1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قومی اسمبلی میں سائبر کرائم بل کثرت رائے سے منظور

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏11 اگست 2016۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی مخالفت کے باوجود سائبر کرائم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔
    ایکسرپس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز پیش کیا جانے والا سائبر کرائم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے بل کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بل میں انسانی حقوق سے متصادم ترامیم کی گئی ہیں اس لئے بل کو فی الفور منظور نا کیا جائے تاہم جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے بل کی منظوری کی حمایت کی اور ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت نے بل منظور کرلیا۔ صدر مملکت ممنون حسین کے دستخط کے بعد بل قانون کا حصہ بن جائے گا.
    واضح رہے کہ سائبر کرائم بل کا پہلا مسودہ رواں سال اپریل میں منظور کیا گیا تھا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 50 سے زائد ترامیم شامل کرکے سینیٹ میں بھی منظوری کے لئے پیش کیا گیا تھا تاہم سینٹ میں حزب اختلات کی جماعت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے تحفظات کر اظہار کیا اور قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا قائمہ کمیٹی سے بل منظور ہونے کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو بل میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں