1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیضان تاج الشریعہ زندہ باد

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از عثمان غنی آسؔی, ‏8 دسمبر 2018۔

  1. عثمان غنی آسؔی
    آف لائن

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]دلوں پر ہو گیا قبضہ مرے تاج الشریعہ کا
    زمانہ ہو گیا شیدا مرے تاج الشریعہ کا

    رضا کے باغیوں میں کھلبلی مچ ہی گئی یارو
    اچھلتا دیکھ کر سکہ مرے تاج الشریعہ کا

    غموں کی دھوپ میں ابرِ مسرت کیوں نہ چھا جائے
    سہانا دیکھ کر چہرہ مرے تاج الشریعہ کا

    نبی کے عشق کے صدقے خدا نے حسن وہ بخشا
    نظر دیکھا کرے رستہ مرے تاج الشریعہ کا

    سنو اے حاسدو اب بھی حسد سے باز آجاؤ
    پکڑ لو آکے اب تلوا مرے تاج الشریعہ کا

    مجھے اب دشمنوں کا خوف کیوں کر ہو بھلا آسؔی
    مرے سر پر ہے اب سایہ مرے تاج الشریعہ کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں