1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قانون سب کیلئے برابر ہوتا تو جعلی اعظم حساب دینے کیلئے کٹہرے میں ہوتا

Discussion in 'خبریں' started by intelligent086, Jun 11, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    قانون سب کیلئے برابر ہوتا تو جعلی اعظم حساب دینے کیلئے کٹہرے میں ہوتا
    upload_2019-6-11_2-22-51.jpeg
    مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدارنہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیئے آج کٹہرے میں ہوتا۔
    ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا ۔
    ایک اور ٹویٹ پر ان کا کہنا تھا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا جبکہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان، امیر ہو یا غریب، کے لیے الگ قانون ہے اور جعلی اعظم، اسکے خاندان اور اس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون۔ انکے لئے کوئی قانون ہے؟
    ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اعظم اگر یہ سمجھ رہا ہے کہ ووٹ چرانے، مہنگائی کا طوفان برپا کرنے، معیشت کا ستیاناس کرنے، ادویات، بجلی گیس کے بلوں میں ہو شربا اضافے اور عوام کی زندگی جہنم بنانے کا جواب سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں ہیں تو باہر نکل کے دیکھو عوام تمہیں کیسے کوس رہی ہے۔ یہ ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔
    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ساری قومی اپوزیشن کوجعلی احتساب کی شکار گاہ بنا لیا جائے تو پوری قوم کی نظریں انصاف کا جھنڈا اٹھائے ججوں اور کھرے انصاف کا حلف لینے والی عدلیہ پر جم جاتی ہیں۔جنگل کے قانون اور مہذب ریاست میں یہی فرق ہوتا ہے۔​
     

Share This Page