1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہولت

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از محسن ندیم, ‏8 دسمبر 2011۔

  1. محسن ندیم
    آف لائن

    محسن ندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2011
    پیغامات:
    196
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    فری ڈاون لوڈ کرنے کے لیے
    http://buhari.weebly.com/downlaod.html



    الحمد للہ رب العلمین ۔ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہولت کے ساتھ لانے کی سعادت فرمائی۔ اللہ تعالی کا جتنا شکر کریں کم ہے اور اللہ تعالی نے جتنی آسانی فرمائی اس کی خاص کرم نوازی اور احسان ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے اسے محض اپنے فضل و کرم سے قبول فرما کر موجب برکت و رحمت اور مغفرت کا ذریعہ بنائیں۔ آمین
    ادارہ AQFS (القرآن فیکٹس اینڈ سٹیٹسٹکس) کی طرف سے بخاری شریف کی پہلی کاوش (26 اپریل 2007) اور مسلم شریف کی دوسری کاوش کے بعد اسی سلسلے کی یہ مزید کڑیاں ہیں اور اسمیں قرآن مجید کے بارہ اردو تراجم و آٹھ اردو تفاسیر' دس انگلش تراجم و دو انگلش تفاسیر' ایک سندھی ترجمہ' ایک ہندی ترجمہ' ایک اردو صوتی ترجمہ و قرآن شریف کی تلاوت سمیت گیارہ احادیث کی کتب ( مع مکمل صحاح ستہ) و کتب تسعہ ہیں جنکی تفصیل درج ذیل ہے،
    * ترجمہ و تفسیر مکی (یہ وہی قرآن مجید ہے جو حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے فرمان روا شاہ فہد نے اسلام کی بہتر سمجھ کے لیے شائع کروا کے رکھے ہوۓ ہیں) ۔ اس کا ترجمہ و تفسیر مولانا محمد جونا گڑہی کا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے تعارف ملاحظہ فرمائیں۔
    * ترجمہ و تفسیر مدنی۔ اسکا ترجمہ و تفسیر مولانا محمد اسحاق مدنی صاحب کے قلم سے ہے۔
    * ترجمہ و تفسیر عثمانی۔ اسکا ترجمہ مولانا محمود الحسن دیوبندی اور تفسیر مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب کی کاوش ہے ۔
    * ترجمہ و تفسیر ابن کثیر ۔
    * ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزاین العرفان ۔
    * ترجمہ و تفسیر الکتاب از ڈاکٹر محمد عثمان ۔
    ٭ ترجمہ و تفسیر تفہیم القرآن از سید ابو الاعلیٰ مودودی ۔
    ٭ ترجمہ و تفسیر تیسیر القرآن ۔
    * ترجمہ احمد علی ۔
    ٭ ترجمہ عرفان القرآن ۔
    ٭ ترجمہ بھٹوی ۔
    ٭ ترجمہ جوادی ۔
    * انگلش ترجمہ دریا آبادی۔
    * انگلش ترجمہ مولانا تقی عثمانی ۔
    * انگلش ترجمہ محسن و ہلالی ۔
    * انگلش ترجمہ پکتھل۔
    * انگلش ترجمہ شاکر۔
    * انگلش ترجمہ یوسف۔
    * انگلش ترجمہ عرفان القرآن۔
    ٭ انگلش ترجمہ و تفسیر سید ابو الاعلیٰ مودودی ۔
    ٭ انگلش تفسیر جلالین ۔
    * ہندی ترجمہ ۔
    * صوتی ترجمہ۔ جناب مولانا فتح محمد جالندہری کا ترجمہ آواز کے ساتھ ہے۔
    * تلاوت کلام پاک امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس اور الشیخ الشریم کی آواز میں ہے ۔
    احادیث کی کتابوں (مکمل صحاح ستہ) میں،
    * بخاری شریف۔ جو ایک اندازے کے مطابق قرآن مجید کے بعد اسلام میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔
    * مسلم شریف۔ جو صحیح احادیث میں صف اول میں شمار ہوتی ہے۔
    * سنن ابو داؤد شریف ۔ جو صحاح ستہ کی اہم کتب میں سے ہے ۔
    * سنن ابو نسائی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
    * جامع ترمذی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
    * سنن ابن ماجہ شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
    * شمایل ترمذی ۔
    * موطا امام مالک۔
    * مشکوہ شریف ۔
    ٭ سنن دارمی ۔
    ٭ مسند احمد ۔
    یہ تمام کتب احادیث مع عربی متن ( مع اعراب و بغیر اعراب) کے ہیں۔ صحاح ستہ کی اکثر کتابوں کا انگلش ترجمہ بھی شامل ہے۔ اور قرآن مجید کے اردو تراجم و تفاسیر مع قرآن مجید کی عبارت مکمل ڈیٹابیس کی شکل میں ہیں اور آپ کسی بھی ترجمہ یا کسی بھی تفسیر یا تمام تراجم و تفاسیر میں کوئی خاص لفظ یا الفاظ تلاش کرنا چاہیں تو یہ پروگرام بہت سرعت کے ساتھ آپکی مطلوبہ معلومات کو ڈھونڈ کر بمعہ تمام ریفرنسز کے آپ کو دکھا دے گا۔ اسی طرح آپ احادیث کی ایک کتاب یا تمام کتابوں میں سے مطلوبہ معلومات ڈھونڈ سکتے ہیں۔
    کسی بھی حدیث کو باب ، موضوع کتب ، و موضوعات ، الفاظ یا راوی کے لحاظ سے تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ مثلا تمام احادیث جن میں جنت کا ذکر ہو وہ لفظ جنت کو تلاش بلحاظ الفاظ میں ، لکھ کر تلاش کی جاسکتی ہیں۔ تلاش کردہ الفاظ ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں جیسے 'جنت' اور 'واجب' انکو دونوں طرح دیکھا جاسکتا ہے ١۔ یعنی وہ احادیث جن میں جنت اور واجب کا دونوں کا ذکر ہو ۔ ٢۔ وہ احادیث جس میں جنت یا واجب کا ذکر ہو۔ ٣۔ وہ احادیث جن میں جنت واجب ساتھ ساتھ لکھے ہوئے ہوں۔ سرچ کی یہ سہولت تراجم و تفاسیر میں بھی ہے۔
    اسکے علاوہ مکررات (تخریج) کی سہولت بہت اہم ہے۔ مکررات کا بٹن دبانے سے جس حدیث کو دیکھ رہے ہیں وہ حدیث صحاح ستہ میں جہاں جہاں موجود ہے اسکی تفصیل نظر آجاۓ گی۔ اسی ونڈو میں نیچے کی طرف تمام مکرر احادیث کا بٹن دبانے سے تمام مکرر احادیث ایک ساتھ نئ ونڈو پر نظر آجایٗنگی ۔
    ان تمام تراجم و تفاسیر و احادیث کو پروگرام کی شکل میں لانے میں جامعہ اشرفیہ کے تحصیل یافتہ علماء نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور حتی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ غلطیوں سے پاک ہو تاہم آپ سے گذارش ہے کہ غلطیوں کی اطلاع فرمائیں تاکہ ساتھ ساتھ درستگی کی جاسکے ۔ تاہم ادارہ ہر قسم کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہے، اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی۔

    میں اور ادارہ کے تمام ممبران ان تمام لوگوں کے بیحد مشکور ہیں جنھوں نے اس کام میں کسی بھی طرح معاونت فرمائی ہے خاص طور پر مہتمم جامعہ اشرفیہ جناب مولانا محمد عبیداللہ صاحب، نائب مہتمم جناب مولانا حافظ فضل الرحیم صاحب (جنھوں نے ازراہ عنایت ترجمہ و تفسیر عثمانی کمپوز شدہ فراہم کی)، مولانا حافظ اجود عبید صاحب(ناظم شعبہ حفظ وناظرہ جامعہ اشرفیہ لاہور)، جناب ڈاکٹر خاور صاحب (جنھوں نے ترجمہ و تفسیر الکتاب کمپوز شدہ فراہم کی)، ادارہ منہاج القران (جنھوں نے ترجمہ عرفان القرآن کمپوز شدہ فراہم کیا)، آصف شیخ صاحب جنھوں نے اس CD کو کثیر تعداد میں پھیلانے اور مفید بنانے میں اہم کردار ادا کیا و دیگر اصحاب اکرام۔ میں جناب ہارون احمد صاحب کا بیحد و حساب مشکور ہوں جنھوں نے اس پورے سوفٹ وئیر کی بلامعاوضہ پروگرامنگ کی اور مسلسل اسکی بہتری و آسان استعمال کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حق نواز صاحب ، عثمان صاحب ، تنزیل صاحب و اعجاز صاحب جو اسکی پروگرامنگ میں کسی طور پر شریک ہیں۔ جناب ظفر اقبال صاحب، فیصل الرحمن صاحب، عبیداللہ اجمل صاحب ، عرفان حیدر صاحب و دیگر اراکین جو اسکے تراجم، تفاسیر و احادیث کے ڈیٹابیس بنانے اور بہتر کرنے پر کوشاں رہے۔ میں ان تمام اصحاب کا بھی بہت مشکور ہوں جو اپنی رائے و رہنمائی سے نوازتے رہے ہیں۔ ان تمام اصحاب اور ادارہ کے ممبران کی جزا اللہ تعالی کے پاس ہے اور بلاشبہ وہ اپنی لامحدود رحمت کے صدقہ اپنی شان کے مطابق عطا فرمائیں گے انشاءاللہ۔

    اس سی ڈی اور اسکے مواد کو آپ کسی بھی طرح استعمال اور کاپی کر سکتے ہیں ۔ ہماری طرف سے پوری اجازت ہے۔ یہ صرف اور صرف رضائے الہی اور اسلام کو بہتر سمجھنے کے لئے ہے۔ (تاہم اسکے مکمل کاپی رایٹس ادارے کے پاس ہیں اور اسمیں کسی قسم کی تبدیلی منع ہے۔)

    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس سعی کو قبول فرمائیں اور مزید کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آمین

    طالب مغفرت
    عبدالعلیم و ممبران ادارہ AQFS
    ١٠ سوک سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن لاہور
    Fax +92-42-583 1693 Ph.111-007-007 Ext 109 DID +92 42 5940726
    Email: EasyQuranWaHadees@gmail.com
    فری ڈاون لوڈ کرنے کے لیے
    http://buhari.weebly.com/downlaod.html
     
  2. نعیم الرحمن
    آف لائن

    نعیم الرحمن ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2006
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہول

    بہترین ۔۔۔ :225:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہول

    السلام علیکم۔ جناب محسن ندیم بھائی ۔ جناب عبدالعلیم صاحب۔
    اللہ تعالی آپکو اس عظیم نیک کام کے لیے اجرِ کثیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  4. احمداسد
    آف لائن

    احمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2011
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہول

    جزاک اللہ خیرا فی الدارین ۔
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہول

    سبحان اللہ ! بہت ہی اعلیٰ کاوش ہے
     
  6. "ابوبکر"
    آف لائن

    "ابوبکر" ممبر

    شمولیت:
    ‏19 نومبر 2011
    پیغامات:
    178
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہول

    ماشاءاللہ
    بہت خوب
    جزاک اللہ
     
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہول

    [​IMG]
     
  8. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر بمعہ احادیث کی اہم ترین کتب کو سی ڈی پر سرچ کی سہول

    سبحان اللہ ! بہت ہی اعلیٰ کاوش ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں