1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قرآنیات (قرآنی آیات بمعہ ترجمہ “عرفان القرآن“)

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏21 جون 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سُورہ الْفَاتِحَہ
    سورت : مکي ترتيب تلاوت : 1 ترتيب نزولي : 5 رکوع : 1 آيات : 7 پارہ نمبر : 1​

    اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    1. الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَO
    1. سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہےo

    2. الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO
    2. نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہےo

    3. مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO
    3. روزِ جزا کا مالک ہےo

    4. اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِينُO
    4. (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیںo

    5. اھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO
    5. ہمیں سیدھا راستہ دکھاo

    6. صِرَاطَ الَّذِينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْھِمْO
    6. ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایاo

    7. غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْھِمْ وَلا الضَّالِّينَO
    7. ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کاo

    (آمین بجاہ رحمت اللعٰلمین :saw: )
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    یا اللہ ہمیں انہی مومنین میں سے کر دے۔ آمین بجاہ خاتم النبین :saw:

    نعیم صاحب۔ آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اللہ تعالی آپ کو جزا عطا فرمائے۔
    آمین
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    واقعی نعیم بھائی نے بہت ہی پیار سلسلہ شروع کِیا۔ اِس سے بہتوں کا بھلا ہو گا۔

    نعیم بھائی یہ پیارا آغاز کرنے پر میری طرف سے مبارک باد قبول فرمائیں۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سُورہ الْبَقَرَۃ
    سورت : مدني ترتيب تلاوت : 2 ترتيب نزولي : 87 رکوع : 40 آيات : 286 پارہ نمبر : 1, 2, 3​

    اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    1. المO
    1. الف لام میم (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)o

    2. ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيہِ ھُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَO
    2. (یہ) وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، (یہ) پرہیزگاروں کے لئے ہدایت ہےo

    3. الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّـلَاۃَ وَمِمَّا رَزَقْنَاھُمْ يُنفِقُونَO
    3. جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز کو (تمام حقوق کے ساتھ) قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے (ہماری راہ) میں خرچ کرتے ہیںo

    4. وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا اُنزِلَ اِلَيْكَ وَمَا اُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالآخِرَۃِ ھُمْ يُوقِنُونَO
    4. اور وہ لوگ جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا (سب) پر ایمان لاتے ہیں، اور وہ آخرت پر بھی (کامل) یقین رکھتے ہیںo

    5. اُوْلَـئِكَ عَلَى ھُدًى مِّن رَّبِّھِمْ وَاُوْلَـئِكَ ھُمُ الْمُفْلِحُونَO
    5. وہی اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور وہی حقیقی کامیابی پانے والے ہیںo
     
  5. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ماشاء اللہ نعیم بھائی بہت اچھا سلسلہ ہے، میرے جیسے لوگ جو دنیا داری میں کھو چکے ہیں، ان کے لئے بہت فائدہ ہو گا کہ پانچ پانچ آیت مبارکہ کی تلاوت اور ترجمہ بآسانی کر سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور ہم سب کو بڑے خشوع و خضوع کے ساتھ قرآن مجید فرقان حمید پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی حوالے سے ایک حدیث مبارکہ کوٹ کرنا چاہتا ہوں ملاحظہ ہو:

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ: لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ عَلَّمَهُ اﷲُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ فَسَمِعَهُ جَارٌ لَهُ، فَقَالَ: لَيْتَنِي أوْتِيتُ مِثْلَ مَا أوْتِيَ فُلَانٌ فَعَمِلْتُ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ. وَرَجُلٌ آتَاهُ اﷲُ مَالًا فَهُوَ يُهْلِکُهُ فِي الْحَقِّ، فَقَالَ رَجُلٌ: لَيْتَنِي أوْتِيْتُ مِثْلَ مَا أوْتِي فُلَانٌ فَعَمِلْتُ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ. متفق عليه. وهذا لفظ البخاري.

    ”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حسد (رشک) تو بس دو آدمیوں سے ہی کرنا جائز ہے: پہلا وہ شخص جسے اﷲ تعالیٰ نے قرآن (پڑھنا و سمجھنا) سکھایا تو وہ رات اور دن کے اوقات میں اس کی تلاوت کرتا ہے اس کا پڑوسی اسے قرآن پڑھتے ہوئے سنتا ہے تو کہہ اٹھتا ہے کہ کاش! مجھے بھی اس کی مثل قرآن عطا کیا جاتا تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح یہ کرتا ہے؛ اور دوسرا وہ شخص جسے اﷲ تعالیٰ نے مال بخشا ہے اور وہ اسے اﷲ تعالیٰ کی راہ میں صرف کرتا ہے۔ دوسرا شخص اسے دیکھ کر کہتا ہے: کاش! مجھے بھی اتنا مال ملتا جتنا اسے ملا ہے تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح یہ کرتا ہے۔“

    أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: فضائل القرآن، باب: اغتباط صاحب القرآن، 4 / 1919، الرقم: 4738، ومسلم في الصحيح، کتاب: صلاة المسافرين وقصرها، باب: فضل من يقوم بالقرآن، 1 / 558، الرقم: 815، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 479، الرقم: 10218، والبيهقي في السنن الکبرى، 4 / 189، الرقم: 7616، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 229، الرقم: 2201، والهيثمي في مجمع الزوائد، 3 / 108، وقال رواه الطبراني في الأوسط ورجاله موثقون.
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرہ- آیت 6 تا 10

    6. اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ سَوَآءٌ عَلَيْھِمْ ءَاَنذَرْتَھُمْ اَمْ لَمْ تُنذِرْھُمْ لاَ يُؤْمِنُونَO
    6. بیشک جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے ان کے لئے برابر ہے خواہ آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں، وہ ایمان نہیں لائیں گےo

    7. خَتَمَ اللّہُ عَلَى قُلُوبِھمْ وَعَلَى سَمْعِھِمْ وَعَلَى اَبْصَارِھِمْ غِشَاوَۃٌ وَّلَھُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌO
    7. اللہ نے (ان کے اپنے اِنتخاب کے نتیجے میں) ان کے دلوں اور کانوں پر مُہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ (پڑ گیا) ہے اور ان کے لئے سخت عذاب ہےo

    8. وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُولُ آمَنَّا بِاللّہِ وَبِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَا ھُم بِمُؤْمِنِينَO
    8. اور لوگوں میں سے بعض وہ (بھی) ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ پر اور یومِ قیامت پر ایمان لائے حالانکہ وہ (ہرگز) مومن نہیں ہیںo

    9. يُخَادِعُونَ اللّہَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ اِلاَّ اَنفُسَھُم وَمَا يَشْعُرُونَO
    9. وہ اللہ کو (یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو)٭ اور ایمان والوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں مگر (فی الحقیقت) وہ اپنے آپ کو ہی دھوکہ دے رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہےo

    ٭ اس مقام پر مضاف محذوف ہے جو کہ رسول ہے یعنی یُخٰدِعُونَ اﷲَ کہہ کر مراد یُخٰدِعُونَ رَسُولَ اﷲِ لیا گیا ہے۔ اکثر ائمہ مفسرین نے یہ معنی بیان کیا ہے۔ بطور حوالہ ملاحظہ فرمائیں (تفسیر القرطبی، البیضاوی، البغوی، النسفی، الکشاف، المظھری، زاد المسیر، الخازن وغیرھم)۔

    10. فِي قُلُوبِھِم مَّرَضٌ فَزَادَھُمُ اللّہُ مَرَضاً وَلَھُم عَذَابٌ اَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَO
    10. ان کے دلوں میں بیماری ہے، پس اللہ نے ان کی بیماری کو اور بڑھا دیا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھےo
     
  7. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ ماشااللہ

    بہت ایمان کو چمکانے والا سلسلا ہے
     
  8. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    نعیم بھائی، جزاک اللہ
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرۃ: آیت 11 تا 15

    11. وَاِذَا قِيلَ لھُمْ لاَ تُفْسِدُواْ فِي الاَرْضِ قَالُواْ اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَO
    11. اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد بپا نہ کرو، تو کہتے ہیں: ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیںo

    12. اَلَا اِنّھُمْ ھُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَـكِن لاَّ يَشْعُرُونَO
    12. آگاہ ہو جاؤ! یہی لوگ (حقیقت میں) فساد کرنے والے ہیں مگر انہیں (اس کا) احساس تک نہیںo


    13. وَاِذَا قِيلَ لَھُمْ آمِنُواْ كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُواْ اَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَھَاءُ اَلَا اِنَّھُمْ ھُمُ السُّفَھَاءُ وَلَـكِن لاَّ يَعْلَمُونَO
    13. اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (تم بھی) ایمان لاؤ جیسے (دوسرے) لوگ ایمان لے آئے ہیں، تو کہتے ہیں: کیا ہم بھی (اسی طرح) ایمان لے آئیں جس طرح (وہ) بیوقوف ایمان لے آئے، جان لو! بیوقوف (درحقیقت) وہ خود ہیں لیکن انہیں (اپنی بیوقوفی اور ہلکے پن کا) علم نہیںo


    14. وَاِذَا لَقُواْ الَّذِينَ آمَنُواْ قَالُواْ آمَنَّا وَاِذَا خَلَوْا اِلَى شَيَاطِيـْنِھِمْ قَالُواْ اِنَّا مَعَكُمْ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَھْزِءُوْنَO
    14. اور جب وہ (منافق) اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم (بھی) ایمان لے آئے ہیں، اور جب اپنے شیطانوں سے تنہائی میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم یقیناً تمہارے ساتھ ہیں، ہم (مسلمانوں کا تو) محض مذاق اڑاتے ہیںo


    15. اللّہُ يَسْتَھْزِئُ بِھِمْ وَيَمُدُّھُمْ فِي طُغْيَانِھِمْ يَعْمَھُونَO
    15. اللہ انہیں ان کے مذاق کی سزا دیتا ہے اور انہیں ڈھیل دیتا ہے (تاکہ وہ خود اپنے انجام تک جا پہنچیں) سو وہ خود اپنی سرکشی میں بھٹک رہے ہیںo
     
  10. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    سبحان اللہ۔ ماشاءاللہ۔ اللہ اکبر

    میں خواہ مخواہ پیغامات لکھ کر اس لڑی کے تسلسل کو ڈسٹرب نہیں‌کرنا چاہتا ۔ لیکن نعیم بھائی آپ کو اس نیک کام پر دعا اور ستائش نہ دینا بھی ناانصافی ہے ۔۔۔ سو

    ناچار اس راہ پڑا جانا​
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرۃ، آیت 16 تا 20

    16. اُوْلَـئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُاْ الضَّلاَلَۃَ بِالْھُدَى فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُھُمْ وَمَا كَانُواْ مُھْتَدِينَO
    16. یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی لیکن ان کی تجارت فائدہ مند نہ ہوئی اور وہ (فائدہ مند اور نفع بخش سودے کی) راہ جانتے ہی نہ تھےo

    17. مَثَلُھُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَاراً فَلَمَّا اَضَاءَتْ مَا حَوْلَہُ ذَھَبَ اللّھُ بِنُورِھِمْ وَتَرَكَھُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لاَّ يُبْصِرُونَO
    17. ان کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے جس نے (تاریک ماحول میں) آگ جلائی اور جب اس نے گرد و نواح کو روشن کر دیا تو اللہ نے ان کا نور سلب کر لیا اور انہیں تاریکیوں میں چھوڑ دیا اب وہ کچھ نہیں دیکھتےo

    18. صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَھُمْ لاَ يَرْجِعُونَO
    18. یہ بہرے، گونگے (اور) اندھے ہیں پس وہ (راہِ راست کی طرف) نہیں لوٹیں گےo

    19. اَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيہِ ظُلُمَاتٌ وَّرَعْدٌ وَّبَرْقٌ يَجْعَلُونَ اَصَابِعَھُمْ فِي آذَانِھِم مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ وَاللّہُ مُحِيطٌ بِالْكَافِرِينَO
    19. یا ان کی مثال اس بارش کی سی ہے جو آسمان سے برس رہی ہے جس میں اندھیریاں ہیں اور گرج اور چمک (بھی) ہے تو وہ کڑک کے باعث موت کے ڈر سے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں، اور اللہ کافروں کو گھیرے ہوئے ہےo

    20. يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ اَبْصَارَھُمْ كُلَّمَا اَضَاءَ لَھُم مَّشَوْاْ فِيہِ وَاِذَا اَظْلَمَ عَلَيْھِمْ قَامُواْ وَلَوْ شَاء اللّہُ لَذَھَبَ بِسَمْعِھِمْ وَاَبْصَارِھِمْ اِنَّ اللّہ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌO
    20. یوں لگتا ہے کہ بجلی ان کی بینائی اُچک لے جائے گی، جب بھی ان کے لئے (ماحول میں) کچھ چمک ہوتی ہے تو اس میں چلنے لگتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں، اور اگر اللہ چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت بالکل سلب کر لیتا، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہےo
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ماشااللہ و جزاک اللہ
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرۃ۔ آیت نمبر 21 تا 25

    21. يَا اَيُّھَا النَّاسُ اعْبُدُواْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَO
    21. اے لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں پیدا کیا اور ان لوگوں کو (بھی) جو تم سے پیشتر تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤo

    22. الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الاَرْضَ فِرَاشاً وَّالسَّمَاءَ بِنَاءً وَّاَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاَخْرَجَ بِہِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقاً لَّكُمْ فَلاَ تَجْعَلُواْ لِلّہِ اَندَاداً وَّاَنتُمْ تَعْلَمُونَO
    22. جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمانوں کی طرف سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعے تمہارے کھانے کے لئے (انواع و اقسام کے) پھل پیدا کئے، پس تم اللہ کے لئے شریک نہ ٹھہراؤ حالانکہ تم (حقیقتِ حال) جانتے ہوo

    23. وَاِنْ كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَاْتُواْ بِسُورَۃٍ مِّن مِّثْلِہِ وَادْعُواْ شُھَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللّہِ اِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَO
    23. اور اگر تم اس (کلام) کے بارے میں شک میں مبتلا ہو جو ہم نے اپنے (برگزیدہ) بندے پر نازل کیا ہے تو اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنا لاؤ، اور (اس کام کے لئے بیشک) اللہ کے سوا اپنے (سب) حمائتیوں کو بلا لو اگر تم (اپنے شک اور انکار میں) سچے ہوo

    24. فَاِن لَّمْ تَفْعَلُواْ وَلَن تَفْعَلُواْ فَاتَّقُواْ النَّارَ الَّتِي وَقُودُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ اُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَO
    24. پھر اگر تم ایسا نہ کر سکو اور ہرگز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے بچو جس کا ایندھن آدمی (یعنی کافر) اور پتھر (یعنی ان کے بت) ہیں، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہےo

    25. وَبَشِّرِ الَّذِين آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ اَنَّ لَھُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِھَا الاَنْھَارُ كُلَّمَا رُزِقُواْ مِنْھَا مِن ثَمَرَۃٍ رِّزْقاً قَالُواْ ھَـذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ وَاُتُواْ بِہِ مُتَشَابِھاً وَلَھُمْ فِيھَا اَزْوَاجٌ مُّطَھَّرَۃٌ وَّھُمْ فِيھَا خَالِدُونَO
    25. اور (اے حبیب!) آپ ان لوگوں کو خوشخبری سنا دیں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لئے (بہشت کے) باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جب انہیں ان باغات میں سے کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو (اس کی ظاہری صورت دیکھ کر) کہیں گے: یہ تو وہی پھل ہے جو ہمیں (دنیا میں) پہلے دیا گیا تھا، حالانکہ انہیں (صورت میں) ملتے جلتے پھل دیئے گئے ہوں گے، ان کے لئے جنت میں پاکیزہ بیویاں (بھی) ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گےo
     
  14. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    سبحان اللہ ۔ بہت خوبصورت ترجمہ ہے
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرہ : آیت 26 تا 30

    26. اِنَّ اللَّہَ لاَ يَسْتَحْيِي اَن يَّضْرِبَ مَثَلاً مَّا بَعُوضَۃً فَمَا فَوْقَھَا فَاَمَّا الَّذِينَ آمَنُواْ فَيَعْلَمُونَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِن رَّبِّھِمْ وَاَمَّا الَّذِينَ كَفَرُواْ فَيَقُولُونَ مَاذَا اَرَادَ اللَّہُ بِھَـذَا مَثَلاً يُضِلُّ بِہِ كَثِيراً وَّيَھْدِي بِہِ كَثِيراً وَمَا يُضِلُّ بِہِ اِلاَّ الْفَاسِقِينَO
    26. بیشک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ (سمجھانے کے لئے) کوئی بھی مثال بیان فرمائے (خواہ) مچھر کی ہو یا (ایسی چیز کی جو حقارت میں) اس سے بھی بڑھ کر ہو، تو جو لوگ ایمان لائے وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ مثال ان کے رب کی طرف سے حق (کی نشاندہی) ہے، اور جنہوں نے کفر اختیار کیا وہ (اسے سن کر یہ) کہتے ہیں کہ ایسی تمثیل سے اللہ کو کیا سروکار؟ (اس طرح) اللہ ایک ہی بات کے ذریعے بہت سے لوگوں کو گمراہ ٹھہراتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت دیتا ہے اور اس سے صرف انہی کو گمراہی میں ڈالتا ہے جو (پہلے ہی) نافرمان ہیںo

    27. الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَھْدَ اللَّہِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِہِ وَيَقْطَعُونَ مَا اَمَرَ اللَّہُ بِہِ اَن يُّوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الاَرْضِ اُولَـئِكَ ھُمُ الْخَاسِرُونَO
    27. (یہ نافرمان وہ لوگ ہیں) جو اللہ کے عہد کو اس سے پختہ کرنے کے بعد توڑتے ہیں، اور اس (تعلق) کو کاٹتے ہیں جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور زمین میں فساد بپا کرتے ہیں، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیںo

    28. كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّہِ وَكُنتُمْ اَمْوَاتاً فَاَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ اِلَيْہِ تُرْجَعُونَO
    28. تم کس طرح اللہ کا انکار کرتے ہو حالانکہ تم بے جان تھے اس نے تمہیں زندگی بخشی، پھر تمہیں موت سے ہمکنار کرے گا اور پھر تمہیں زندہ کرے گا، پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گےo

    29. ھُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الاَرْضِ جَمِيعاً ثُمَّ اسْتَوَى اِلَى السَّمَاءِ فَسَوَّاھُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَھُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌO
    29. وہی ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے تمہارے لئے پیدا کیا، پھر وہ (کائنات کے) بالائی حصوں کی طرف متوجہ ہوا تو اس نے انہیں درست کر کے ان کے سات آسمانی طبقات بنا دیئے، اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہےo

    30. وَاِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلاَئِكَۃِ اِنِّي جَاعِلٌ فِي الْاَرْضِ خَلِيفَۃً قَالُواْ اَتَجْعَلُ فِيھَا مَن يُّفْسِدُ فِيھَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ اِنِّي اَعْلَمُ مَا لاَ تَعْلَمُونَO
    30. اور (وہ وقت یاد کریں) جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں، انہوں نے عرض کیا: کیا تُو زمین میں کسی ایسے شخص کو (نائب) بنائے گا جو اس میں فساد انگیزی کرے گا اور خونریزی کرے گا؟ حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (ہمہ وقت) پاکیزگی بیان کرتے ہیں، (اللہ نے) فرمایا: میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتےo
     
  16. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ ۔ ماشاءاللہ

    اللہ تعالی ہمارے سینوں‌کو نورِ قرآن سے منور فرمائے۔ آمین
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سورۃ البقرہ : آیت 31 تا 35

    31. وَعَلَّمَ آدَمَ الاَسْمَاءَ كُلَّھَا ثُمَّ عَرَضَھُمْ عَلَى الْمَلاَئِكَۃِ فَقَالَ اَنْبِئُونِي بِاَسْمَاءِ ھَـؤُلَاءِ اِن كُنتُمْ صَادِقِينَO
    31. اور اللہ نے آدم (علیہ السلام) کو تمام (اشیاء کے) نام سکھا دیئے پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا، اور فرمایا: مجھے ان اشیاء کے نام بتا دو اگر تم (اپنے خیال میں) سچے ہوo

    32. قَالُواْ سُبْحَانَكَ لاَ عِلْمَ لَنَا اِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّكَ اَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُO
    32. فرشتوں نے عرض کیا: تیری ذات (ہر نقص سے) پاک ہے ہمیں کچھ علم نہیں مگر اسی قدر جو تو نے ہمیں سکھایا ہے، بیشک تو ہی (سب کچھ) جاننے والا حکمت والا ہےo

    33. قَالَ يَا آدَمُ اَنْبِئْھُمْ بِاَسْمَآئِھِمْ فَلَمَّا اَنبَاَھُمْ بِاَسْمَآئِھِمْ قَالَ اَلَمْ اَقُل لَّكُمْ اِنِّي اَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالاَرْضِ وَاَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَO
    33. اللہ نے فرمایا: اے آدم! (اب تم) انہیں ان اشیاء کے ناموں سے آگاہ کرو، پس جب آدم (علیہ السلام) نے انہیں ان اشیاء کے ناموں سے آگاہ کیا تو (اللہ نے) فرمایا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی (سب) مخفی حقیقتوں کو جانتا ہوں، اور وہ بھی جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہوo

    34. وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلاَئِكَۃِ اسْجُدُواْ لِآدَمَ فَسَجَدُواْ اِلاَّ اِبْلِيسَ اَبَى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَO
    34. اور (وہ وقت بھی یاد کریں) جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، اس نے انکار اور تکبر کیا اور (نتیجۃً) کافروں میں سے ہو گیاo

    35. وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ اَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّۃَ وَكُلاَ مِنْھَا رَغَداً حَيْثُ شِئْتُمَا وَلاَ تَقْرَبَا ھَـذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَكُونَا مِنَ الْظَّالِمِينَO
    35. اور ہم نے حکم دیا: اے آدم! تم اور تمہاری بیوی اس جنت میں رہائش رکھو اور تم دونوں اس میں سے جو چاہو، جہاں سے چاہو کھاؤ، مگر اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ حد سے بڑھنے والوں میں (شامل) ہو جاؤ گےo
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرہ : آیت 36 تا 40

    36. فَاَزَلَّھُمَا الشَّيْطَانُ عَنْھَا فَاَخْرَجَھُمَا مِمَّا كَانَا فِيہِ وَقُلْنَا اھبِطُواْ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَّلَكُمْ فِي الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلَى حِينٍO
    36. پھر شیطان نے انہیں اس جگہ سے ہلا دیا اور انہیں اس (راحت کے) مقام سے جہاں وہ تھے الگ کر دیا، اور (بالآخر) ہم نے حکم دیا کہ تم نیچے اتر جاؤ، تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے۔ اب تمہارے لئے زمین میں ہی معیّنہ مدت تک جائے قرار ہے اور نفع اٹھانا مقدّر کر دیا گیا ہےo

    37. فَتَلَقَّى آدَمُ مِن رَّبِّہِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْہِ اِنَّہُ ھُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُO
    37. پھر آدم (علیہ السلام) نے اپنے رب سے (عاجزی اور معافی کے) چند کلمات سیکھ لئے پس اللہ نے ان کی توبہ قبول فرما لی، بیشک وہی بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ہےo

    38. قُلْنَا اھْبِطُواْ مِنْھَا جَمِيعاً فَاِمَّا يَاْتِيَنَّكُم مِّنِّيْ ھُدًى فَمَنْ تَبِعَ ھُدَايَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْھِمْ وَلاَ ھُمْ يَحْزَنُونَO
    38. ہم نے فرمایا: تم سب جنت سے اتر جاؤ، پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو بھی میری ہدایت کی پیروی کرے گا، نہ ان پر کوئی خوف (طاری) ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گےo

    39. وَالَّذِينَ كَفَرواْ وَكَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا اُولَـئِكَ اَصْحَابُ النَّارِ ھُمْ فِيھَا خَالِدُونَO
    39. اور جو لوگ کفر کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے تو وہی دوزخی ہوں گی، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گےo

    40. يَا بَنِي اِسْرَائِيلَ اذْكُرُواْ نِعْمَتِيَ الَّتِي اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَوْفُواْ بِعَھْدِي اُوفِ بِعَھْدِكُمْ وَاِيَّايَ فَارْھَبُونِO
    40. اے اولادِ یعقوب! میرے وہ انعام یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور تم میرے (ساتھ کیا ہوا) وعدہ پورا کرو میں تمہارے (ساتھ کیا ہوا) وعدہ پورا کروں گا، اور مجھ ہی سے ڈرا کروo
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جزاک اللہ۔ نعیم بھائی!

    اللہ پاک ہمیں قرآن کو صحیح معٰنی میں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
     
  20. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ

    نعیم بھائی کافی اچھا سلسلہ شروع کیا ھے آپ نے۔۔۔اللہ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔۔آمین
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرۃ آیت 41 تا 45

    41. وَآمِنُواْ بِمَا اَنزَلْتُ مُصَدِّقاً لِّمَا مَعَكُمْ وَلاَ تَكُونُواْ اَوَّلَ كَافِرٍ بِہِ وَلاَ تَشْتَرُواْ بِآيَاتِي ثَمَناً قَلِيلاً وَّاِيَّايَ فَاتَّقُونِO
    41. اور اس (کتاب) پر ایمان لاؤ جو میں نے (اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) اتاری (ہے، حالانکہ) یہ اس کی (اصلاً) تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم ہی سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو اور میری آیتوں کو (دنیا کی) تھوڑی سی قیمت پر فروخت نہ کرو اور مجھ ہی سے ڈرتے رہوo

    42. وَلاَ تَلْبِسُواْ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُواْ الْحَقَّ وَاَنتُمْ تَعْلَمُونَO
    42. اور حق کی آمیزش باطل کے ساتھ نہ کرو اور نہ ہی حق کو جان بوجھ کر چھپاؤo

    43. وَاَقِيمُواْ الصَّلاَۃَ وَآتُواْ الزَّكَاۃَ وَارْكَعُواْ مَعَ الرَّاكِعِينَO
    43. اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ (مل کر) رکوع کیا کروo

    44. اَتَاْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنفُسَكُمْ وَاَنْـتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ اَفَلاَ تَعْقِلُونَO
    44. کیا تم دوسرے لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم (اللہ کی) کتاب (بھی) پڑھتے ہو، تو کیا تم نہیں سوچتے؟o

    45. وَاسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَۃِ وَاِنَّھَا لَكَبِيرَۃٌ اِلاَّ عَلَى الْخَاشِعِينَO
    45. اور صبر اور نماز کے ذریعے (اللہ سے) مدد چاہو، اور بیشک یہ گراں ہے مگر (ان) عاجزوں پر (ہرگز) نہیں (جن کے دل محبتِ الٰہی سے خستہ اور خشیتِ الٰہی سے شکستہ ہیں)o
     
  22. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    جزاک اللہ
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرۃ : آیت 46 تا 50

    46. الَّذِينَ يَظُنُّونَ اَنَّھُم مُّلاَقُوا رَبِّھِمْ وَاَنَّھُمْ اِلَيْہِ رَاجِعُونَO
    46. (یہ وہ لوگ ہیں) جو یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیں اور وہ اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیںo

    47. يَا بَنِي اِسْرَآئِيلَ اذْكُرُواْ نِعْمَتِيَ الَّتِي اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَO
    47. اے اولادِ یعقوب! میرے وہ انعام یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور یہ کہ میں نے تمہیں (اس زمانے میں) سب لوگوں پر فضیلت دیo

    48. وَاتَّقُواْ يَوْماً لاَّ تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَيْئاً وَّلاَ يُقْبَلُ مِنْھَا شَفَاعَۃٌ وَّلاَ يُؤْخَذُ مِنْھَا عَدْلٌ وَّلاَ ھُمْ يُنصَرُونَO
    48. اور اُس دن سے ڈرو جس دن کوئی جان کسی دوسرے کی طرف سے کچھ بدلہ نہ دے سکے گی اور نہ اس کی طرف سے (کسی ایسے شخص کی) کوئی سفارش قبول کی جائے گی (جسے اِذنِ اِلٰہی حاصل نہ ہوگا) اور نہ اس کی طرف سے (جان چھڑانے کے لئے) کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ (اَمرِ الٰہی کے خلاف) ان کی اِمداد کی جا سکے گیo

    49. وَاِذْ نَجَّيْنَاكُمْ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوْءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ اَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَفِي ذَلِكُم بَلاَءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيمٌO
    49. اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے تمہیں قومِ فرعون سے نجات بخشی جو تمہیں انتہائی سخت عذاب دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے، اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (کڑی) آزمائش تھیo

    50. وَاِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَاَنجَيْنَاكُمْ وَاَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَاَنتُمْ تَنظُرُونَO
    50. اور جب ہم نے تمہیں (بچانے کے) لئے دریا کو پھاڑ دیا سو ہم نے تمہیں (اس طرح) نجات عطا کی اور (دوسری طرف) ہم نے تمہاری آنکھوں کے سامنے قومِ فرعون کو غرق کر دیاo
     
  24. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    نعیم بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے، اور اپنی نعمت خاص میں سے وافر حصہ عطا فرمائے۔ اگر عربی متن کا فونٹ سائز تھوڑا بڑا کر لیں تو میرے جیسے ساتھیوں کے لئے تلاوت کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ شکریہ
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرۃ : آیت 51 تا 55

    51. وَاِذْ وَاعَدْنَا مُوسَى اَرْبَعِينَ لَيْلَۃً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِن بَعْدِہِ وَاَنتُمْ ظَالِمُونَO
    51. اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) سے چالیس راتوں کا وعدہ فرمایا تھا پھر تم نے موسیٰ (علیہ السلام کے چلّہءِ اعتکاف میں جانے) کے بعد بچھڑے کو (اپنا) معبود بنا لیا اور تم واقعی بڑے ظالم تھےo

    52. ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُمْ مِّنْ بَعْدِ ذَلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَO
    52. پھر ہم نے اس کے بعد (بھی) تمہیں معاف کر دیا تاکہ تم شکرگزار ہو جاؤo

    53. وَاِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَھْتَدُونَO
    53. اور جب ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب اور حق و باطل میں فرق کرنے والا (معجزہ) عطا کیا تاکہ تم راہِ ہدایت پاؤo

    54. وَاِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِہِ يَا قَوْمِ اِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوبُواْ اِلَى بَارِئِكُمْ فَاقْتُلُواْ اَنْـفُسَكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِندَ بَارِئِكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ اِنَّہُ ھُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُO
    54. اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! بیشک تم نے بچھڑے کو (اپنا معبود) بنا کر اپنی جانوں پر (بڑا) ظلم کیا ہے، تو اب اپنے پیدا فرمانے والے (حقیقی رب) کے حضور توبہ کرو، پس (آپس میں) ایک دوسرے کو قتل کر ڈالو (اس طرح کہ جنہوں نے بچھڑے کی پرستش نہیں کی اور اپنے دین پر قائم رہے ہیں وہ بچھڑے کی پرستش کر کے دین سے پھر جانے والوں کو سزا کے طور پر قتل کر دیں)، یہی (عمل) تمہارے لئے تمہارے خالق کے نزدیک بہترین (توبہ) ہے، پھر اس نے تمہاری توبہ قبول فرما لی، یقینا وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہےo

    55. وَاِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَى لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّہَ جَھْرَۃً فَاَخَذَتْكُمُ الصَّاعِقَۃُ وَاَنتُمْ تَنظُرُونَO
    55. اور جب تم نے کہا: اے موسیٰ! ہم آپ پر ہرگز ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ ہم اللہ کو (آنکھوں کے سامنے) بالکل آشکارا دیکھ لیں پس (اس پر) تمہیں کڑک نے آلیا (جو تمہاری موت کا باعث بن گئی) اور تم (خود یہ منظر) دیکھتے رہےo
     
  26. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ماشاءاللہ۔

    عربی کا فاؤنٹ سائز بڑا کر کے واقعی اچھا لگ رہا ہے، پڑھنے میں بھی آسانی ہے۔

    نعیم بھائی! اللہ پاک آپ کو خوش رکھے۔
     
  27. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    جزاک اللہ، نعیم بھائی
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب کا شکریہ ! بس آپ دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرۃ : آیت 56 تا 60

    56. ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَO
    56. پھر ہم نے تمہارے مرنے کے بعد تمہیں (دوبارہ) زندہ کیا تاکہ تم (ہمارا) شکر ادا کروo

    57. وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَاَنزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَى كُلُواْ مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَـكِنْ كَانُواْ اَنفُسَھُمْ يَظْلِمُونَO
    57. اور (یاد کرو) جب ہم نے تم پر (وادئ تِیہ میں) بادل کا سایہ کئے رکھا اور ہم نے تم پر مَنّ و سلوٰی اتارا کہ تم ہماری عطا کی ہوئی پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ، سو انہوں نے (نافرمانی اور ناشکری کر کے) ہمارا کچھ نہیں بگاڑا مگر اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہےo

    58. وَاِذْ قُلْنَا ادْخُلُواْ ھَـذِہِ الْقَرْيَۃَ فَكُلُواْ مِنْھَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَداً وَّادْخُلُواْ الْبَابَ سُجَّداً وَّقُولُواْ حِطَّۃٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ وَسَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَO
    58. اور (یاد کرو) جب ہم نے فرمایا: اس شہر میں داخل ہو جاؤ اور اس میں جہاں سے چاہو خوب جی بھر کے کھاؤ اور (یہ کہ شہر کے) دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ کہتے جانا: (اے ہمارے رب! ہم سب خطاؤں کی) بخشش چاہتے ہیں، (تو) ہم تمہاری (گزشتہ) خطائیں معاف فرما دیں گے، اور (علاوہ اس کے) نیکوکاروں کو مزید (لطف و کرم سے) نوازیں گےo

    59. فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُواْ قَوْلاً غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَھُمْ فَاَنْـزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُواْ رِجْزاً مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُواْ يَفْسُقُونَO
    59. پھر (ان) ظالموں نے اس قول کو جو ان سے کہا گیا تھا ایک اور کلمہ سے بدل ڈالا سو ہم نے (ان) ظالموں پر آسمان سے (بصورتِ طاعون) سخت آفت اتار دی اس وجہ سے کہ وہ (مسلسل) حکم عدولی کر رہے تھےo

    60. وَاِذِ اسْتَسْقَى مُوسَى لِقَوْمِہِ فَقُلْنَا اضْرِب بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ مِنْہُ اثْنَتَا عَشْرَۃَ عَيْناً قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَھُمْ كُلُواْ وَاشْرَبُواْ مِن رِّزْقِ اللَّہِ وَلاَ تَعْثَوْاْ فِي الْاَرْضِ مُفْسِدِينَO
    60. اور (وہ وقت بھی یا دکرو) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے فرمایا: اپنا عصا اس پتھر پر مارو، پھر اس (پتھر) سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے، واقعۃً ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ پہچان لیا، (ہم نے فرمایا) اﷲ کے (عطا کردہ) رزق میں سے کھاؤ اور پیو لیکن زمین میں فساد انگیزی نہ کرتے پھروo
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    البقرۃ : آیت 61 تا 65

    61. وَاِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَى لَن نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنْبِتُ الاَرْضُ مِنْ بَقْلِھَا وَقِثَّآئِھَا وَفُومِھَا وَعَدَسِھَا وَبَصَلِھَا قَالَ اَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي ھُوَ اَدْنَى بِالَّذِي ھُوَ خَيْرٌ اھْبِطُواْ مِصْراً فَاِنَّ لَكُم مَّا سَاَلْتُمْ وَضُرِبَتْ عَلَيْھِمُ الذِّلَّۃُ وَالْمَسْكَنَۃُ وَبَآؤُوْاْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّہِ ذَلِكَ بِاَنَّھُمْ كَانُواْ يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّہِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّيْنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ذَلِكَ بِمَا عَصَواْ وَّكَانُواْ يَعْتَدُونَO
    61. اور جب تم نے کہا: اے موسیٰ! ہم فقط ایک کھانے (یعنی منّ و سلویٰ) پر ہرگز صبر نہیں کر سکتے تو آپ اپنے رب سے (ہمارے حق میں) دعا کیجئے کہ وہ ہمارے لئے زمین سے اگنے والی چیزوں میں سے ساگ اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز پیدا کر دے، (موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے) فرمایا: کیا تم اس چیز کو جو ادنیٰ ہے بہتر چیز کے بدلے مانگتے ہو؟ (اگر تمہاری یہی خواہش ہے تو) کسی بھی شہر میں جا اترو یقیناً (وہاں) تمہارے لئے وہ کچھ (میسر) ہو گا جو تم مانگتے ہو، اور ان پر ذلّت اور محتاجی مسلط کر دی گئی، اور وہ اللہ کے غضب میں لوٹ گئے، یہ اس وجہ سے (ہوا) کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا کرتے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے تھے، اور یہ اس وجہ سے بھی ہوا کہ وہ نافرمانی کیا کرتے اور (ہمیشہ) حد سے بڑھ جاتے تھےo

    62. اِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ وَالَّذِينَ ھَادُواْ وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّھِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحاً فَلَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ وَلاَ خَوْفٌ عَلَيْھِمْ وَلاَ ھُمْ يَحْزَنُونَO
    62. بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور (جو) نصاریٰ اور صابی (تھے ان میں سے) جو (بھی) اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اس نے اچھے عمل کئے، تو ان کے لئے ان کے رب کے ہاں ان کا اجر ہے، ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گےo

    63. وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ خُذُواْ مَا آتَيْنَاكُمْ بِقُوَّۃٍ وَّاذْكُرُواْ مَا فِيہِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَO
    63. اور (یاد کرو) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو اٹھا کھڑا کیا، کہ جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑے رہو اور جو کچھ اس (کتاب تورات) میں (لکھا) ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤo

    64. ثُمَّ تَوَلَّيْتُم مِّنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَلَوْلاَ فَضْلُ اللَّہِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُہُ لَكُـنْـتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَO
    64. پھر اس (عہد اور تنبیہ) کے بعد بھی تم نے روگردانی کی، پس اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم یقینا تباہ ہو جاتےo

    65. وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَواْ مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَھُمْ كُونُواْ قِرَدَۃً خَاسِئِينَO
    65. اور (اے یہود!) تم یقیناً ان لوگوں سے خوب واقف ہو جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن (کے احکام کے بارے میں) سرکشی کی تھی تو ہم نے ان سے فرمایا کہ تم دھتکارے ہوئے بندر بن جاؤo
     

اس صفحے کو مشتہر کریں