1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس فیورٹ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لئے وقار یونس فیورٹ
    [​IMG]
    قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس فیورٹ ہیں، انٹرویو دینے والے لیجنڈری کورٹنی واش اور آل راؤنڈر یاسر عرفات بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
    پی سی بی کے پانچ رکنی پینل نے بولنگ کوچ کے امیدواروں کا بھی انٹرویو کر لیا، سفارشات بھی چیئرمین احسان مانی کو بھجوا دیں، بس اب رزلٹ کا انتظار ہے، بوریوالا ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے فاسٹ بولر کا آج بھی بڑا شہرہ ہے، 2006ء میں بطور بولنگ کوچ مقرر ہوئے، آسٹریلیا سے ناکامی کے بعد فارغ ہو گئے تھے۔

    بھارت اور بنگلہ دیش سمیت پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ تجربہ رکھنے والے وقار یونس 2014ء اور پھر 2016ء میں گرین کیپس کے ہیڈ کوچ بنے،
    تنازعات کا شکار وقار یونس نے عہدے کی تنزلی کرتے ہوئے پی سی بی میں بولنگ کوچ کے امیدوار بنے جس کے لیے وہ فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی سے وابستہ محمد اکرم کے میدان چھوڑ دینے بعد وقار یونس کی تقرری یقینی سی ہے،
    برطانیہ میں مقیم پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود کی خالی سیٹ پر اب یاسر عرفات بیٹھنا چاہ رہے ہیں، پاکستان کی طرف سے تین ٹیسٹ اور گیارہ ون ڈے میچ کھیلنے والے یاسر عرفات کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف رہتے ہیں، کوچنگ میں انٹری ڈالنا چاہتے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری کورٹنی واش تین نے تین سال پہلے کوچنگ کیرئر شروع کیا، بنگلادیش میں خدمات دینے والے پاکستان آنے خواہشمند ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں