1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قرنِ اوّل کی روایت کا نگہدار حسین علیہ السلام

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏3 دسمبر 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    قرنِ اوّل کی روایت کا نگہدار حسین علیہ السلام

    بس کہ تھا لختِ دلِ حیدرِ کرار حسین علیہ السلام


    عرصۂ شام میں سی پارۂ قرآنِ حکیم

    وادیٔ نجد میں اسلام کی للکار حسین علیہ السلام


    سر کٹانے چلا منشائے خداوند کے تحت

    اپنے نانا کی شفاعت کا خریدار حسین علیہ السلام


    کوئی انساں کسی انساں کا پرستار نہ ہو

    اس جہاں تاب حقیقت کا علمدار حسین علیہ السلام


    ابو سفیان کے پوتے کی جہانبانی میں

    عزّتِ خواجۂ گیہاں کا نگہدار حسین علیہ السلام


    کرۂ ارض پہ اسلام کی رحمت کا ظہور

    عشق کی راہ میں تاریخ کا معمار حسین علیہ السلام


    جان اسلام پہ دینے کی بنا ڈال گیا

    حق کی آواز، صداقت کا طرفدار حسین علیہ السلام


    دینِ قیم کے شہیدوں کا امامِ برحق

    حشر تک امّتِ مرحوم کا سردار حسین علیہ السلام


    ہر زمانے کے مصائب کو ضرورت اس کی

    ہر زمانے کے لیے دعوتِ ایثار حسین علیہ السلام


    کربلا اب بھی لہو رنگ چلی آتی ہے

    دورِ حاضر کے یزیدوں سے دوچار حسین علیہ السلام


    شورش کاشمیری
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرنِ اوّل کی روایت کا نگہدار حسین علیہ السلام

    جزاک اللہ!
     
  3. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرنِ اوّل کی روایت کا نگہدار حسین علیہ السلام

    بُہت شُکریہ تانیا بیٹا اس پیغام کے لیے


    سلام یا حُسین علیہ السلام
     
  4. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرنِ اوّل کی روایت کا نگہدار حسین علیہ السلام

    سبحان اللہ۔۔ :p_rose123:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں