1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیصل آباد میں شمسی توانائی سے چلنے والے’سلم اسکول‘

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏2 اگست 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند

    پاکستان میں تقریبا دو کروڑ تیس لاکھ بچے ایسے ہیں جو اسکول جانے سے محروم ہیں ان میں کچھ بچے ایسے ہیں جن کے والدین اسکول کا خرچہ برداشت نہ کرپانے کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجتےجبکہ کچھ بچے ایسےہیں جو اپنا گھر چلانے کے لیے مختلف کام کرتے ہیں اور اسکول نہیں جا پاتے۔ ایسے بچوں کو مفت اور بہتر تعلیم دینے کے لیےفیصل آباد میں دو اسکول کھولے گئے ہیں۔

    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند

    دسمبر 2016 میں ایک 23 سالہ سماجی کارکن اور تعلیم پسند نوجوان ’روحیل وارند‘ نے فیصل آباد میں غریب بچوں کے لیےوہیں کی کچی آبادی میں دو ’سلم اسکول‘ کھولےہیں، جو اسلام آباد سے تقریبا 323 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو صرف رات میں کلاسسز دی جاتی ہیں۔

    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند


    فیصل آبادکے سلم اسکول میں عام اسکولوں کی طرح صبح میں کلاسسز نہیں لی جاتیں بلکہ یہاں پڑھنے والے بچوں کو صرف رات کے وقت تعلیم دی جاتی ہے۔ ایک اور خاص بات اس اسکول کی یہ ہے کہ یہاں بجلی کے بجائے شمسی توانائی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند

    بانی اسکول روحیل وارندنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جہاں ان کا اسکول واقع ہے وہاں بجلی کا نام و نشان تک نہیں ہے اسی لیے انہوں نےشمسی توانائی کو بہتر متبادل سمجھتے ہوئے اس کی مدد سے اسکول کو چلانے کا فیصلہ کیا۔

    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند

    روحیل نے بتایا کہ ان کے دونوں سلم اسکولوں میں شمسی توانائی کے ذریعے روشنی کی جاتی ہے، پنکھےچلائے جاتے ہیں اور یہاں تک کہ آئی ٹی وغیرہ کے کاموں کے لیے بھی اسی کا استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے شمسی توانائی کا فائدہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کو استعمال کرنا اور اس کے ذریعے انسٹالیشن کرنا نہایت آسان ہے اور سب سے بڑی بات اس میں کسی قسم کا کوئی خرچہ نہیں ہے۔

    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے لیےکسی قسم کی نقد عطیات قبول نہیں کرتےبلکہ جو لوگ ان کے اسکول کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں کھانے کی اشیاء، اسٹیشنری ،لیپ ٹاپ اور دیگر ایسی چیزیں ڈونیٹ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو بچوں کے استعمال میں آجائیں۔ اس کے علاوہ اپنے اسکول کے لیے چندہ دینے والے رضاکاروں کو وہ ایک اور اہم چیز ڈونیٹ کرنے کا بھی کہتے ہیں اور وہ ’سولر پاور‘ سے متعلق سازوسامان ہے۔

    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند

    سلم اسکولوں میں روزانہ شام 7 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کلاسسز ہوتی ہیں اور تمام کلاسسز بانی اسکول روحیل خودہی لیتے ہیں جن میں انگریزی، اردو، ریاضی اور سائنس شامل ہے۔ ہر ہفتے ان اسکولوں میں باقاعدگی سے کلاسسز لی جاتی ہیں جبکہ دونوں اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی کل تعداد سو ہے۔

    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اکثر ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ مختلف شہروں سے لوگ یہاں آتے ہیں اور رضاکارانہ طور پرنہ صرف اسکول کا دورہ کرتے ہیں بلکہ وہاں زیر تعلیم بچوں کو کمپیوٹر، ٹائی کنڈو، گرافک ڈیزائنگ اور دیگرمضامین کی کلاسسز بھی دیتےہیں۔ ان لوگوں میں این جی اوز سے وابسطہ کارکن اور روحیل سے قریبی دوست شامل ہیں۔

    [​IMG]
    تصویر: روحیل وارند

    اسکولوں میں صرف رات کو کلاسسز لینے کی وجہ بتاتے ہوئے روحیل نے کہا کہ ان کے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کی بڑی تعداد دن میں مختلف جگہائوں پر کام کرتی ہے اور تب ہی وہ دن میں اسکول نہیں آسکتے۔ بچوں کے لیے آسانی پیدا کرتے ہوئے انہوں نے رات میں اسکول چلانے کا فیصلہ کیا تاکہ تمام بچوں کو بہتر اور میعاری تعلیم فراہم کی جاسکے اور یہ ہر بچے کا حق بھی ہے۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ
    ایسے لوگ ہی عظمت کا نشاں ہوتے ہیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا آپ نے
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ بہن کار خیر کا جذبہ ہونا انسانیت کی بڑی نشانی ہے
    مگر یہ کام صرف اور صرف اللہ تعالی کے فضل و کرم کے بغیر ممکن نہیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل درست فرمایا آپ نے
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کار خیر بھی خود سے چاہنے سے نہیں ہوپاتا
    اللہ تعالی جب چاہے توفیق دے دے اور اسباب پیدا کردے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک
     

اس صفحے کو مشتہر کریں