے کسی نیک ،صالح ،اہل اور باکردار قیادت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیں۔ بھلے کامیابی ہو یا ناکامی ۔ لیکن قبر اور حشر میں کم از کم ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے غداروں کی بجائے محب وطن صالح لوگوں کے ساتھ تو کھڑے ہوں گے۔
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کاش یہ مضمون صاحب اقتدار بھی پڑھ لیں اور اپنے آپ کو سدھار کر اپنی آخرت درست کرلیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں