1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قومی ٹیم کی کارکردگی کا ذمہ دار پی سی بی ہے: نعمان بٹ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قومی ٹیم کی کارکردگی کا ذمہ دار پی سی بی ہے: نعمان بٹ

    [​IMG]



    گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا ذمہ دار پی سی بی ہے۔ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیکر پی سی بی کے خلاف انکوائری کروائیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو ازخود نوٹس کیلیے خط بھی لکھوں گا۔

    گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی اپنوں کو نواز رہے ہیں، چئیرمین پی سی بی اور ایم ڈی دہری شہریت رکھتے ہیں، ایم ڈی پی سی بی کی ماہانہ تنخواہ 20 لاکھ روپے ہے جو وزیراعظم عمران خان سے بھی زیادہ ہے۔

    نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم ٹیم میں مداخلت کرتے ہیں، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر کے جانے سے مسلہ حل نہیں ہو گا، کپتان سرفراز احمد ابھی پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی وجہ سے چپ ہے، وقت آنے پر وہ بتائیں گے کہ انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر باولنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔


    ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پی سی بی کا اجلاس غیر قانونی ہے، دس ماہ کی کرتوتیں چھپانے کیلیے تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا ڈرامہ کیا گیا، پی سی بی کو امپورٹڈ ایڈمنسٹریٹرز سے پاک کیا جائے، سلیکش کمیٹی کو لامحدود اختیارات دینے کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بے ضابطگیوں کی ہوشربا داستانیں ہیں۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں