1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قومی ٹیم کو آسٹریلیا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،محمد حفیظ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏12 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قومی ٹیم کو آسٹریلیا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،محمد حفیظ
    upload_2019-6-12_2-0-57.jpeg

    ایونٹ میں شامل تمام دس ٹیموں کو کسی بھی وقت شکست دی جا سکتی ہے ،قومی آل راؤنڈر
    ٹانٹن(اسپورٹس ڈیسک)سینئر پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایونٹ میں شامل تمام دس ٹیموں کو کسی بھی وقت شکست دی جا سکتی ہے ۔ان کا اصرار ہے کہ گرین شرٹس انگلینڈ کیخلاف کامیابی سے ملنے والے اعتماد کو کارآمد بناتے ہوئے آسٹریلیا کا سامنا کریں کیونکہ ٹاپ کرکٹ کھیلنے والی انگلش ٹیم کا سامنا کرنے سے قبل یہی خیالات ظاہر کئے جا رہے تھے کہ اس کو شکست دینا آسان نہیں ہے لیکن یہ بات ثابت ہو چکی کہ ٹورنامنٹ میں موجود دس میں سے کسی بھی ٹیم کو بھی ہرایا جا سکتا ہے جس میں آسٹریلیا بھی شامل ہے جس کو بھارت کیخلاف گزشتہ میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف گزشتہ 14 مقابلوں میں سے ایک بار ہی جیت سکی ہے اور محمد حفیظ بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ آسٹریلین ٹیم کیخلاف ان کا ریکارڈ اچھا نہیں جو سخت جان کرکٹ کھیلنے کی عادی ہے مگر ہر روز ایک نیا دن ہوتا ہے اور پھر یہ ورلڈ کپ ہے جس میں انگلینڈ کیخلاف جیت سے پاکستان کا مومنٹم بن چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ کا نہ ہونا مایوس کن تھا لیکن موسم کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا البتہ یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑی میدان میں اتر کر وہی کھیل پیش کریں گے جو کہ انگلینڈ کیخلاف دیکھنے میں آیا تھا۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کافی برا تھا جس میں غلطیاں کی گئیں لیکن ایک دوسرے کو حوصلہ دینے سے کامیابی کی نوید ملی اور ماحول تبدیل ہو گیا جبکہ کامیابی میں ہر ایک نے اپنا موثر کردار نبھایا اور حسن علی نے وکٹ کے بغیر بھی اپنے آخری تین اوورز بہت اچھے کئے اور جب ٹیم اس طرح کھیلتی ہے تو اس کا اعتماد بڑھ جاتا ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں