1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قبر میں تنہا مجھے یاروں نے کیوں کر رکھ دیا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏6 جون 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نے ان کے سامنے اول تو خنجر رکھ دیا
    پھر کلیجہ رکھ دیا ، دل رکھ دیا ، سر رکھ دیا

    قطر خون سے کی ہم نے تواضع عشق کی
    سامنے مہمان کے جو تھا میسر رکھ دیا

    زندگی میں پاس سے دم بھر نہ ہوتے تھے جدا
    قبر میں تنہا مجھے یاروں نے کیوں کر رکھ دیا

    دیکھیے اب ٹھوکریں کھاتی ہے کس کس کی نگاہ
    روزن دیوار میں ظالم نے پتھر رکھ دیا

    زلف خالی ، ہاتھ خالی ، کس جگہ ڈھونڈیں اسے
    تم نے دل لیکر کہاں اے بندہ پرور رکھ دیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں