1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قوم

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by اداس ساحل, Sep 30, 2011.

  1. اداس ساحل
    Offline

    اداس ساحل ممبر

    Joined:
    Aug 18, 2010
    Messages:
    90
    Likes Received:
    1
    قوم

    قوم کا لفظ بہت ہی منظم اور جامع ہے۔ جب لفظ قوم آتا ہے تو اس سے مراد افراد کا وہ گروہ جن کی منزل ایک ہو، نظریات، احساسات اور صلاحیتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔ لیکن ان نظریات، احساسات اور صلاحیتوں کا آمیزش راہ منزل کو ہموار کرتا ہے۔ پاکستان میں رہنے والا پاکستانی ہے لیکن کیا پاکستان ایک قوم ہے؟ کیا قوم مزہب کی بنیاد پر ہوتی ہے، کلچر کی بنیاد پر ہوتی یا خطے کی بنیاد پر ہوتی ہے؟


    اخباروں میں اکثر ایک لفظ پڑھا ہے کہ "پاکستانی قوم" مصیت کی گھڑی میں ایک ساتھ آ کر کھڑی ہو گئی۔ بہت اچھی بات ہے،کسی قوم کے لیے اس سے بڑھ کر فخر کیا ہو گا کہ مشکل وقت میں یک جان ہو گئی۔ میرا نقطہ یہاں پر یہ ہے کہ قوم صرف مصیبت ہی میں کیوں یکجا ہوتی ہے، کیا مصیبت کے بغیر قوم کا یکجا ہونا ناممکن ہے۔ کیا عام حالات میں افراد یکجہتی سے نہیں مسائل کو حل کر سکتے؟


    بالکل اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا بحثیت قوم سب مل کر ایک معیار نہیں بنا سکتے معاشرے میں ہونے والے ہر عمل کا۔ مثال کے طور پر قانون کا معیار۔ ایسا معیار جو لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرے۔ ابھی بیچارے 37 بچے ایک بس حادثے کا شکار ہو گئے۔ یعنی کہ قوم میں سے 37 ایسی صلاحیتیں ، قوتیں اور مستقبل چھن گئے جو قوم کی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتی تھیں۔

    تو وہ بس جس کی بریک فیل ہو گئیں، کیا کوئی ایسا قانونی معیار نہیں ہو سکتا کہ ٹرانسپورٹ کے ہر ٹھیکے دار پر "انسپیکشن " لازمی قرار دے دی جائے ، کہیں بھی روانہ ہونے سے پہلے اور اس کی ایک جامع اور مکمل شیٹ ہو جسے جب تک اس ٹرانسپورٹ کا منیجر تصدیق نہ کر دے، اس وقت تک ڈرائیور گاڑ ی کو سواریوں کے ساتھ یا بنا سواریاں چلا نہیں سکے۔

    اسی طرح سےاور بہت سے شعبات ہیں جن میں ان معیار کو فروغ دینے کے لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے۔ حکومت کو چھوڑئیے، اللہ پر یقین رکھیے، اور انفرادی طور پر اگر اس کی جدوجہد کی جائے تو شاید جس طرح سے 37 زندگیاں چھنی ہیں، وہ ایسے ضا‍ئع نہ ہوں اور قوم کا سرمایہ کسی کی لاپرواہی کا نشانہ نہ بن جائے۔

    یہ چیزیں مزہب اسلام بھی سکھاتا ہے۔ ایسا نہ کرنا شاید اسلام کے خلاف ہو۔ لیکن اگر قوم بن کر منزل حاصل کرنی ہے تو یہ بہت ضروری ہے۔ اس طرح سے شاید دہشت گردی سے دوچار یہ قوم بھی سکھ کے چند سانس لے سکے۔ اور مختلف احسات، نظریات، اور صلاحیتوں کے حامی افراد کو بطور قوت استعمال کیا جائے
     

Share This Page