1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قسمت جاگ اٹھی،عمراکمل اور احمد شہزادقومی ٹی 20ٹیم میں شامل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قسمت جاگ اٹھی،عمراکمل اور احمد شہزادقومی ٹی 20ٹیم میں شامل


    [​IMG]
    سری لنکا کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان ،فہیم اشرف بھی ٹیم کا حصہ زخمی امام الحق ،عابدعلی اور محمد رضوان نظر انداز،افتخاراحمد 2016کے بعدپہلی بارمنتخب
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کیخلاف پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی ہو گئی جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو بھی قابل بھروسہ سمجھا گیا ہے تاہم انجری کے شکار امام الحق کے علاوہ عابد علی اور محمد رضوان کو نظر انداز کردیا گیا۔ واضح رہے کہ عمر اکمل نے اپنا آخری ٹی ٹونٹی ویسٹ انڈیز کیخلاف ابوظہبی میں ستمبر 2016 میں کھیلا تھا جبکہ احمد شہزاد کی مختصر فارمیٹ میں آخری شرکت جون 2018 میں ممکن ہوئی تھی جو سکاٹ لینڈ کیخلاف ایڈنبرا میں آزمائے گئے تھے ۔فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی بھی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جو سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بھی جگہ بنانے سے محروم رہے تھے ۔سری لنکا کیخلاف اعلان شدہ ون ڈے سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہونے والے امام الحق کے علاوہ عابد علی اور محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا۔ افتخار احمد کو بھی2016کے بعد پہلی بار قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اعلان کردہ ٹی 20سکواد سرفرازاحمد (کپتان )،بابرا عظم (نائب کپتان )، احمد شہزاد،آصف علی،فہیم اشرف ،فخر زمان ، حارث سہیل، افتخار احمد،عماد وسیم،محمد عامر،محمد حسنین، محمد نواز،شاداب خان،عمر اکمل،عثمان شنواری اور وہاب ریاض پرمشتمل ہے ۔پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی 205اکتوبرکو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں