1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیس بک دنیا کی چوتھی سب سے بڑی سائٹ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل شیخ, ‏8 اگست 2009۔

  1. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    فیس بک دنیا کی چوتھی سب سے بڑی سائٹ بن گئی

    دنیا میں صرف چین اور بھارت دو ایسے ملک ہیں جن کی کل آبادی فیس بک کے صارفین کی تعداد سے زیادہ ہے

    وشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ فیس بک زبردست ترقی کرتے ہوئے دنیا بھر کی مقبول ترین سائٹوں میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔

    جون کے مہینے میں فیس بک پر دو کروڑ 40 لاکھ نئے افراد آئے، جس کے بعد اس کے کل صارفین کی تعداد 34 کروڑ ہو گئی ہے۔ دنیا میں صرف چین اور بھارت دو ایسے ملک ہیں جن کی کل آبادی فیس بک کے صارفین کی تعداد سے زیادہ ہے۔

    اب صرف گوگل، مائیکروسافٹ اور یاہو کی سائٹیں فیس بک سے آگے ہیں۔
    گذشتہ سال فیس بک کے حجم میں 157 فی صد کا اضافہ ہوا اور 20 کروڑ 80 لاکھ نئے لوگوں نے اس سائٹ سے استفادہ کیا۔

    اپریل 2008ء میں فیس بک اپنی حریف سائٹ ’مائی سپیس‘ سے آگے نکل گئی۔ اگست 2008ء میں اس نے ایمیزان کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ جنوری 2009ء میں ای بے اور فروری 2009ء میں اے او ایل سے آگے نکل گئی۔ گذشتہ ماہ فیس بک وکی پیڈیا سے برتری حاصل کرتے ہوئے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی سائٹ بن گئی۔

    اب فیس بک کے سامنے یاہو ہے، جس کے وزٹرز کی تعداد 58 کروڑ فی ماہ کے لگ بھگ ہے۔

    یہ اعداد و شمار comScore نامی کمپنی نے جاری کیے ہیں۔ فیس بک کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق اس کے ارکان 25 کروڑ ہیں، لیکن فیس بک کے بعض مشمولات دیکھنے کے لیے اس کا رکن ہونا لازمی نہیں ہے۔


    وائس آف امریکہ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ اس شئیرنگ کے لئے

    فیس بک کا سب سے بڑا فائدہ بتا دیں مجھے بھی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں